Tag: chairman senate sadiq sanjrani

  • پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو

    پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو

    اسلام آباد : بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط لکھا، جس میں انھوں نے چیئرمین سینیٹ کو دورہ بھارت کی دعوت دی۔

    صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، خط میں کہا گیا کہ لوک سبھا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کاانعقاد 4دسمبر کوہوگا، تقریب سے بھارتی صدراور وزیراعظم خطاب کریں گے۔

    اسپیکر بھارتی لوک سبھا کا خط میں کہنا تھا کہ پی اےسی 100سال سےعوامی اخراجات کی نگرانی کررہی ہے، صد سالہ تقریب میں شرکت ہمارے لیےاعزاز ہوگی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی دعوت کے بعد صادق سنجرانی کی تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت جاری ہے۔

  • پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا بڑا اعزاز

    پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا بڑا اعزاز

    اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور اعزاز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑیں گے۔

    بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے انتخاب لڑنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے، آئی پی یوکی صدارت کےلئےانتخاب رواں برس دسمبرمیں ہوگا اور 179ممالک آئی پی یوکے ممبرز ہیں۔

    صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے، پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے پاکستان نیشنل پارلیمانی یونین کے انتخاب میں ووٹ کے لئے کیلئے کئی ممبر ممالک سے رابطہ کرے گا ، گزشتہ برس اکتوبر 2019 میں انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین میں پاکستان کو قابل فخر کامیابی ملی تھی، کمیٹی کے کل 6 ممبران میں سے 3 منتخب ہو گئے تھے، جن میں شیری رحمان ، رضا ربانی اورسینٹر جاوید عباسی شامل تھے۔

  • عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کےفیصلوں کی شکست ہے، جہانگیرترین

    عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کےفیصلوں کی شکست ہے، جہانگیرترین

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات مین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک تھے۔

    جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ کوعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دی ، جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی حکومتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا تحریک عدم اعتمادکی ناکامی سےثابت ہوگیاایوان کااعتمادہے، حکومت ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کی حمایت جاری رکھےگی، حکومت اداروں کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیاہے، عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹرزکےاعتمادپرسب کاشکرگزارہوں، آئندہ بھی ایوان کوغیرجانبداری سےچلاؤں گا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے ، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی، خفیہ رائے شماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکی۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات ساڑھے3بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ حمایت اورتعاون پروزیراعظم کاشکریہ اداکریں گے ، ملاقات میں تحریک عدم اعتمادکی ناکامی پربات چیت ہوگی اور ایوان بالاکےاموربھی زیربحث آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کل صدرسےبھی ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کرکے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا سینیٹرز نے آپ پراعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سینیٹرز نے آپ پر اعتماد کا اظہارکیا”: وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کو ٹیلی فون

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران‌ خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے ، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

    اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی، خفیہ رائے شماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے

  • پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، امام کعبہ

    پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، امام کعبہ

    اسلام آباد : امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کہا پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے ، دہشت گردی کےخاتمے کے لیےمل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمان کا دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اورسعودی عرب تعلقات اورمسلم اُمہ کو مسائل پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاکستانی عوام سعودی عرب سےگہری وابستگی رکھتے ہیں، دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے۔

    اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان سےتعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ درداور منزل ایک ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    امام کعبہ کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات


    اس سے قبل امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی تھی ، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا پاکستان سعودی عرب سےتعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، مشکل وقت میں ساتھ دینے پرسعودی عرب کےشکرگزار ہیں۔

    صادق سنجرانی نے کہا دو ہزار سے زائد قیدیوں کی رہائی پر شکر گزار ہیں ، سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا پاکستان اسلامی دنیا کی بہت بڑی قوت ہے ، پاکستان اورسعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سےمنسلک ہے ، اہم ایک دوسرے سے کٹ کر نہیں رہ سکتے ۔

    شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے کہا پاکستان کی اہمیت اور محبت کےپیش نظر عوام سے ملنا ہم پرواجب ہے، سعودی ولی عہدکادورہ غماز ہے کہ پاکستان کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا امام کعبہ کی پاکستان آمدملک وقوم کے لیےخوشی کا باعث ہے ، کعبے سے نسبت کے مقابلے میں زمینی عہدوں کی اہمیت نہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ہر مشکل میں مزید مستحکم ہوا ہے۔

    راجہ ظفرالحق نے کہا سعودی عرب سے عقیدت تعلقات کے استحکام کا باعث ہے ، کوئی دوسرا ملک سعودی عرب کے برابر نہیں ہوسکتا۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف درخواست مسترد

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےقائم مقام صدربننےکےخلاف درخواست مسترد کردی ، اسلام آبادہائی کورٹ نےدلائل سننے کے بعد 18 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بطورقائم مقام صدراہلیت کا محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدر مملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں‌ رکھتے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ صادق سنجرانی کو قائمقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے، آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار صادق سنجرانی کامیاب ہوئے تھے اور انہیں 57 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا ظفر الحق کو 46 ووٹ ملے تھے۔

    خیال رہے میرصادق سنجرانی 14اپریل 1978 کوبلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے، انھوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا.

    ان کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے فوری بعد ان کی عمر سے متعلق یہ آئینی بحث چھڑ گئی تھی۔

  • یومِ پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، صادق سنجرانی

    یومِ پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قیام جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت تھا، یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، اختلافات بھلاکر تعمیروترقی کیلئے ملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کےحوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ قومی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے، پاکستان کا قیام جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت تھا۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، اختلافات بھلاکرتعمیر وترقی کیلئے ملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ملک کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا قوم کوملکی استحکام کی خاطر متحد ہونا ہو گا، وفاق کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی، جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام اداروں کو مشترکہ کاوشیں کرناہوں گی۔

    یومِ پاکستان ہمیں تحریک پاکستان کی قربانیوں کی یاددلاتاہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ


    دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ہمیں تحریک پاکستان کی قربانیوں کی یاددلاتاہے، ہمارے آباؤ اجداد نے کئی قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کامقصدہرشہری کویکساں حقوق فراہم کرناتھا، قائداعظم نےپہلی تقریرمیں ہی پاکستانی ریاست کامقصدواضح کردیاتھا، یہاں مذہب، رنگ نسل اورمرتبےکی بنیادپرکوئی فرق نہیں ہوناچاہئے، امیراورغریب کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوناچاہئے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان جوش وجذبے سےمنایا جا رہا ہے، 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں مسلم لیگ نے برصغیر سے علیحدگی کے لیے قرار داد پیش کی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک قائم کیا جائے کیونکہ ہندو اور مسلم علیحدہ نظریات کی حامل اقوام ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔