Tag: chairman

  • مستقبل میں اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا، محمد آصف

    مستقبل میں اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا، محمد آصف

    لاہور:  سابق جلاوطن کھلاڑی محمد آصف نے کہا کہ امید ہے کہ اپنی بالنگ کو مزید بہتر کرکے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے قابل ہو جاوں گا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کرکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا آئیندہ چند دنوں ، ہفتوں یا مہینوں میں کیا ہونے والا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہنا قبل ازز وقت ہوگا کہ میں قومی ٹیم کا حصہ بنوں گا یا نہیں ، لیکن میں ایک چیز جانتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے میں فارم میں واپس آجاوں گا اور اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا۔

    بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے سلمان بٹ اور محمد آصف کی بالترتیب5اور 2سال کی معطل سزائیں بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا، ان دونوں کو بھی یکم ستمبر کے بعد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آزادی مل گئی لیکن قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

     ذرائع کے مطابق لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں اوروہ بھی ایونٹ کا حصہ بننے کیلیے بے تاب نظر آتے تھے، دوسری جانب محمد آصف کی سیالکوٹ ٹیم میں شمولیت کی اطلاعات تھیں لیکن پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا۔

  • سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر

    سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےمتوقع انتخاب کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل ساٹھ کے حوالے سے جب تک وفاق فیصلہ نہ کرے.

    اس وقت تک چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جائے۔ درخواست سماعت کے لئے تاریخ کل مقرر کی جائےگی۔تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاق اور کیبنٹ ڈویژن اوروزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ اپنے اپنے اتحادیوں کو دینے کی پیشکش کرسکتی ہیں۔

    لیگی رہنما مُشاہداللہ کہتےہیں کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کااتحادسینیٹ الیکشن تک تھا۔اب نئےسرےسےبات ہوگی۔ آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کوپرکشش عہدے کی آفرکرکےجے یو آئی کی پانچ نشستیں اپنےنام کرنےکی کوشش کرینگے۔

  • مصباح ہی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، شہریارخان

    مصباح ہی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات بدستور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے آنے میں اب بھی دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار نہیں ہیں، انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ روابط حالیہ تنازعات کی وجہ سے کمزور نہیں ہونگے۔

    چئیرمین پی سی بی نے اعتراف کیا کہ ون ڈے میں قومی ٹیم مضبوط نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ میگا ایونٹ میں ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، انہوں نے کہاکہ اجمل اور حفیظ کو ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ایک سوال پر چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کی انجری شدید نوعیت کی نہیں، مصباح ہی میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے،آفریدی کا ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔

  • حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ بہت جلد چنائی میں کرئیں گے، شہریارخان

    حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ بہت جلد چنائی میں کرئیں گے، شہریارخان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ بہت جلد چنائی کی بائیو مکینک لیب سے کرایا جائے گا۔

    قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے بتایا کہ پی سی بی سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے آفیشل ٹیسٹ کے لئے سات جنوری سے قبل آئی سی سی کو درخواست کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے محمد حفیظ کے متبادل کھلاڑی کو بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی جلد بحالی تو ممکن نہیں، لیکن کینیا کی طرح پہلے ہم ایسوسی ایٹ ممالک کو یہاں بلائیں گے اور بعد میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کو دعوت دیں گے۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ عہدے سے مستعفی

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین انور بیگ عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرانوربیگ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چئیرمین شپ سے مستعفی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق انور بیگ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دونئے ارکان کی شمولیت پر بھی انوربیگ کو تحفظات تھے۔ سینیٹرانوربیگ کو گزشتہ سال نومبرمیں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین مقرر کیا گیاتھا۔

  • محمد عامر کی سزا میں کمی، پی سی بی نے آئی سی سی کو درخواست دیدی

    محمد عامر کی سزا میں کمی، پی سی بی نے آئی سی سی کو درخواست دیدی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد عامر کی سزا میں کمی کےلیے آئی سی سی کو درخواست دے دی ہے ۔

    گذشتہ دنوں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں انٹی کرپشن کے ضابط اخلاق میں ترامیم کی گئی تھی جس کے تحت پی سی بی نے کرکٹر محمد عامر کی سزا میں نرمی کےلیے درخواست آئی سی سی کو بھیجی ہے، درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انٹی کرپشن قوانین میں ترامیم کے بعد قوانین کے تحت محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے ، آئی سی سی یہ درخواست انٹی کرپشن یونٹ کے حوالے کرے گی، جس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ محمد عامر کی سزا میں کمی کی تجاویز آئی سی سی کو پیش کرے گی۔

  • محمدعامر کیلئے کرکٹ کے دروازے کھل گئے، شہریارخان

    محمدعامر کیلئے کرکٹ کے دروازے کھل گئے، شہریارخان

    ابوظہبی : چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لئے آئندہ ہفتے آئی سی سی کو درخواست دیں گے۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے لئے کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

    عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے آئندہ ہفتے تک آئی سی سی کو درخواست دے دیں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے پابندی کا شکار سلمان بٹ اور محمد آصف کو ہری جھنڈی دکھادی۔ کہتے ہیں دونوں کھلاڑیوں کو ابھی مزید ری ہیبلیٹیشن کی ضرورت ہے۔

    شہریار خان نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کینیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہے۔