Tag: Chakwal

  • چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال: پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس بےقابو ہوکر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی افراد کوٹراما سینٹر کللر کہار منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔

    شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مسافر کوچ گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راولپنڈی آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • چکوال سے ہاتھی کی معدوم نسل کی ایک کروڑ سالہ قدیم باقیات دریافت

    چکوال سے ہاتھی کی معدوم نسل کی ایک کروڑ سالہ قدیم باقیات دریافت

    فیصل آباد : ماہرین آثار قدیمہ کو چکوال کے علاقے میں کھدائی کے دوران ہاتھی کی ایک معدوم نسل کا دانت ملا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کی یہ نسل ایک کروڑ سال قبل افریقہ،ایشیا اور یورپ میں پائی جاتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی نے چکوال سے ہاتھی کی معدوم نسل کی ایک کروڑ سال قدیم باقیات دریافت کرلی۔

    شعبہ زولوجی کو ڈھوک بن امیرخاتون کے مقام پر کھدائی کے دوران گومفوتھیرم کے دانت ملے، ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ہاتھی کی یہ نسل ایک کروڑ سال قبل افریقہ،ایشیا اور یورپ میں پائی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ ہاتھی جنگلی حیات میں جسیم اور طاقتور ترین ممالیہ جانور ہے، دنیا بھر میں ہاتھیوں کی عام طور پر تین اقسام پائی جاتی ہیں افریقی بش ہاتھی، افریقی جنگلی ہاتھی اور ایشیائی ہاتھی، جسے انڈین ہاتھی بھی کہا جاتا ہے جبکہ  ہاتھی کی بقیہ اقسام برفیلے زمانے میں تقریباً دس ہزار سال پہلے معدوم ہو چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جہلم ، 33لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت

    ماہرین کے مطابق ایک ہاتھی کے عمومی حمل کی میعاد 22 مہینے ہوتی ہے جو کسی بھی زمینی جانور کے مقابلے میں طویل ترین میعادِ حمل ہے۔ پیدائش کے وقت ایک ہاتھی کے بچے کا عمومی وزن120کلوگرام تک ہوتا ہے۔ ایک ہاتھی کی طبعی زندگی عموماً70سال تک ہوتی ہے جبکہ کچھ ہاتھی اس سے زیادہ عرصے تک بھی زندہ رہتے ہیں۔

  • چکوال میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    چکوال میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    لاہور: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

    ان ذخائر سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔

    پی پی ایل، پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دار ہے۔

    تلہ گنگ کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018 کو ہوا تھا جہاں سے کنویں سے حاصل شدہ مواد کی جانچ کے دوران کنوئیں سے تیل حاصل ہوا۔

    کنویں کی مزید کھدائی کے بعد بلند شرح پر تیل کے بہاؤ میں اضافے کے امکانات ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان کے مختلف مقامات پر تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے جاچکے ہیں۔

    گزشتہ برس سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جاری گیس کی تلاش کامیابی سے ہمکنار ہوئی جہاں ماری ڈیولپمنٹ اور لیز ایریا کے شاہین ون نامی ایکسپلوریشن ویل میں قابل ذکر تعداد میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔

    کمپنی کے مطابق ذخیرے میں موجود نئے امکانات کی مختلف سطحوں پر موجودگی کی سیسمک ڈیٹا سے شناخت کی گئی اور کمپنی ان کے لیے آئندہ دو سے تین سال میں ڈرلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے جن سے یومیہ 2800 بیرل تیل اور 19.26 مکعب فٹ قدرتی گیس کا حصول ممکن تھا۔

  • چکوال میں تیزرفتار کار الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    چکوال میں تیزرفتار کار الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    چکوال : صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال میں بالکسر انٹرچینج کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    کار میں سوار افراد چکوال سے راولپنڈی جارہے تھے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔


    حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چکوال پی پی 20 ضمنی انتخاب، شیر بازی لے گیا

    چکوال پی پی 20 ضمنی انتخاب، شیر بازی لے گیا

    چکوال : پنجاب اسمبلی کے حلقہ 20 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حیدر سلطان نے 75655 ووٹ لیکر میدان مارلیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 44702 ووٹ حاصل کرسکے.

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی گنتی کا عمل ہوگیا ہے جس کے تحت غیر سرکاری اور غیر حتمی طور پر مسلم لیگ (ن) اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئی ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 30 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشن سے موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کامیابی کا جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور پارٹی ترانوں پر دھمال ڈالے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد مرکزی دفتر پہنچ چکی ہے جہاں مٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے۔

    قبل ازیں چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہنے کے بعد پُر امن طور پر اختتام پزیر ہوگیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔

    خیال رہے پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل کے درمیان کانٹے کا مقابلے کے لیے مردوں کے لیے 421 اور خواتین کے لیے 393  پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار530 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے ایک ہزار 855 افراد پرمشتمل پولنگ عملہ تعینات کیے گئے تھے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حلقے میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کررکھے تھے جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جنہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں 62088 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب ان کے مد مقابل آزاد امیدوار چوہدری اعجاز نے 35570 ووٹ حاصل کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا چکوال آنے پرجعلی نوٹوں سے استقبال

    نوازشریف کا چکوال آنے پرجعلی نوٹوں سے استقبال

    چکوال : نوازشریف کی چکوال آمد کے موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد میاں نوازشریف کو ہی چکمہ دے دیا،استقبال کے لئے جعلی نوٹوں کی بارش کردی گئی، نواز شریف اصلی سمجھ کر نوٹ لٹانے سے منع کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف چکوال میں کارکنان سے خطاب کرنے کے لیے پنڈال پہنچے تو کارکنان نے ان کا استقبال نوٹ نچھاور کر کے کیا مگر وہ نوٹ اصلی نہیں جعلی نکلے۔

    نوٹ لٹانے کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، مذکورہ نوٹوں پر جملہ ’’ بچوں کا کھیل ‘‘ تحریر تھا، متوالوں نے اپنے لیڈر کے استقبال کو ہی کھیل بنالیا، میاں صاحب کارکنوں کو نوٹ نچھاور کرنے سے روکتے رہ گئے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔

    یاد رہے کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر وہی سوال دہرایا کہ مجھے کیوں نکالا؟  بتاؤ الزام کیا ہے؟ چکوال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کرپشن کے الزام میں نکالا جاتا تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہتا۔


    مزید پڑھیں: مجھے نااہل کر کے ملک میں انتشار پھیلایا گیا، نوازشریف


    ان کا کہنا تھا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ میں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی، ملک میں دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے تو یہ اسی فیصلے کا قصور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

     

  • نواز شریف اپنی چوری کا جواب دینے کے بجائے اداروں پرتنقید کر رہے ہیں: عمران خان

    نواز شریف اپنی چوری کا جواب دینے کے بجائے اداروں پرتنقید کر رہے ہیں: عمران خان

    چکوال: عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 300 ارب روپے کی چوری میں پکڑا گیا، مگر وہ جواب دینے کے بجائے ہر جگہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے چکوال میں‌ ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں‌ تقریر کرتے ہوئے کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کا جواب دینے کے بجائے پاکستانی اداروں پرتنقید کر رہے ہیں، وہ سعودی عرب جا کر کہتے ہیں مجھے بچا لو۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لےجاتے ہیں، تو ملک کو امریکا سے قرضہ لینا پڑتا ہے، اگر امریکا سےقرضے یا امداد نہ لیتے، تو وہ آج ہمیں اس طرح طعنے نہ دیتا۔

    ہم پہلےامریکا کی جنگ لڑیں اور بعد میں ان کےطعنے بھی سنیں، امریکا افغانستان میں کامیاب نہ ہوسکا اور 16 سال بعد ہمیں ذمہ دارٹھہرا رہا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے 25 ارب روکے ہیں، مگر نوازشریف کےتو 300 ارب روپے بیرون ملک پڑے ہیں. چار سال میں پاکستانیوں نےدبئی میں 800 ارب کی پراپرٹی خریدی اور ایسے میں ہمیں 25 ارب  پر ذلیل کیا جارہا اہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کیلئے200 اہلیت رکھنے والے ایمان دار لوگ چاہییں، ہم ملک بھرمیں بہترین اسپتال، یونیورسٹی، کالجز بنا سکتے ہیں، انھوں نے سوال کیا کہ اورنج ٹرین یا میٹرو بس آپ کو نوکری دے گی۔

    ہم اپنے ایف بی آر کو ٹھیک کرکے ان چوروں کا راستہ روکیں گے، اقتدار میں‌ آکر کر لوٹا ہوا پیسہ واپس لائوں گا، قوم کو طاقتور بناؤں گا، دنیا ہماری عزت کرے گی۔

    انھوں‌ نے کہا کہ 30 سال سے ڈرامے کرنےوالوں کوچکوال کےضمنی الیکشن میں سبق سکھانا ہے۔ یاد رہے کہ چکوال کے حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ضمنی انتخاب منعقد ہورہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    چکوال : صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں پاکستان تحریک انصاف آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پنجاب کے شہر چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔

    جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دیے گئے ہیں جبکہ مقامی قائدین کے مطابق 12 ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔


    اصغرخان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے: عمران خان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے خلاف اصغر خان کا کیس 25 سال تک نہیں سنا گیا، اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی طالبہ نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا

    پاکستانی طالبہ نے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا

    کراچی: نیدرلینڈ میں منعقد ہونے والے 14ویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپائیڈ مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے برانز میڈل (کانسی کے تمغہ) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والی توصین کلثوم نامی طالبہ نے نیدر لینڈ میں منعقد ہونے والے 14ویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپائیڈ ( آئی جے ایس او) کے مقابلوں میں برانز میڈل کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    آئی جے ایس او کی جانب سے ہر سال بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں دنیا کے 50 مختلف ممالک کے 300 طالبہ حصہ لیتے ہیں۔

    منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کو منعقد کروانے کا مقصد طالبہ کا ماحولیاتی سائنس کی طرف شعور اجاگر کرنا ہے، مقابلوں میں 16 سال سے کم عمر بچے حصہ لیتے ہیں۔

    طلبہ و طالبات کو دو عملی ٹیسٹ دیے گئے تھے جن میں دنیا کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا تھا اور اس سال ا س سلسلے کی تھیم ’پانی اوراس کا مستقبل‘ تھی، یہ ٹیسٹ ٹیم ورک پر مبنی تھا۔

    توصین کلثوم اور اُن کی ٹیم نے پانی کی قلت دور کرنے اور اسے محفوظ رکھنے سے متعلق اپنا آئیڈیا پیش کیا جسے ججز کی جانب سے سراہا گیا اور اس طرح پاکستان کے ذہین طالبہ نے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔

    پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے والی بچی کے والد کا نام ظفر اقبال ہے اور وہ خود بھی شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں، والد کے ٹیچر ہونے کی وجہ سے گھر کے افراد تعلیم کی طرف راغب ہیں۔

    ظفر اقبال نے اے آر وائی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹی کی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کی یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کرتے رہیں گے تاکہ ملک کا نام روشن ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چکوال: مسافر بس پل سے گر گئی، 27 افراد جاں بحق

    چکوال: مسافر بس پل سے گر گئی، 27 افراد جاں بحق

    چکوال: ڈھوک پٹھان کے مقام پر بس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے علاقے ڈھوک پٹھان پر مسافروں سے بھری بس پل کے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تاہم رات ہونے اور لائٹوں کے انتظام نہ ہونے پر امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسافر بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے اور تبلیغی جماعت کے مرکز رائے ونڈ جا رہے تھے کہ ڈھوک پٹھان کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

    قبل ازیں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کیا تاہم اس دوران کئی زخمی اسپتال پہنچنے سے قبل ہیدم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا فی الحال تعین نہیں ہوسکا، ہماری پہلی ترجیح حادثے کا شکار لوگوں کوطبی امداد مہیا کرنا ہے جس کے لیے رات ہوجانے کے باعث مشکل کا سامنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔