Tag: Chakwal

  • آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح بڑا ڈاکو ہے، عمران خان

    آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح بڑا ڈاکو ہے، عمران خان

    چکوال : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح ملک کا بڑا ڈاکو ہے، لیکن اب ملک لوٹنے والوں کے دن ختم ہوچکے ہیں، مجھے ایک نیا پاکستان بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوال میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ پہلے مک مکا کرکے ملک کو لوٹا جاتا تھا اب ایسا نہیں کیونکہ یہ نیا پاکستان ہے، ملک لوٹنے والوں کےدن ختم ہوچکے۔

    انہوں نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین صاحب آپ کو نظرنہیں آیا؟ آصف زرداری کو کیسے بچالیا گیا، چیئرمین نیب بڑے ڈاکو کو چھوڑ کر چھوٹے چور کو پکڑتا ہے،چھوٹے چوروں نے ملک کا اتنا نقصان نہیں کیا جتنا اس ملک کو بڑے چوروں نے لوٹا اور مقروض بنایا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اب شہبازشریف کے خلاف نیب میں کیس لے کرجائیں گے، ملتان کی میٹرو ٹرین منصوبے میں پونے دو کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی۔

    شہبازشریف نے پیسہ چوری کرکے چین بھیجا، نیب کے چیئرمین تیار ہوجائیں شہبازشریف کا کیس لے کر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے گاڈ فادر نے اپنے لوگ اپنے اداروں میں بٹھائے ہوئے ہیں۔

    عمران خان نے ریلی سےخطاب میں کہا کہ اب گو نواز گو ہوگیا ہے، پہلی بار کسی بڑے کااحتساب ہواہے، این اے120میں پتہ چل جائےگا جکہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے یا ڈاکو کے ساتھ؟

  • تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    چکوال : تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ،جہازچوک پر چئیرمین عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی قوت دکھائے گی، کپتان ریلی کی صورت میں اسلام آبادسے پہنچیں گے اور جہاز چوک پر کھلاڑیوں کا لہوگرمائیں گے۔

    عمران خان کی چکوال آمد کے موقع پر شیخ رشید سمیت دیگر قائدین کی آمد متوقع ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہر چکوال کو تحریک انصاف کے جھنڈوں اور بینرز سے سجا دیا ہے۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج چکوال سے رکنیت سازی فارم پر کے رکنیت سازی مہم کا بھی افتتاح کریں گے، چکوال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماء یاسر سرفراز راجہ نے کمپیوٹر سافٹ وئر ایجاد کیا ہے، جو ملک بھر میں ہونے والی رکنیت سازی کا ڈیٹا محفوظ رکھے گا۔

    عمران خان موٹر وے کے راستہ سے بلکسر انٹرچینج پر پہنچیں گے، جہاں سے ریلی کی قیادت کر کے چکوال شہر پہنچ کر الائیڈ پارک کے نزدیک رکنیت سازی مہم کا افتتاح  کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چکوال : حلقہ پی پی 23 نوا زلیگ نے پی ٹی آئی کو شکست دے دی

    چکوال : حلقہ پی پی 23 نوا زلیگ نے پی ٹی آئی کو شکست دے دی

    تلہ گنگ: چکوال کے حلقہ پی پی 23 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے نوجوان امیدوار نے میدان مار کر پی ٹی آئی کے سینئر امیدوار کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی 23 چکوال کے غیرحتمی وغیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے, جس کے مطابق نوازلیگ کے امیدوار شہریار ملک 71198 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سلطان سرخرو 51063 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔

    پی پی 23 تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک ظہور اعوان کے انتقال کے بعد ان کے بھتیجے ملک شہریار اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

    ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ملک سرخرو اعوان تھے جنہوں نے 2013 میں بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور شکست کھائی تھی۔

    لیگی امیدوار شہریاراعوان کو چچا کے انتقال کے بعد ہمدردی کا ووٹ بھی ملا ہے جبکہ الیکشن کے دوران انہیں نوجوان ہونے کا بھی فائدہ حاصل ہوا جس کی وجہ سے ان کی جیت کا مارجن کافی بڑا رہا ہے.

    دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار نے بھی اپنے ووٹ بڑھائے ہیں جو ن لیگ کیلئے واقعی تشویش کی بات ہے۔

  • چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

    چکوال پی پی 23میں ضمنی انتخابات‘پولنگ کاآغاز

    چکوال : پنجاب کےشہر چکوال کےحلقے پی پی 23 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کےعمل کا آغاز ہوگیاہے جوشام پانچ بجے تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرچکوال کے حلقے پی پی 23میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کاعمل شروع ہوگیا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگا۔

    چکوال کےحلقے پی پی 23 میں تحریک انصاف کے سلطان سرخرو اعوان اور مسلم لیگ نواز کے شہریار اعوان میں کانٹے کےمقابلے کاامکان ہے۔

    حلقے کے کل2 لاکھ اٹھاون ہزار اناسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ان میں ایک لاکھ اکیس ہزار ایک سو باون خواتین ووٹرزبھی شامل ہیں۔

    چکوال کے حلقے پی پی 23 میں مجموعی پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہےجن میں ایک سو اڑسٹھ مشترکہ جبکہ خواتین کے لیے پندرہ الگ پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارعلاقے کی معروف شخصیت اورسابق وزیرملک سلیم اقبال کےنواسے ہیں۔


    رکن صوبا ئی اسمبلی ملک ظہور انور اعوان انتقال کر گئے


    یاد رہےکہ یہ نشست رواں سال فروری میں ملک ظہور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی،ان کی جگہ انتخاب میں حصہ لینے والے ملک شہریاراعوان ان کے بھتیجے ہیں۔

    واضح رہےکہ حلقے کے کل امیدوار آٹھ ہیں جن میں سے اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال : موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے باعث چھ افراد جان سے گئے، حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے قریب پنڈدادن خان میں سالٹ رینج کےقریب مسافر بس اور ٹرالرکے تصادم میں چھ افرادجاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔

    بدقسمت بس راولپنڈی سےجھنگ جارہی تھی کہ کلر کہار سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پیچھے سے آنے والا ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث بس سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ابوبکر،یاسرعلی،احمدسعید،محمدارشداورمحمدنعیم شامل ہیں، زخمیوں میں دوخواتین اورایک بچہ بھی شامل ہےجبکہ چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • قبل ازمسیح قدیم تہذیب کاتاریخی ورثہ ’’سَت گھرا‘‘حکومتی توجہ کامنتظر

    قبل ازمسیح قدیم تہذیب کاتاریخی ورثہ ’’سَت گھرا‘‘حکومتی توجہ کامنتظر

    چکوال کے علاقے قائد آباد میں واقع قبل تاریخ ازمسیح کا گاؤں امب شریف جو کہ سر سبز اور خوبصورت پہاڑوں پر سطح سمندر سے تقریبا ایک ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے یہاں پر بدھ مت مذہب سے تعلق رکھنے والے راجہ امبریک نے ایک خوبصورت قلعہ بنایا راجہ امبریک ہی کے نام سے اس علاقہ کا نام امب رکھا گیا۔

    قلعہ کے اندر کشمیری فن تعمیر کی طرز کے تین مندر بھی بنائے جن میں دو مندر آج بھی موجود ہیں بلند مندر کے بارے میں روایات ہے کہ یہ سات منزلہ تھا جس کی تین منزلیں آج بھی باقی ہیں جو آج بھی ست گھرا کے نام سے مشہور ہے جس کی تعمیر میں پتھروں پرہندی زبان لکھی گئی ہے سیاح ان مندروں میں لگے بڑے پتھر اوران پر ہندی زبان میں درج اشعار کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں محکمہ آثار قدیمہ کو یہاں سے مجسمے اور گیارہویں صدی عیسوی کے سکے ملے ہیں۔

    قلعہ کے چبوترے سے علاقے کا خوبصورت منظر،پرسرارخاموشی آج بھی سیاحوں کا دل موہ لیتی ہے یہاں پراحساس تنہائی شاعروں کے لئے حقیقت سے کم نہیں ۔ یہاں پر آنے والے سیاح امب شریف کے اس تاریخی آثار قدیمہ کو دیکھنے کے لئے آتے تو ہیں لیکن حکومت کی طرف سے اس خوبصورت تاریخی مقام پرعدم توجہی کا شکوہ بھی کرتے ہیں جبکہ امب شریف کو جانے والی ٹوٹی سڑک بھی سیاحوں کے لئے ست گھرا پہنچنے میں دشواری کا باعث بنتی ہے۔

    محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث آہستہ آہستہ منہدم ہوتے قلعہ کی شکستہ عمارت اورطویل حفاظتی دیوار کے نشانات آج بھی موجود ہیں، تاریخی اعتبار سے یہ قلعہ وادی کا قیمتی اثاثہ ہے لیکن محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی کے باعث یہ قیمتی اثاثہ ضائع ہو رہا ہے۔

    اسی قلعہ سے راجہ سیفل اور اسکی محبوبہ کی داستانیں بھی مشہور ہیں اس قلعہ کے نیچے سے اک چشمہ بہتا ہے جس کے میٹھے پانی سے یہاں کی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے لیکن سڑک نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اگرحکومت نے توجہ نہ دی توبدھ مت دور کی یہ عظیم یادگار بہت جلد ضائع ہو جائے گی اور ہماری آنے والی نسلیں اس تاریخی مقام سے محروم ہو جائیں گی۔

  • چکوال: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق

    چکوال: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق

    پنجاب : ملک کے بیشتر شہروں میں دُھند کے بادل چھائے ہوئے ہیں، کئی شہروں میں حدِ نگاہ صفرہونے کے باعث چکوال میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    سردی بڑھتے ہی ملک کے بیشترشہروں نے دُھند کی چادر تان لی ہے، دُھند کے باعث مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔

    شیخوپورہ میں جڑانوالہ روڈ پردُھند کے باعث کاراور وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے، مسافر وین لاہور سے جڑانوالہ جارہی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت آج کل شدید دُھند کی لپیٹ میں ہے، حدِ نگاہ صرف چند میٹر رہ گئی ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے، چکوال بھی دھند کی لپیٹ میں ہے، کلرکہار کے مقام پر موٹر وے بند کردی گئی ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہے، شدید دھند کے باعث موٹروے پر چھوٹی گاڑیوں کو موٹر وے پولیس کی نگرانی میں قافلے کی صورت میں سفر کروایا جا رہا ہے۔

    موٹر وے پولیس نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ شہری سفر کے دوران احتیات برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں

  • چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال : تلہ گنگ روڈ پر مسافر ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے

    حادثہ مسافر ویگن کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں محمد افضل،زروا خالداور کم سن بچی حلیمہ شامل ہیں ۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق اور ہونے والے اور بارہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا.

    جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد مسافر ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اسٹیشن تھانہ صدر نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • مدرسہ کی طالبہ سے چار افراد کی اجتماعی زیادتی

    مدرسہ کی طالبہ سے چار افراد کی اجتماعی زیادتی

    چکوال: مدرسہ کی چودہ سالہ طالبہ کو چار افراد نے اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

     مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی چودہ سالہ طالبہ نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ وہ کوٹ راجہ کی رہائشی ہے اور راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہے۔وہ مدرسہ سے چھٹی کر کے واپس چکوال آ رہی تھی کہ مسافر وین کے کنڈیکٹر رفعت اسے چکمہ دے کر اپنے ہمراہ لے گیا اور کوٹ راجہ ڈیم کے چوکیدار کے بیٹے ضیغم،باسط اور شفقت نے اسے ساری رات ڈیم پر رکھا اور باری باری زیادتی کی جب حالت غیر ہو گئی تو شفقت اور فرحت مجھے ڈھڈیال لے گئے وہاں کئی دن رکھا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس اسٹیشن ڈھڈیال نے مقدمہ دارج کر لیا ہے تاہم ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ابھی انہیں گرفتار نہیں کر رہی اور متاثرہ لڑکی کے والد پر راضی نامہ کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،اسپتال ذرائع نے ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔

  • میرا پلان ڈی کا مطلب صرف ڈیولپمنٹ ہے، نواز شریف

    میرا پلان ڈی کا مطلب صرف ڈیولپمنٹ ہے، نواز شریف

    چکوال : وزیرِاعظم نوازشریف نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے پلان ڈی میں صرف ترقی ہے، اللہ تباہی والے پلان ڈی سے پاکستان کو محفوظ رکھے۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نے بھی اپنا پلان ڈی عوام کے سامنے پیش بیان کردیا، اسلام آباد میں موٹروے کی تعمیرِ نو کی تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کے پلان ڈی کا مطلب ترقی ہے، چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے دنیا کی بہترین موٹروے میں شمار ہوگی، منصوبے کو مقررہ وقت اور لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔،

    انھوں نے کہا کہ تباہی والے ڈی کے علمبردار دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عوام کو اپنے کارنامے میرا پلان ڈی کا مطلب صرف ڈیولپمنٹ ہے۔  ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ہم نے مہنگائی کی کمر توڑی ہے۔،

    نواز شریف نے کہا کہ جب بھی شفاف انتخابات ہوتے ہیں، عوام ہمیں خدمت کا موقع دیتےہیں، نوازشریف نے سیاسی مخالفت پر خود کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ قوم اب رخنوں اور دھرنوں کو پسند نہیں کرتی۔

    تباہی کے خواہشمند آئندہ الیکشن میں کیا کہہ کرووٹ مانگیں گے؟ کہ ہم نے جمہوریت کو گالیاں دیں ، ہم نے دھرنے دیئے، ٹائر جلائے اور پاکستان کو ترقی سے روکا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم کو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی فرنٹئیر ورک آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل نے بتایا کہ چکوال، لاہور اسلام آباد موٹروے منصوبہ ایف ڈبلیو او اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شراکت سے مکمل ہوگا، جس پر 225 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ منصوبے کی تعمیر سے موٹروے کی معیاد میں 20 سال کا اضافہ ہو جائے گا، اس موقع پر وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے۔