Tag: challange

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو میرے خلاف کارروائی سے روکا جائے، سابق چیئرمین نیب

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو میرے خلاف کارروائی سے روکا جائے، سابق چیئرمین نیب

    اسلام آباد : سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے طلب کیے جانے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہائیکورٹ بارکے صدر شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سات جولائی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس غیرقانونی قرار دئیےجائیں۔

    ان کا مطالبہ ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میٹنگ منٹس کے تناظر میں دیئے گئے احکامات کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

    درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو درخواست گزار کےخلاف کوئی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

    سابق چیئرمین نیب کی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قومی اسمبلی، سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں طیبہ گل نامی خاتون نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد پر ہراسانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات عائد کیے تھے جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کا پی ایس پی کو ضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج

    متحدہ قومی موومنٹ کا پی ایس پی کو ضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے پاک سرزمین پارٹی کوضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج دے دیا،رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ غداروں کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے ۔

    تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی نے پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات مسترد کردیئے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو ووٹ را کی ایجنٹی کیلئےنہیں ملے۔

    محمد حسین نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو ان کے پڑوسی اور ڈاکٹرصغیر کو ان کے گھروالے تک ووٹ نہیں دیتے۔ ڈاکٹر صغیر کونسلر بھی نہیں بن سکتے لیکن پارٹی نے انہیں ایم پی اے بنایا۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کو چیلنج کرتے ہیں کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور میرپور خاص میں جہاں چاہے انتخابی حلقہ منتخب کرکے وہاں الیکشن لڑ لیں۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اینڈ کمپنی کی اوقات کونسلر بننے کی بھی نہیں ۔ اس تحریک کے ووٹرز نے انہیں عہدے دلوائے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا انہیں ووٹ را کی ایجنٹ بننے کیلئے نہیں قوم کی خدمت کیلئے ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضمیرفروشوں کیخلاف کارروائی کی بجائے کروڑوں روپے کے بنگلے میں بٹھایاگیا، عوام کو جواب دیں کہ ڈیفنس کا 12 کروڑ روپے کا بنگلہ کہاں سے آیا؟۔

    ان ضمیرفروشوں کے نام پرقتل،بھتہ خوری اورچائنہ کٹنگ کے الزامات ہیں جبکہ ان کے نام جے آئی ٹیزمیں بھی شامل ہے۔

     

  • عمران خان کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کا اقدام عدالت میں چیلنج

    عمران خان کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کا اقدام عدالت میں چیلنج

    لاہور : سیاسی رہنماؤں کی انتخابی مہم چلانےپرپابندی کااقدام چیلنج کردیا گیا۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران پارٹی سربراہ عمران خان پر عائد کی جانے والی پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کےفیصلےکیخلاف ایک پٹیشن دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت کے سربراہ پر پابندی لگانےکوئی اختیارنہیں، پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں ماضی میں کئے گئےعدالتی فیصلےکاحوالہ دیتےہوئے نوٹی فیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔