Tag: Challeng

  • مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے، پرویز رشید

    مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے، پرویز رشید

    اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوے کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

    پی پی پی چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر حکومتی ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارے مضبوط ہوچکے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی نے انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ڈکشنری میں انتقام نام کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے، محترمہ بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے انتقام کی سیاست کو دفن کردیا تھا، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ ہے جبکہ کراچی آپریشن بھی تمام جماعتوں کی منظوری سے شروع ہوا ہے ۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری فعال سیاستدان نہیں کہ ان کے خلاف کاروائی کریں، انتقامی سیاست نہ کی ہے نہ کررہے ہیں نہ کریں گے، آصف ذرداری نے غلط فہمی پر بیان دیا انہیں اس بات کا اندازہ جلد ہوجائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو سزا دینا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے، جو بے گناہ ہوگا وہ گھر جائے گا کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام یوم دفاع 1965 کے جذبے کے ساتھ منائیں گے، یوم دفاع کے پروگرام قومی جذبے کا آئیندار ہونگی ۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں،ان کو یقین ہے کہ ان کو انتخابات میں شکست ہوگی، ناکامی کے خوف سے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔

  • عمران خان حیثیت دیکھ کر نواز شریف کو چیلنج کریں، پرویز رشید

    عمران خان حیثیت دیکھ کر نواز شریف کو چیلنج کریں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی حیثیت دیکھ کر نواز شریف کو چیلنج کریں، وہ تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ وہ خود بمشکل تیسری بار ایم این اے منتخب ہو سکے ہیں۔

    نواز شریف کے سپاہی سے ہارنے والا انہیں کیسے چیلنج کر سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کودوحلقوں میں امیدواربھی دستیاب نہ ہوسکے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سنجیدہ شخص تحریک انصاف کاٹکٹ لینےسے گریزاں ہے۔ عمران خان کودوحلقوں میں امیدواربھی دستیاب نہ ہوسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس نظام کو عمران خان گالیاں دیتے ہیں اسی نظام کے تحت ہونے والے دو عدالتی فیصلوں کے سبب وہ اس وقت اترا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے پاس الیکشن کمیشن اراکین کو فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ پی ٹی آئی کاٹکٹ دیہاڑی اوربےروزگارسیاست دان لےسکتےہیں۔

    انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف نےلاہورکی ترقی پرہمیشہ تنقید کی ہے، عمران خان انتخاب میں شیرکاسامنا کرنےسے بھاگ رہےہیں، اب کس منہ سے لاہوریوں سے ووٹ مانگیں گے۔

  • ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر نبیل گبول کی عمران خان کو مبارکباد

    ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر نبیل گبول کی عمران خان کو مبارکباد

    کراچی: نبیل گبول نے عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارکباد دیدی.

    تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 246 سے مستعفی ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی نبیل گبول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو حلقہ این اے 246 میں ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

    اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 246 پر اپنا امیدوار کھڑا کر کے ایم کیو ایم کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کوپاکستان تحریک انصاف نے  اس حلقے سے پہلی بار اپنے ووٹرز کیلئے سوچنے پرمجبور کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے سابق حق پرست ایم این اے نبیل گبول کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 246کی نشست پر ضمنی الیکشن تیئس اپریل کو ہوگا۔