Tag: challenge

  • چینی سائنسدانوں نے ایلون مسک کی ’برین چپ‘ کو چیلنج کردیا

    چینی سائنسدانوں نے ایلون مسک کی ’برین چپ‘ کو چیلنج کردیا

    بیجنگ : چینی سائنسدانوں نے اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی کمپنی کی تیار کردہ کمپیوٹر چپ کو چیلنج کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے ایلون مسک کی کمپنی نیورالنگ کی جانب سے انسانی دماغ کے لیے تیار کردہ کمپیوٹر برین چپ کو چیلنج کیا ہے۔

    دوسری جانب چینی سائنسدانوں نے اس سے بھی زیادہ بہتر وائرلیس کمپیوٹر انٹر فیس تیار کرکے انسانی دماغ میں نصب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    چینی سائنسدانوں کے مطابق ان کی تیار کردہ ڈیوائس کا تجربہ ایک انسانی مریض میں کیا گیا ہے جس کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور گزشتہ سال اکتوبر میں انسانی کلینیکل ٹرائل کے دوران اس مریض کے دماغ میں یہ ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔

    سائنسدانوں نے بتایا کہ ان کی ڈیوائس نیورالنک کی برین چپ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے نیورونز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈیوائسز سے مکمل طور پر مفلوج افراد کو رابطے کرنے اور صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے جبکہ اس میں کوئی بیٹری نہیں بلکہ اسے ایک ہائی فریکوئنسی کیمرہ استعمال کرکے نیئر فیلڈ وائرلیس پاور سے چارج کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے انسان کے دماغ میں پہلی کمپیوٹر چپ کو نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • صرف ذہین لوگ ہی اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں

    صرف ذہین لوگ ہی اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں

    ہم نے صارفین کی دلچسپی کے پیش نظر پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی میتھس اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

    ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کرکے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور آپ کو درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    اس طرح کی پہلیوں کو حل کرنا کافی پُرلطف ثابت ہوتا ہے، جن میں سے کچھ آسان ہوتی ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، مگر کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو سر کھجانے پر مجبور کردیتی ہیں۔

    جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے اور پھر درست جواب تلاش کرتے ہیں، بعد ازاں وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

    ویسے بظاہر تو یہ کوئی سوال بھی نہیں بلکہ ایک تصویر ہے جس میں چار کپ پائپوں سے منسلک دکھائے گئے ہیں۔

    بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ ان چاروں میں سب سے پہلے کونسا کپ کافی سے بھرے گا؟ مگر اس معمے کو حل کرنے کی کنجی آپ کی تیز نظر میں چھپی ہے اور تیز ذہن رکھنے والے ہی اسے حل کرسکتے ہیں کیونکہ اس کے لیے ڈبے سے باہر نکل کر سوچنا پڑتا ہے۔

    کیا آپ اس کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے۔

    بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • تصویری پہیلی: ایک منٹ کے اندر 7 غلطیاں تلاش کرنی ہیں

    تصویری پہیلی: ایک منٹ کے اندر 7 غلطیاں تلاش کرنی ہیں

    اس تصویری پہیلی میں آپ نے ایک منٹ کے اندر 7 غلطیاں تلاش کرنی ہیں، کیا آپ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں؟

    اگر آپ کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ذہن کی ورزش کے لیے پہیلیاں بہت پسند کرتے ہیں اور اس سرگرمی میں دل چسپی لیتے ہیں تو یہ تصویری پہیلی آپ ہی کے لیے ہے۔

    عام طور ہی سے ہم دوسروں کی غلطیاں ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالنے میں ماہر ہوتے ہیں، لیکن یہاں دو تصاویر دی گئی ہیں جن میں سے ایک میں 7 عدد غلطیاں ہیں، لیکن کہاں کہاں؟ یہ آپ نے تلاش کر کے بتانا ہے۔

    اگر آپ اس میں کامیاب ہوگئے تو واقعی آپ ذہین ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ یہ کام آپ کو صرف 1 منٹ میں کرنا ہے۔

    بہ ظاہر نظر آ رہا ہے کہ ماں اپنے 5 بچوں کے ساتھ مصروف ہے اور دونوں تصاویر میں یہی منظر ہے، مگر پھر بھی دونوں تصاویر ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

    آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ تصویر میں کہاں کہان کون کون سی غلطی موجود ہے:

    پہلی غلطی: بچی نے ہاتھ میں ہرے رنگ کی کتاب پکڑی ہے لیکن اس میں سے کراس غائب ہے۔

    دوسری غلطی: بھالو کی طرف غور سے دیکھیں، اس کی ناک کا رنگ مختلف ہے۔

    تیسری غلطی: جس بچی نے کتاب پکڑی ہے، اس کی پینٹ پر سے پھول غائب ہے۔

    چوتھی غلطی: عورت کی بیلٹ کے بکل کا رنگ مختلف ہے۔

    پانچویں غلطی: دائیں طرف نیچے بیٹھے چھوٹے بچے کا سایہ مختلف ہے۔

    چھٹی غلطی: نیچے بیٹھی بچی کے پاجامے کی ساخت میں تھوڑ فرق ہے۔

    ساتویں غلطی: نیچے بیٹھی بچی کے ایک پاؤں کا موزہ بھی سادہ ہے۔

  • پی ڈی ایم کی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

    پی ڈی ایم کی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیارکرلی گئی ، دستاویزات ملتے ہی آج پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے فاروق ایچ نائیک نے درخواست تیار کرلی، فاروق ایچ نائیک پی ڈی ایم کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔

    دستاویزات ملتے ہی آج پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نام پر مہر لگانا مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ آئینی درخواست کو سن کر فیصلہ کرے۔

    ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7مسترد ووٹوں کو گیلانی کےحق میں شامل کیا جائے تو49ووٹ بنتےہیں، جان بوجھ کر ووٹوں کو نام کے اوپر مہر لگنے پر اعتراض کیا گیا، مسترد ووٹوں کو گیلانی کے حق میں کاؤنٹ کرنے سے گیلانی جیت جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رہنما پیپلز پارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے ہیں، قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی مہر ٹھیک ہے، ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے، اور سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ایوان بالا میں سینیٹ کے چیئرمین کے لیے ہونے والے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے ، ان 7 ووٹوں میں باکس کی بجائے نام پر مہر لگائی گئی ہے، جب کہ آٹھواں ووٹ دونوں امیدواروں کے خانوں میں مہر لگانے پر مسترد ہوا۔

    نتیجے کے اعلان کے بعد فاروق ایچ نائیک نے پریزائیڈنگ افسر کے سامنے یوسف رضاگیلانی کے مسترد شدہ ووٹ چیلنج کیے تاہم دلائل سامنے آنے کے بعد پریزائڈنگ افسر نے اپوزیشن کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے کہا میں رولنگ دے رہا ہوں کہ فیصلہ آپ کو نہیں پسند تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔

  • خاتون نے 100 دن تک ایک ہی لباس کیوں زیب تن کیے رکھا؟

    خاتون نے 100 دن تک ایک ہی لباس کیوں زیب تن کیے رکھا؟

    واشنگٹن: سوشل میڈیا پر آئے روز نئے نئے چیلنجز پیش کیے جاتے ہیں جن کا مقصد عموماً تفریح ہوتا ہے تاہم حال ہی میں ایک بامقصد چیلنج بھی متعارف کروایا گیا جس کے تحت ایک خاتون نے 100 روز تک ایک ہی لباس پہنے رکھا۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ روبن نامی خاتون نے 100 ڈے ڈریس چیلنج میں گذشتہ برس ستمبر میں حصہ لیا اور تین ماہ تک روزانہ میرینو وول کا سیاہ لباس زیب تن کیے رکھا جس کا مقصد فیشن کی دنیا سے نکل کر سادگی کو فروغ دینا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں سارہ کا کہنا تھا کہ 100 دن تک ایک ہی لباس پہنے رکھنے سے سبق ملا کہ ہمیں کپڑوں کی اتنی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sarah Robbins-Cole (@thisdressagain)

    انہوں نے لکھا کہ میری پرورش ایک انیسویں صدی کے فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں کپڑوں کی الماریاں چھوٹی چھوٹی تھیں، پرانے وقتوں میں اس فارم ہاؤس میں رہنے والے لوگوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ کپڑے اتنے مہنگے ہو جائیں گے۔

    دوسری جانب اس چیلنج کو متعارف کروانے والے کپڑوں کے امریکی برانڈ نے کہا ہے کہ اس چیلنج کی بنیاد 3 اصول ہیں: سادگی اختیار کرو، احتیاط سے خرچ کرو اور اچھے کام کرو۔

    اس چیلنج صرف سارہ ہی نے قبول نہیں کیا تھا، مذکورہ برانڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہم نے اپنے ملبوسات ان 50 خواتین کو بھیجے جنہوں نے رضا کارانہ طور پر 100 دن کے لیے ہمارا لباس پہننے کی حامی بھری۔

    برانڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پچاس میں سے صرف 13 خواتین نے اس چیلنج کو پورا کیا اور سارہ روبن بھی ان خواتین میں شامل تھیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا گیا قیمتوں میں اضافےکےلیےقواعدضوابط کومدنظرنہیں رکھاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کابینہ کی منظوری کےبغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور قیمتوں میں اضافےکےلیےقواعدضوابط کومدنظرنہیں رکھا گیا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ کردیا اور قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہوگیا تھا، فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیٹرول 25 روپے58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 100 روپے10 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اضافے سے101 روپے 46 پیسے اور مٹی کا تیل ساڑھے 23 روپے بڑھ کر انسٹھ روپے چھ پیسے پر پہنچ گیا۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے84 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیا،اس سے قبل پٹرول 74 روپے 52 پیسے فی لیٹراورہائی اسپیڈ ڈیزل 80 روپے15 پیسے کا مل رہاتھا۔

    خیال رہے قیمتوں میں معمول کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل لا اطلاق ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ نئی قیمتوں کا اطلاق ستائیس جون رات بارہ بجے سے ہی ہو گیا۔

  • یوتھ پروگرام : عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    یوتھ پروگرام : عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا، مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، یوتھ پروگرام سے متعلق ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پرحکومتی رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا، لیگی حکومت میں نوجوانوں کو ہنر سکھایا گیا نہ روزگار کے مواقع ملے،5سال نوجوانوں کو لیپ ٹاپ جیسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر رکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یوتھ پروگرام میں بغیر منصوبہ بندی قوم کے ٹیکس کا پیسہ بے دریغ ضائع کیا، مریم اورنگزیب کو یوتھ پروگرام پر مناظرےکا چیلنج کرتا ہوں، مریم اورنگزیب من پسند ٹی وی چینل اور اینکر کے ساتھ پروگرام کر لیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ مریم اورنگزیب قوم کو بتائیں کہ نواز دور میں پاکستان گلوبل یوتھ انڈیکس میں نیچے کیوں گیا؟ یوتھ انڈیکس میں79سے154ویں نمبر تک تنزلی کیوں ہوئی؟ مریم بتائیں کہ ن لیگی دور میں یوتھ پروگرام سے کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا؟

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا منصوبہ ہے،  اسےکم از کم اتنا بااختیار بنائیں گے نوجوان لیپ ٹاپ خود خرید سکیں، ہنر، تربیت،ٹریننگ اور روزگار کی فراہمی سے نوجوانوں کا مستقبل بنارہے ہیں۔

  • چین کی موبائل کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    چین کی موبائل کمپنیاں گوگل پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    بیجنگ: چینی موبائل کمپنیاں گوگل کی سروس پلے اسٹور کو بڑا جھٹکا دینے کے لیے اکٹھی ہوگئیں، چینی موبائل کمپنیاں صارفین کی سہولت کے لیے اپنے پلے اسٹور پر کام کر رہی ہیں۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی کمپنیوں نے پلے اسٹور کی اجارہ داری ختم کرنے، اور سافٹ ویئر اور سروسز میں اپنی خدمات میں اضافہ کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

    چینی کمپنیاں ہواوے، شیاؤمی، اوپو اور ویوو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں جو چین سے باہر موجود ڈویلپرز کو اپنی ایپس بیک وقت ان کمپنیوں کے ایپ اسٹورز میں اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ کمپنیاں گلوبل ڈویلپر سروس الائنس (جی ڈی ایس اے) کے تحت اکٹھی ہوئی ہیں۔

    چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی عائد ہے اور وہاں کے اینڈرائیڈ صارفین مختلف ایپ اسٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جن میں سے بیشتر ہواوے یا اوپو کی ہیں۔

    گوگل پلے اسٹور کی عالمی سطح پر بالا دستی ہواوے کے لیے زیادہ بڑا مسئلہ ہے جو گزشتہ سال امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور سروسز بشمول پلے اسٹور کے لائسنس سے محروم ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب پلے اسٹور گوگل کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے جس نے گزشتہ سال دنیا بھر میں 8.8 ارب ڈالرز کمائے تاہم اب چینی کمپنیاں پلے اسٹور کی بدولت گوگل کو بڑا جھٹکا دے سکتی ہیں۔

    چین کی یہ سروسز 9 خطوں بشمول بھارت، انڈونیشیا، روس اور ملائیشیا میں متعارف کروائے جانے کا منصوبہ ہے۔

    ابھی تک اسے مارچ میں متعارف کروایا جانا طے ہے تاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

  • نیب کا  مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ

    نیب کا مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا صرف تیماری داری کیلئے درخواست ضمانت قابل پذیرائی نہیں۔

    عدالت نے مریم نواز کو پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا پاسپورٹ جمع نہیں کرایا گیا تو بطور ضمانت7 کروڑ جمع کرانے ہوں۔

    مزید پڑھیں : مریم نواز کو ضمانت مل گئی

    خیال رہے ، نیب پراسیکیوٹر مریم نواز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز والد کی تیمارداری کے لیے ضمانت چاہتی ہیں، قانون میں ایسی گنجائش نہیں کہ تیمارداری کیلئے ضمانت مانگی جائے، درخواست قابل سماعت نہیں، مسترد کی جائے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ کہتےہیں مریم نوازکےپاس کبھی عوامی عہدہ نہیں رہا، مریم نوازکے خلاف متعددانکوائریاں،مقدمات چل رہے ہیں، مریم کے خلاف جج بلیک میلنگ کیس کی انکوائری بھی جاری ہے، مریم سےمتعلق کہا جاتا ہے خاتون ہونے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی جائے، ایسے حالات نہیں جن میں مریم کو گرفتاری کے بعد عبوری ضمانت دی جائے۔

    واضح رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں تھیں، تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب ٹیم نے انھیں یوسف عباس کو گرفتار کرلیا تھا۔

    نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000ملین کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کےاثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد : سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،الیکشن ٹریبونل نے قاسم سوری کی کامیابی کا کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، قاسم سوری کی جانب سے ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا گیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں سے میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی۔

    دائر درخواست میں استدعا کی ہے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

    یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار

    خیال رہے قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو بی این پی کے نوابزادہ لشکر رئیسانی نے چیلنج کیا تھا اور 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    لشکر رئیسانی ان 5 امیدواروں میں سے ایک تھے جنہوں نے این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں قاسم سوری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔