Tag: chaman blast

  • چمن دھماکے میں شہید مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ، آبائی قبرستان میں سپردخاک

    چمن دھماکے میں شہید مولانا محمد حنیف کی نماز جنازہ، آبائی قبرستان میں سپردخاک

    چمن : دھماکہ میں شہید ہونے والے جے یو آئی ایف کے رہنما مولانا محمد حنیف کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، دھماکے کا مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ میں شہید ہونے والے جے یو آئی ف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمد حنیف کی جنازہ ملت آباد میں شہید کے مدرسے میں ادا کردی گئی۔

    نماز جنازہ میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی صوبائی اسمبلی سینیٹرز رہنماؤں قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ واقعے کے خلاف جے یو آئی ف کے اپیل پر چمن سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن رہا۔

    مزید پڑھیں: چمن دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں‌ بحق

    جن کی قوم پرست جماعتوں نے بھی حمایت کی تھی، مولانا کی نماز جنازہ ان کے بیٹے قاری محمد قاسم نے پڑھائی۔ گزشتہ روز تاج روڈ بم دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوئے تھے۔

  • چمن : مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، آٹھ افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، آٹھ افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پرزور دار دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور بارہ  افراد زخمی ہوگئے،  دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔دھماکےمیں ایک گاڑی اور6موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں مال روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک بچی بچہ جاں بحق  اوربارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد متعدد موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔

    اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی اور چھ موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے سے درجنوں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ، ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ، 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

    واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں20افراد جاں بحق اور48زخمی ہوگئے تھے، دہشت گردی کا اندوہناک واقعہ اس وقت ہوا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔

  • چمن میں مال روڈ پردھماکا، ایک شخص جاں بحق، چار ایف سی اہلکاروں سمیت پندرہ زخمی

    چمن میں مال روڈ پردھماکا، ایک شخص جاں بحق، چار ایف سی اہلکاروں سمیت پندرہ زخمی

    چمن : بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک شہری جان کی بازی ہار گیا، چار ایف سی اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی خوشیاں سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر زور دار دھماکا کیا،

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، بارود موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، یہ دھماکا مال روڈ پر اسپیشل برانچ پولیس کے دفتر کے سامنے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار ایف سی اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، امدادی ٹیمیوں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد  اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

  • چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی

    چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی

    چمن : بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے محلہ ٹین سان میں زور دار دھماکے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کرد یئے۔

    زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ شہید ہوگیا۔


    مزید پڑھیں : پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کا حملہ


    یاد رہے کہ آج صبح بھی پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چمن خودکش حملے میں شہید ایس ایس پی کی نمازہ جنازہ ادا

    چمن خودکش حملے میں شہید ایس ایس پی کی نمازہ جنازہ ادا

    چمن: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان کی نمازہ جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ چمن میں آل پارٹیز تاجر اتحاد کی اپیل پر سوگ بھی منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

    شہید ساجد خان مہمند کی میت بذریعہ ایمبولینس پشاور پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر ہدایت رحمٰن سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

    دوسری جانب آل پارٹیز انجمن تاجران چمن کی اپیل پر شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ تاجر برادری نے تجارتی مراکز بند کر کے تمام سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کر لیے۔ مقدمہ جائے وقوع کی تحقیقات مکمل ہونے پر درج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس پی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے تھے۔


  • چمن :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،شہری جاں بحق

    چمن :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،شہری جاں بحق

    چمن: پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں بوغرہ روڈ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔

    دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : چمن: بوغرہ چوک کے قریب دھماکہ


    دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے وقت سیکورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اکتوبر بھی چمن کے علاقے بوغرہ چوک میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں لیویز اہلکار محفوظ رہے تھے، دھماکے میں لیویز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

     

  • چمن : ریموٹ کنٹرول دھماکہ،  6افراد زخمی

    چمن : ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 6افراد زخمی

    چمن:  مارکیٹ کے قریب بم دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موبائل مارکیٹ کے سامنے ہوا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، زوردار دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پولیس نے تحقیقات شروع کر دی جبکہ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح کہ اس سے قبل اسی علاقے سے پولیس نے 8 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنایا تھا ۔

  • چمن: مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ, 3افراد زخمی

    چمن: مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ, 3افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

    سرحدی شہر چمن کے مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر تین روز کے وقفے کے بعد ایک اور موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا، موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے سارا شہر لرز اٹھا، ایس ایچ او سٹی تھانہ شاہد سلیم کے مطابق مال روڈ پر ہوٹل اور موٹر سائیکل کی دوکان کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب قریب سے ایک رکشہ گزر رہا تھا، جو اس کے ذد میں آگیا، جس میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پہنچنے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں میں جگہ اے اور بی ایریا ڈیگلیر کرنے میں تھن گئی اور آدھے گھنٹے تک زبردست جملوں کے تبادلہ ہوا ۔

    مال روڈ پاک افغان باڈر شاہراہ بھی ہے ، جس پر چھ اگست کو بھی ایک موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ بنایا گیا تھا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے تھے، سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے باوجود پے درپے ہونے والے دھماکوں نے پولیس اور لیویز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

  • چمن : مال روڈ پر دھماکہ ، 2پولیس اہلکار سمیت 12افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پر دھماکہ ، 2پولیس اہلکار سمیت 12افراد زخمی

    چمن : بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکہ ہوا،  جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے  جبکہ پانچ دکانیں تباہ ہوگئی، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زحمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ میں ڈی پی او کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کونشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔

    دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکا مال روڈ پر واقع ایک دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، جس دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے موٹر سائیکل تباہ اور ساتھ کھڑی متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔