Tag: Chamber

  • نئی شوگر ملیں لگانے اور موجودہ ملوں میں توسیع پر مکمل پابندی عائد کی: شاہد رشید بٹ

    نئی شوگر ملیں لگانے اور موجودہ ملوں میں توسیع پر مکمل پابندی عائد کی: شاہد رشید بٹ

    اسلام آباد: چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ نئی شوگر ملیں لگانے اور موجودہ ملوں میں توسیع پر مکمل پابندی عائد کی، عرصہ دراز تک استحصال کا شکار ہونے والے بہت سے کاشتکار شوگر ملز مافیا کے چنگل سے نکل آئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ ملز مافیا کے جنگل سے نکلنے سے ان کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی با اثر شوگر ملز مافیا نے طویل عرصہ سے گنے کی خریداری اور ادائیگیوں میں تاخیر اور دیگر منفی حربوں سے کسانوں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروبار اتنا منافع بخش تھا کہ ملک بھر میں مسلسل شوگر ملیں لگتی رہیں، جس سے پیداوار ضرورت سے بڑھ گئی جبکہ حکومت کو ہر سال فاضل چینی ٹھکانے لگانے کے لیے زرِکثیر صرف کرنا پڑتا ہے۔

    ان کا موقف تھا کہ بہت سے شوگر ملز مالکان نے اپنے منافع میں کبھی بھی کاشتکار کو شریک نہیں کیا، ملک میں نئی شوگر ملوں لگانے اور موجودہ شوگر ملوں میں توسیع پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے۔

  • کاروباری برادری وزیر اعظم کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے: عاطف اکرام شیخ

    کاروباری برادری وزیر اعظم کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے: عاطف اکرام شیخ

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے وزیر اعظم سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائے گا۔

    پاکستان کی اقتصادی سمت درست تاہم رفتار سست ہے: امریکی سرمایہ کاروں کا موقف

    ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی یافتہ، پر امن اور باعزت ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور کاروباری برادری نے ان سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

    قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی سوئس بینکوں اور دیگر ممالک میں موجود کئی سو ارب ڈالر کی فوری واپسی کی خواہاں ہے، جس سے ملک کے اقتصادی مسائل حل ہو جائیں گے اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

    عاطف اکرام شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ٹیکس کا پوٹینشل جمع ہونے والے محاصل سے کئی گنا زیادہ ہے، جس کو یقینی بنانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔