Tag: champion league T 20

  • کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہورلائنزکو شکست دیدی

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہورلائنزکو شکست دیدی

    حیدرآباد دکن: چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آئی پی ایل چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز کو سخت مقابلے کے بعدچار وکٹ سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد دکن کے میدان میں بھارت کی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پاکستانی کی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز کے درمیان گھمسان کی جنگ دیکھنے کو ملی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے جارحانہ انداز نے پاک بھارت روایتی میچز کی یادیں تازہ کردیں۔

    گوتھم گھمبیر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ابتدائی چھ اوورز ختم ہونے کے بعد قومی بلے بازوں نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا۔

    نرائن کی گھومتی گیندوں نے رہی سہی کسر پوری کردی، عمراکمل کے چالیس رنز نے لاہور لائنز کے اسکور کو ایک سو اکاون تک پہنچایا، ہدف کے تعاقب میں گوتھم گھمبیر اور روبن اوتھپا نے بولرزکی جم کر پٹائی کی۔

    فیلڈرز نے بھی بولرز کا ساتھ دینے کی بجائے بلے بازوں کا ساتھ دیا۔ ایک یا دو نہیں کئی مواقع ضائع کیے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گھمبیر اور اوتھما کی جارحانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔

  • چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    حیدرآباد: پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز چیمپیئز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ آج آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےخلاف کھیلے گی۔

    لاہور لائنز چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد مین راؤنڈ کا آغاز آج سے کرینگی۔ قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز نے اپنے پہلے میچ دو روز سخت پریکٹس کی۔

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں اوپنر احمد شہزاد کی شرکت مشکوک ہے۔ گروئن اسٹرین کے باعث احمد شہزاد نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ احمد شہزاد کی شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

    لاہور لائنز نے کوالیفانگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس سے میچ میں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔