Tag: Champions League T20 Started

  • چیمپینز لیگ کوالیفائرز: لاہورلائنز55رنز سے فاتح

    چیمپینز لیگ کوالیفائرز: لاہورلائنز55رنز سے فاتح

    چیمپیئز لیگ کوالیفائرز میں لاہور لائنز نے محمد حفیظ کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کو پچپن رنز سے شکست دے دی۔

    چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں لاہور لائنز نے سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کو شکست دے دی،سدرن ایکسپریس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاپ آڈر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، احمد شہزاد اور ناصر جمشید ایک بار پھر سے فلاپ ہوئے،مشکلات کا شکار لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو ایک سو چونسٹھ رنز تک پہنچایا، حفیظ نے سڑسٹھ رن زکی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں اعزاز چیمہ نے سدرن ایکسپریس کے گرد ابتدا میں ہی گھیرا تنگ کردیا، یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے سے حریف ٹیم ایسی لڑکھڑائی کہ پھر سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم ایک سو نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • چیمپیئنز لیگ کوالیفائرز: ناردن ڈسٹرک نے لاہور لائنز کو شکست دیدی

    چیمپیئنز لیگ کوالیفائرز: ناردن ڈسٹرک نے لاہور لائنز کو شکست دیدی

    لائے پور: چیمپیئز لیگ کوالیفائرز کے اہم میں نیوزی لینڈ کی ناردن ڈسٹرک نے لاہور لائنز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے بہتر رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔

    قومی ٹیم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور لائنز نے ممبئی انڈینز کو شکست دیکر حریفوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی لیکن نیوزی لینڈ کی ناردن ڈسٹرک کے سامنے پوری ٹیم بے بس نظر آئی۔

    لاہور لائنز نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ابتدائی دس اوورز میں لائنز نے کیوی بلے بازوں کو کھول کرنہ کھیلنے دیا، ڈینئل فلن اور بی جے واٹلن کی غیر معمولی اننگز نے میچ کو اپنے جانب موڑ دیا، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کی، ناردرن ڈسٹرک نے مقررہ اوووز میں ایک سو ستر رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہور لائنز کے بلے باز وہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی ان سے توقع تھی۔ محمد حفیظ، ناصر جمشید، احمد شہزاد اور عمراکمل کا تجربہ بھی ٹیم کے کام نہ آیا اور پوری صرف اٹھانوے رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

  • چیمپیئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ آج سے شروع ہورہا ہے

    چیمپیئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ آج سے شروع ہورہا ہے

    رائے پور : چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج سے بھارت کے شہر رائے پور میں شروع ہورہا ہے، قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز کی ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز سے ٹکرائے گی۔

    ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چیمپیئن کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ تیرہ ستمبر سے چار اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ہوگا، ایونٹ میں دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والی ڈومیسٹک کی چیمپیئن ٹیمیں شرکت کررہی ہے۔

    آئی پی ایل کی تین، آسٹریلیا کی دو، جنوبی افریقہ کی دو اور انگلینڈ کی ایک ڈومیسٹک چیمپیئن مین راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے، چار میں سے دو ٹیمیں کوالیفانگ راؤنڈ کھیل کراگلےمرحلے میں جگہ بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں گی۔

    پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن لاہور لائنز، دفاعی چیمپئین ممبئی انڈیئنز، نیوزی لینڈ کی ناردن ڈسٹرک اور سری لنکا کی سدر ن ایکسپریس کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

    کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد مین راؤنڈ کا آغاز سترہ ستمبر سے ہوگا،  اس سے قبل پاکستان کی سیالکوٹ اسٹالینز اور فیصل اباد وولفز کی ٹیمیں بھی چیمپیئنز لیگ میں کھیل چکی ہے لیکن دونوں کا سفر کوالیفائنگ راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔