Tag: Champions Trophy

  • پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پاکستانی بورڈ کو نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا

    پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پاکستانی بورڈ کو نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

    پی سی بی کے ایڈوائزر چیئرمین عامر میر اور اور سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔

    پی سی بی نے بھارت میڈیا کا نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگینڈا کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتا آرہا ہے۔

    چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنے پر پی سی بی کو نقصان ہوا یا نہیں؟ اہم انکشاف

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا بجٹ 70ملین ڈالر تھا،جس کا سارا خرچ آئی سی سی نے اٹھایا ہے، محسن نقوی کے آنے کے بعد پی سی بی کے ریزرو میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، یہ منافع ٹکٹوں اور گیٹ منی سے ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ میں پی سی بی کا شمار ہوتا ہے۔

    عامر میر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تقریباً 90 فیصد تعمیر نو ہوئی ہے، پی سی بی کو مالی نقصان کی بےبنیاد خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، ہم نے ثابت کیا پاکستان کوئی بھی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے اہل ہے۔

    دوسری جانب سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کے بجٹ سے تعمیر نو کی گئی، پی سی بی کا 18 ارب روپے کا بجٹ تھا، اسٹیڈیم کی تعمیر نو اب تک ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں۔

  • پاک بھارت سیریز: انڈین بورڈ کی پالیسی کیا ہے؟ نائب صدر نے بتا دیا

    پاک بھارت سیریز: انڈین بورڈ کی پالیسی کیا ہے؟ نائب صدر نے بتا دیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاک بھارت سیریز سمیت دیگر ممالک کے ساتھ سیریز کے حوالے بورڈ کی پالیسی بتا دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کےپاکستان آنے کافیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے بھارتی بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنےاپنے ممالک میں کھیلیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی کی بہترین میزبانی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور آکر بہت اچھا لگ رہا ہے پی سی بی نے بہت اچھے طریقے سے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا ہے، چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔

    راجیوشکلا نے کہا کہ ایشیاکپ کےحوالے سے اس وقت صورت حال برقرار ہے دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کرانے کی پیش کش کرے گی۔

    انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ منگل کے روز لاہور پہنچے اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کا سیمی فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم میں دیکھا۔

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے کے بعد روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا اور اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیل رہی ہے۔ تاہم اسی بھارت کی ایک اہم شخصیت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا لاہور میں آج ہونے والا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

  • آسٹریلیا کے اہم بلے باز کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ

    آسٹریلیا کے اہم بلے باز کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل انڈیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز میتھیو شارٹ انجری کا شکار ہونے کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    آسٹریلوی بلے باز افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، میتھیو مشکل میں ہیں، وہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے، میتھیو کے فٹ ہونے کے لیے وقت زیادتہ نہیں ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ میتھیو فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

    لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی وکٹ کیپر جوش انگلس نے امپائر کی جانب سے اوور پکارے جانے سے قبل ہی نور احمد کے کریز چھوڑنے پر انہیں رن آؤٹ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور احمد ساتھی کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے جبکہ امپائر نے اوور نہیں کہا تھا۔

    بڑے ناموں کو آرام دے کر بعد دوبارہ واپس لایا جائے گا، باسط علی

    ری پلے میں دکھایا گیا کہ نور کیریئر سے باہر ہیں لیکن اسٹیو اسمتھ نے امپائر کو تھرڈ امپائر کی جانب سے اشارہ کرنے سے منع کردیا۔

    اگر اسٹیو اسمتھ اپیل واپس نہیں لیتے تو نور رن آؤٹ ہوجاتے۔

  • میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل شاہ

    میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل شاہ

    پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا، اگر میں اپنے لیے کھیلتا تو میرے لیے پرچی کی آواز لگتی۔

    انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے آوازیں سنتا آرہا ہوں، عوام کی تنقید و طنز کی اب عادت ہوچکی ہے، میں ان سب باتوں کو اب سوچتا نہیں ہوں۔

    خوشدل شاہ نے کہا کہ میرے بعد وکٹیں ہوتیں تو شاید میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونے کے بارے میں نہیں سوچتا، میرا ایک ہی مقصد ہوتا ہے پاکستان کو کیسے جیت دلاؤں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

  • کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ، پارکنگ اور ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کیلئے شائقین کرکٹ کے پارکنگ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 29 سال بعد پاکستان میں آج کرکٹ کا بین الاقوامی میلہ سجے گا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا بڑا مقابلہ ہوگا اس افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی صدر آصف زرداری ہونگے۔

    دوسری جانب کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک کھلے رہیں گے، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،  کارساز  سے اسٹیڈیم اور ملینیم تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    نیو ٹاؤن اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، اس کے علاوہ وی آئی پیز اور خصوصی پاسز والی گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے۔

    اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے شائقین گیٹ نمبر 4، 5، 6، 12، 13، چودہ استعمال کر سکیں گے صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر والی گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوسکیں گی۔

    اس کے علاوہ اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے پہلےکھول دیئے جائیں گے۔

    اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے اصل قومی شناختی کارڈ اور اصل ٹکٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

    تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے  پینے کی کوئی بھی چیز لانے کی اجازت نہیں ہوگی، کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیا اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی، اسٹیڈیم اور اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

  • بھارتی کرکٹرز کو ایک میچ کے لیے فیملی ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی

    بھارتی کرکٹرز کو ایک میچ کے لیے فیملی ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے لیے فیملی کو ساتھ لے جانے کی اجازت مل گئی

    بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی جہاں کل سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

    بھارتی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی دکھائی جہاں ٹیسٹ سیریز میں انہیں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد بی سی سی آئی نے سخت پالیسی اپنائی جس میں کھلاڑیوں کو اہلخانہ کے ساتھ دورے پر جانے سے منع کیا گیا۔

    جس کے بعد بھارتی ٹیم اہلخانہ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچی۔

    تاہم اب بی سی سی آئی نے یوٹرن لیتے ہوئے اہلخانہ کو چیمپنز ٹرافی کے ایک میچ میں فیملی کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

    ٹورنامنٹ کے مختصر دورانیے کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ کھلاڑی ایونٹ کے دوران ایک میچ میں اہلخانہ کو ساتھ لے جانے کی اجازت کی درخواست کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز بھارتی ٹیم دبئی میں کھیلے گی۔

    اگر بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے پر پہنچتی ہے تو سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد۔ شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکرورتی شامل ہیں۔

  • محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا

    محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔

    محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں، ان کا وکٹ کیپر ایک آل راؤنڈر ہے اور ان کے پاس دو اسپن بولنگ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہوم کنڈیشنز پر کھیلنے کا فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن انہیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

    اگر پاکستان فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو اسے گھر پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ٹرننگ وکٹوں پر کھیلا ہے اس لیے ہمیں  اسٹرائیکٹ کو روٹیٹ کرنے اور ڈاٹ بالز کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

    سابق کرکٹر نے ٹورنامںٹ کے آغاز سے قبل ریکارڈ وعقت میں اسٹیڈیمنز کی تزئین و آرائش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسی دوسرے پاکستانی کی طرح بہت پرجوش ہوں۔ 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

  • جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے: کپتان کا مزدوروں سے خطاب

    جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے: کپتان کا مزدوروں سے خطاب

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے۔

    قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں جتنی محنت آپ نےکی اتنی محنت ہم بھی کریں گے۔

     قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم سے متعلق کبھی منفی نہ سوچیں، جیسا گمان کیا جاتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے، ہم کوشش کریں گے چیمپئنز ٹرافی ہم ہی جیتیں۔

    کپتان محمد رضوان نے مزید کہا کہ کراچی کا اسٹیڈیم بھی لاہور کی طرح خوبصورت لگ رہا ہے اور امید ہے اسٹیڈیم کی طرح ہمارے نتائج بھی خوبصورت ہوں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی شاندار افتتاحی تقریب، شائقین کا ہجوم امڈ آیا

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مزدوروں کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا اور اس موقع پر تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مہمان خصوصی یہ مزدور ہیں، ان کے آنے کا بہت شکریہ، ہماری پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دن رات لگا کر یہ کام مکمل کیا ہے، آج تنقید کرنے والے ہار ے ہیں اور ہم جیتیں ہیں، یہ گرائونڈ جب مکمل ہو گا تو لاہور سے بہتر ہو گا۔

    محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم بہادر ہے، ایک دو میچز سے ناراض نہ ہوں، اپنی ٹیم پر اعتماد کریں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور: سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم براستہ دبئی نجی ائیر لائن سے لاہور پہنچی، جسے سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو آج مکمل آرام کرے گی جبکہ کل سے ٹیم پریکٹس سیشن کا آغاز کرےگی۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم ایل سی سی اےگراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز 8 فروری سے شروع ہو رہی ہے، سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم ہفتے کو نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی۔

  • ’’قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک‘‘، پی سی بی نے خوبصورت ویڈیو جاری کر دی

    ’’قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک‘‘، پی سی بی نے خوبصورت ویڈیو جاری کر دی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیے جا رہے قذافی اسٹیڈیم کی ویڈیو پی سی بی نے ’قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک‘ کے نام سے جاری کر دی ہے۔

    پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ کے شایان شان انعقاد کے لیے پی سی بی کی جانب سے کراچی، پنڈی اور لاہور کے اسٹیڈیمز کی شاندار تعمیر نو اور تزئین وآرائش کی گئی جو اب تکمیل کے قریب ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے متعلق ایک دلکش ویڈیو جاری کی جس میں اسٹیڈیم ایک منفرد نظارہ پیش کر رہا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے کہ ’’شاندار قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے‘‘۔

    یہ ویڈیو دیکھ کر شائقین کرکٹ خوش تو طنز کے تیر برسانے والا بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی چونک گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی جس کو پہلے ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنا ہضم نہیں ہو رہی تھی۔ بھارتی میڈیا بھی اپنے بورڈ کی ہمنوانی میں ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کے لیے اسٹیڈیمز کی تیاریوں سے متعلق منفی خبریں چلا رہا تھا لیکن اس ویڈیو نے ان کے شرمناک کردار کی ایک بار پھر پول کھول دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-champions-trophy-giant-statue-installed-at-the-entrance-of-gaddafi-stadium/