Tag: champions trophy 2017

  • چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

    چیمپیئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کو شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

    برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے بنگال ٹائیگرز کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج بنگال ٹائیگرز اور بھارتی ٹیم کے درمیان برمنگھم میں کھیلا گیا، جہاں بنگلہ دیش نے بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 265 رنز کا ہدف دیا۔

    بھارتی اننگز

    ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز نے اچھی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی، شیکر دھون 46 کے انفرادی جبکہ 87 کے مجموعی اسکور پر پویلین مشرفی مرتضیٰ کا نشانہ بن کر پویلین روانہ ہوئے۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کمان سنبھالی اور روہت شرما کے ہمراہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی، روہت شرما 123 اور ویرات کوہلی نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ویرات کوہلی نے میچ میں 8 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

    بنگلہ دیش اننگز

    بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 79 اور مشفق الرحمان 65 رنز بنا کر نمایاں رہے ان دونوں کے درمیان 123 رنز کی پارٹنر شپ رہی ساتھ ہی مشرفی مرتضیٰ نے قیمتی 30 رنز بنائے جب کہ بھارت کی جانب سے کمار، جادیود اور بومرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ جڈیجا ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔

    بنگلہ دیش نے اپنی پہلی وکٹ صرف 1 رنز کے مجموعی اسکور پر گرنے کے باوجود جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور صابر رحمان نے تیز کھیلتے ہوئے 19 رنز بنائے تاہم وہ بھی آؤٹ ہو گئے تو تمیم اقبال اور مشفق الرحمان نے ٹیم کو سنبھالا۔

    بنگلہ دیش اننگز کی تصویری جھلکیاں

    بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

    بنگہ دیشی کپتان ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے

    بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    خیال رہے کہ گروپ بی میں بھارتی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پرتھی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہاری، نیوزی لینڈ سے جیتی اور بارش کے باعث آسٹریلیا سے میچ برابر رہا۔

    پاک بھارت فائنل اتوار کو ہوگا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔


    چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


    یاد رہےکہ ون ڈے میچز میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کا پلڑا بھاری ہے،32 میں سے26 مقابلے بھارت نے جیتے جبکہ پانچ میں فتح بنگلہ دیش کے حصے میں آئی۔

    واضح رہےکہ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کےلیے یہ میچ انتہائی اہم ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا 18جون کو پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی :آسٹریلیا،بنگلہ دیش میچ بارش کی نذر

    چیمپیئنز ٹرافی :آسٹریلیا،بنگلہ دیش میچ بارش کی نذر

    لندن: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو گیا۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں اوول کے میدان پر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    تمیم اقبال جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف بھی سنچری اسکور کی تھی اس بار صرف پانچ رنز کی دوری پر ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ان کی 95 رنز کی اننگز تین چھکے اور چھ چوکوں شامل ہیں۔

    مشفق الرحیم صرف نو رنز ہی سکور کرسکے۔ شکیب الحسن بھی 29، صابر رحمان اور محمد اللہ صرف آٹھ، آٹھ رنز ہی بنا سکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر مچل سٹارک رہے جنہوں نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں لیں اور مجموعی طور پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


    بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دے دی


    آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں جب 16ویں اوور کے اختتام پرپہنچی تو اس کا ا سکور 83 رنز تک پہنچ گیا تھا۔ اس وقت کریز پر ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ موجود تھے۔

    آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز ایرون فنچ تھے جو 19 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

    بنگلہ دیش نے اپنا پہلا میچ میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو بارش کی نذر ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا تھا۔

    واضح رہےکہ اب تک چیمپیئنز ٹرافی میں شامل تمام آٹھ ٹیمیں اپنے اپنے ابتدائی میچز کھیل چکی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر‘دونوں ٹیموں کا ایک پوائنٹ

    آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر‘دونوں ٹیموں کا ایک پوائنٹ

    ایجبسٹن: چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا اہم میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

    تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نویں سنچری مکمل کی لیکن سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی وہ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز کے اختتام کے ساتھ ہی میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کر دی اور کافی دیر کا کھیل ضائع ہونے کے سبب آسٹریلین اننگز کو 33 اوورز تک محدود کر کے انہیں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 235 رنز کا مشکل ہدف ملا۔


    چیمپئنزٹرافی کا پہلا معرکہ ، انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی


    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم اننگز کے آغاز سے مشکلات سے دوچار رہی اور 35 کے مجموعے تک دونوں اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ پویلین لوٹ چکے تھے۔

    اسٹیون اسمتھ اور موئسز ہیریکس نے اسکور کو 53 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ ایڈم ملنے نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر ہینریکس کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    واضح رہےکہ تیسری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی بارش نے ایک مرتبہ پھر میچ میں مداخلت کردی اور موسلا دھار بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا جس کے سبب امپائر نے دونوں کپتانوں سے مشاور کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ مل گیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2017: تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    چیمپئنز ٹرافی 2017: تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    لندن: اوول، برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراونڈ اور کارڈف کے صوفیا گارڈنز میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے آغاز میں وقت قریب تر ہے، یکم سے 18 جون تک  انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیمیں موجودہ چیمپیئن سے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    ایونٹ کے گزشتہ ایڈیشن کے گزرے چار سال بیت چکے ہیں، اس دوران کئی نامور کرکٹرز ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ چکےہیں اور اب ان کی جگہ کئی نئے اور نوجوان کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینے لگے۔

    سری لنکا کے کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان، مصباح الحق اور آل راونڈر شاہد آفریدی کی میگا ایونٹ میں کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    باوؤلرز کے لیے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی جن کا نام سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہے تاہم بدقسمتی سے آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں ویسٹ انڈیز کا نام کہیں شامل نہیں۔

    کامیاب باؤلرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کائل ملز کا نام ضرور شامل ہے لیکن اب وہ اپنی ٹیم کا حصہ نہیں ان کی غیر موجودگی میں سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ مالنگا وکٹوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب ترین باؤلربن سکتے ہیں کیونکہ چیمپئن ٹرافی میں ملز نے اب تک سب سے زیادہ 28 وکٹیں لے رکھی ہیں اور مالنگا کو اعزاز حاصل کرنے میں صرف 7 وکٹیں درکار ہیں۔

    اب کچھ بات کرلیتےہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو اب وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی قیادت میں بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    اگرچہ گرین شرٹس کے پاس زیادہ تر ایسے کھلاڑی ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کو بطور ڈیبیو ایونٹ کھیلیں گے تاہم شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد عامر تجربہ کار کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    کرکٹ شائقین کو انتظار کرنے پڑے گا کہ ایونٹ میں کون سا باؤلر کامیاب رہے گا اور کس کا کڑا امتحان ہوگا کیونکہ اس بار چیمپئنز ٹرافی کے لیے باؤنسی اور تیز وکٹیں بنائی جارہی ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2017 کے شیڈول کا اعلان، 4 جون کو پاک بھارت ٹاکرا

    چیمپئنز ٹرافی 2017 کے شیڈول کا اعلان، 4 جون کو پاک بھارت ٹاکرا

    دبئی : آئی سی سی نے دوہزار سترہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی کے چیمپئن کی جنگ دوہزار سترہ میں ہوگی، ایونٹ کا آغاز آئندہ سال انگلینڈ میں ہوگا، ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں، گروپ بی پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

    افتتاحی میچ یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ چار جون کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے، گرین شرٹس سات جون کو جنوبی افریقہ اور بارہ جون کو سری لنکا کے مدمقابل آئیں گے۔

    سیمی فائنل چودہ اور پندرہ جون کو ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئن کا فیصلہ اٹھارہ جون کو اوول میں ہوگا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کا شیڈول

    Thurs, 1 June – England v Bangladesh, The Oval (d)
    Fri, 2 June – Australia v New Zealand, Edgbaston (d)
    Sat, 3 June – Sri Lanka v South Africa, The Oval (d)
    Sun, 4 June – India v Pakistan, Edgbaston (d)
    Mon, 5 June – Australia v Bangladesh, The Oval (d/n)
    Tues, 6 June – England v New Zealand, Cardiff (d)
    Wed, 7 June – Pakistan v South Africa, Edgbaston (d/n)
    Thurs, 8 June – India v Sri Lanka, The Oval (d)
    Fri, 9 June – New Zealand v Bangladesh, Cardiff (d)
    Sat, 10 June – England v Australia, Edgbaston (d)
    Sun, 11 June – India v South Africa, The Oval (d)
    Mon, 12 June – Sri Lanka v Pakistan, Cardiff (d)
    Wed, 14 June – First semi-final (A1 v B2), Cardiff (d)
    Thurs, 15 June – Second semi-final (A2 v B1), Edgbaston (d)
    Sun, 18 June – Final, The Oval (d)