Tag: Champions Trophy 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک انتہائی اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے پاکستان میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے بارے میں کچھ اہم باتیں یہ ہیں:

پاکستان کی میزبانی: پاکستان کو 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل 2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کو کوئی بڑا ٹورنامنٹ میزبانی کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے میچز: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہمیشہ سے ہی کرکٹ کے مداحوں کے لیے دلچسپ رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔ تاہم، سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلائے جائیں گے۔

 

Champions Trophy 2025- Latest Updates, Live Score, Squads

  • ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 10 بہترین بالز کی فہرست، کتنے پاکستانی بالرز شامل؟

    ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 10 بہترین بالز کی فہرست، کتنے پاکستانی بالرز شامل؟

    چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان ٹیم کو بدترین شکست ہوئی لیکن ٹورنامنٹ کی 10 بہترین ڈیلیوریز میں سے پاکستانی بولرز سر فہرست ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ میں بولرز کی جانب سے پھینکی گئی 10 بہترین گیندوں کی فہرست جاری کی ہے اور اس میں چار پاکستانی بولرز کے نام رہی ہیں۔

    آئی سی سی کی جاری کردہ 10 بہترین بالز میں سے چار پاکستانی بولرز کی جانب سے پھینکی گئیں۔

    اس فہرست میں مسٹری اسپنر ابرار احمد 2 بہترین بالز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ ایک گیند پر انہوں نے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے اور دوسری گیند پر بھارتی نائب کپتان شبھمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    اسٹار قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جس گیند پر بھارتی کپتان روہت شرما کو بولڈ کیا، وہ بھی میگا ایونٹ کی 10 بہترین ڈیلوریز میں سے ایک قرار پائی ہے۔
    نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن کا وکٹ گنوانا بھی اس گیند کو 10 بہترین گیندوں میں شامل کرا گیا۔

    اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور بھارت کے سینئر اسپنر رویندر جڈیجا اور کلدیپ یادیو کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں کرائی گئی بالز ٹورنامنٹ کی 10 بہترین بالز کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔

     

    نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ، آسٹریلیا کے اسپنسر جونسن کی افغانستان کے خلاف میچ، جنوبی افریقہ کے ویان ڈورسے کی انگلینڈ کیخلاف میچ میں پھینکی گئی گیندیں بھی 10 بہترین بالز میں شمار کی گئی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/debut-in-international-cricket-at-age-of-62/

  • آئی سی سی چیئرمین جے شاہ شکریہ ادا کرنے میں پاکستان کا نام بھول گئے یا ۔۔۔۔؟

    آئی سی سی چیئرمین جے شاہ شکریہ ادا کرنے میں پاکستان کا نام بھول گئے یا ۔۔۔۔؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ کی شکریہ کی ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہیں لیا۔

    پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان تھا اور اس کے شاندار انعقاد میں کامیاب رہا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہ ہوئی اور میگا ایونٹ کے بعد اس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے جاری پیغام میں ایک بار پھر پاکستان سے بغض کا کھل کر مظاہرہ کر دیا۔

    جے شاہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے شکریہ کا پیغام شیئر کیا گیا تاہم اس میں انہوں نے میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں لیا۔

    جے شاہ نے شکریہ کے پیغام میں پاکستان کا نام نہیں لکھا

    آئی سی سی چیئرمین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی۔ تمام ٹیموں اور میزبان ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    صارفین جے شاہ کی اس ٹویٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ پاکستان کا نام نہ لینا غلطی ہے یا جان بوجھ کر انہوں نے ایسا کیا۔

    جے شاہ کے برعکس آئی سی سی چیئرمین کے برعکس چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے اپنے پیغام میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو پاکستان کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

    آئی سی سی چیف پاکستان کے مشکور، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

    واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹیم انڈیا کے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گئے۔

    بھارتی ٹیم کو اس ایونٹ میں ایک ہی میدان اور کنڈیشن میں کھیلنے کے ایڈوانٹیج اور میزبان پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے طویل سفر پر سابق اور موجودہ کرکٹرز آئی سی سی پر بھارت کو بے جا فائدہ دینے کے الزامات بھی عائد کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/icc-stands-for-indian-cricket-board-andy-roberts-slams/

  • آئی سی سی چیف پاکستان کے مشکور، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

    آئی سی سی چیف پاکستان کے مشکور، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈانس نے پاکستان کی میزبان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ایلارڈائس نے آئی سی سی کی ایک آفیشل پریس ریلیز میں کہا کہ ہم آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ 1996 کے بعد پاکستان میں کھیلا جانے والا پہلا عالمی ملٹی ٹیم کرکٹ ایونٹ تھا۔ اس لیے یہ ایونٹ پی سی بی کے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، کھیل کی سطحوں کی تیاری، میچز کی فراہمی، اور میزبان ٹیموں اور مہمانوں کو اپنی کوششوں پر بہت فخر ہونا چاہیے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہوئے۔

    آئی سی سی چیف نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پانچ میچوں کی دبئی اسٹیڈیم میں کامیاب انعقاد پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    جیف ایلارڈائس نے اپنے پیغام میں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی تمام 8 ٹیموں کو بھی مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

    آئی سی سی کے چیف نے کہا کہ اس کو ایک زبردست ایونٹ بنانے کے لیے شریک تمام 8 ٹیموں کا شکریہ، اور یادگار فائنل میں تیسرا چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل جیتنے پر ہندوستان کو مبارکباد۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوا۔ بھارت کے پاکستان نہ آنے کے ہٹ دھرم فیصلے کے باعث میگا ایونٹ کے فائنل سمیت پانچ مقابلے ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/host-pakistan-ignore-champions-trophy-closing-ceremony-pcb-makes-big-decision/

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی بس پریڈ نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی بس پریڈ نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی ملک واپسی پر بس پریڈ نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد ٹیم کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے نہ ہی بس پریڈ ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں چند روز باقی رہ جانے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے جلد اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا ہے ، لاجسٹک کے لحاظ سے ممکن نہیں ہوا،  فاتح بھارتی ٹیم کے کچھ اراکین چھٹیوں کے لیے دبئی رک گئے ہیں۔

    بھارتی بورڈ کے کوئی تقریب یا پریڈ نہ رکھنے کی وجہ سے کھلاڑی الگ الگ واپس آ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری پر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان ملک پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بھارت نے اپنے اقدامات سے متنازع بنانے کی کوشش کی۔ دبئی میں ہونے والی اختتامی تقریب میں میزبان ملک پاکستان کا کوئی نمائندہ آفیشل تقریب میں پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا جب کہ اس وقت پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے۔

    آئی سی سی کی میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب میں میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی حرکت میں آ گیا ہے اور اس نے یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھے گا جس میں اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظر انداز کرنے پر آئی سی سی سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

    پاکستان کی میزبانی میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھارت کی فتح کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی۔

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد آفیشل اختتامی تقریب کے پوڈیم پر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، راجر بنی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز تو موجود تھے۔ تاہم پی سی بی کا کوئی نمائندہ نظر نہیں آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اس وقت اسٹیڈیم میں ہی موجود تھے، تاہم انہیں پوڈیم پر نہیں بلایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی انٹرنیشل کونسل کو لکھے جانے والے خط میں اختتامی تقریب کے ساتھ ساتھ بھارت، بنگلہ دیش کے میچ میں براڈ کاسٹنگ چینل پر میزبان پاکستان کا نام ہٹانے اور لاہور میں بھارتی ٹیم کے نہ کھیلنے کے باوجود بھارت کا ترانہ چلانے پر بھی جواب طلب کرے گا۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں میزبان ملک پاکستان کو نظر انداز کرنے پر سابق قومی کرکٹرز بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/host-pakistans-absence-champions-trophy-closing-ceremony-shoaib-akhtar/

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

    ٹیم میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔

    بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم میں 12ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، راچن رویندرا، ابراہیم زدران، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول ٹیم کا حصہ ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، عظمت اللہ، مچل سینٹنر، محمد شامی، میتھ ہینری اور ورون چکرورتی بھی ٹیم کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • چیمپئنزٹرافی کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کا اہم بیان

    چیمپئنزٹرافی کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کا اہم بیان

    چیمپئنز ٹرافی کےکامیاب انعقاد پر میزبان ملک کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم بیان جاری کر دیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ساتھ ہی آئی سی سی آفیشلز اور ٹیموں کا مشکور ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت سے یہ ٹورنامنٹ کامیاب ہوا پاکستان اس تاریخی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فخر محسوس کررہا ہے۔

    آئی سی سی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی غیرموجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وضاحت آگئی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میزبان پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب پر سوشل میڈیا پر سوالات کا تانتا بندھ گیا اور سابق کرکٹرز نے بھی اس پر سوالات اٹھائے۔

    تاہم اب اس معاملے پر ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے اور ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا لیکن وہ شرکت نہ کرسکے۔

    ترجمان کے مطابق محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا۔‘

    آئی سی سی کے ترجمان نے کہا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پی سی بی حکام کی عدم موجودگی پر آئی سی سی کی وضاحت

    چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پی سی بی حکام کی عدم موجودگی پر آئی سی سی کی وضاحت

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی غیرموجودگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی وضاحت آگئی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں میزبان پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب پر سوشل میڈیا پر سوالات کا تانتا بندھ گیا اور سابق کرکٹرز نے بھی اس پر سوالات اٹھائے۔

    تاہم اب اس معاملے پر ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن نقوی ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے نامزد نمائندے تھے اور ان کو تقریب میں مدعو کیا گیا لیکن وہ شرکت نہ کرسکے۔

    ترجمان کے مطابق محسن نقوی دستیاب نہیں تھے اور فائنل کے لیے دبئی کا سفر نہیں کیا۔‘

    آئی سی سی کے ترجمان نے کہا  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صرف ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کے سربراہ جیسے صدر، نائب صدر، چیئرمین یا چیف ایگریکٹو کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ دیگر بورڈ حکام چاہے وہ مقام پر موجود ہوں یا نہیں، اسٹیج پر تقریب تقسیم انعامات کا حصہ نہیں بنتے”۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا کیونکہ بھارت کے میچز پاکستان سے منتقل کر دیے گئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی جیت کر کون سا بھارتی کھلاڑی چاند پر جا پہنچا؟

    چیمپئنز ٹرافی جیت کر کون سا بھارتی کھلاڑی چاند پر جا پہنچا؟

    بھارتی کرکٹرز چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر شاداں اور فرحاں ہیں اور مختلف طریقے سے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیت لی۔ بلیو شرٹس نے ریکارڈ تیسری بار یہ ٹرافی اٹھائی۔ اس جیت پر انڈین ٹیم کا ہر کھلاڑی خوش اور جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔

    بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کو ایک خوبصورت خواب اور چاند پر پہنچنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔

    کے ایل راہول نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے آپ کو اپنی ذمے داری کو سمجھنا اور اسی کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

    کے ایل راہول نے بتایا کہ 2019 میں جب ٹیم کو وکٹ کیپر کی ضرورت تھی، تو میں نے ذمے داری قبول کی اور اُس وقت سے اب تک یہ کردار ادا کر رہا ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-virat-kohli-equals-sachin-tendulkar/

  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے

    چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی بیٹنگ میں تو کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے مگر وہ ہم وطن لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ضرور ہوگئے۔

    بھارت کے اسٹار بیٹر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں اپنا رنگ تو نہ جما سکے اور صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے مگر اس میچ میں وہ اپنے ہم وطن لیجڈ سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ضرور بن گئے۔

    ویرات کوہلی جب گزشتہ روز دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے میدان میں اترے تو یہ ان کا اس شوپیس ایونٹ کا مسلسل تیسرا فائنل تھا۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر واحد کرکٹر تھے جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے تین فائنل میچز کھیل رکھے تھے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ویرات کوہلی کے انٹرنیشنل کیریئر کا 550 واں میچ بھی تھا جو ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔

    بھارت کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر 664 میچوں کے ساتھ پہلے، ویرات کوہلی 550 میچوں کے ساتھ دوسرے، ایم ایس دھونی 538 میچوں کے ساتھ تیسرے، راہول ڈریوڈ 509 اور روہت شرما 499 انٹرنیشنل میچوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-india-and-other-teams/