Tag: Champions Trophy 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک انتہائی اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے پاکستان میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے بارے میں کچھ اہم باتیں یہ ہیں:

پاکستان کی میزبانی: پاکستان کو 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل 2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کو کوئی بڑا ٹورنامنٹ میزبانی کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے میچز: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہمیشہ سے ہی کرکٹ کے مداحوں کے لیے دلچسپ رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔ تاہم، سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلائے جائیں گے۔

 

Champions Trophy 2025- Latest Updates, Live Score, Squads

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    اسکواڈ میں نائب کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، کامران غلام، طیب طاہر شامل ہیں۔

    عثمان خان، اسپنر ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی یہی ٹیم کھیلے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں، ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے، ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

    واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے سابق کھلاڑی نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

    چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے سابق کھلاڑی نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

    جیسے جیسے چیمپئنز ٹرافی کا وقت قریب آرہا ہے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کا بھی جُوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ کرکٹ ماہرین اور سابقین ایونٹ کی مضبوط ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں سے متعلق اپنی اپنی پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔

    ایسے ہی انگلینڈ کے سابق کرکٹر ریان سائیڈ باٹم کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کا قوی موقع ہے۔

    ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاکستان کو ہوم کنڈیشنز میں کھیلنے کا فائدہ ہوگا، جس سے وہ ٹائٹل کے سب سے زیادہ دعویدار بن جائیں گے۔

    Sidebottom shines in England victory

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقامی حالات کا فائدہ ہوگا اور وہ ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حمایت اپنی ہوم ٹیم کے ساتھ برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک انگلش کھلاڑی کی حیثیت سے میں انگلینڈ کی ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔

  • قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب، ویڈیو وائرل

    قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب، ویڈیو وائرل

    چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر ایک دیوہیکل آہنی مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے انعقاد کو یادگار بنانے کے لیے پی سی بی کے کراچی، لاہور کے اسٹیڈیمز کے ترقیاتی اور تزئین وآرائش کے کام لگ بھگ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔

    چیمپئز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر ایک دیوہیکل آہنی مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ مجسمہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے باہر گول چکر میں نصب کیا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    یہ آہنی مجسمہ ایک بھاگتے ہوئے کھلاڑی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس کی اونچائی فریم سمیت 25 فٹ سے زائد ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق اس مجسمے پر 2 ٹن لوہا استعمال کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی لیزر لائٹس کی سرخ روشنیوں سے نہائے قذافی اسٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ 1996 کے انعقاد کے 29 سال کے طویل عرصہ کے بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور پی سی بی اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-gaddafi-stadium-red-led-lights/

  • محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت

    محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو میچ دیکھنے کی دعوت

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔

    وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن رات کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز  کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگا ہے، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب  مکمل ہوچکی ہے، 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں نیا اسٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ ہوچکا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی، انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا، انہوں نے تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

    چیئرمین  پی سی بی نے  نئے ہاسپٹلٹی باکسز کا مشاہدہ کیا، انہوں نے کہا کہ انشااللہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا، پاکستان  میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے مزین اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہونگے، ہماری پوری ٹیم نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی بڑھ گئی؟

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمت کتنی بڑھ گئی؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کیلیے کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے اس سے قبل پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کیلیے پیش کردیئے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق 3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوچکے ہیں، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش کے میچز شامل ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت کئے جائیں گے، جبکہ 100 سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے فروحت کئے جائیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹ کریش کر گئی!

    پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کس سے وارم اپ میچ کھیلے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کس سے وارم اپ میچ کھیلے گا؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے باضابطہ طور پر کوئی وارم اپ میچ شیڈول نہیں کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنگلا دیش یا متحدہ عرب امارات میں سے کسی ایک کے خلاف میچ کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ حالات سے واقف ہونے کے لیے تیاری کی جا سکے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے آئی سی سی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، اس لیے ہندوستانی ٹیم کے وہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پریکٹس میچ کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

    رپورٹ کردہ واحد میچ ہندوستان کے درمیان 12 فروری کے درمیان کھیلا جائے گا جب وہ اپنی انگلینڈ سیریز اور 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل میدان میں اترے گی۔

    بنگلا دیش چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی طرح ایک ہی گروپ میں ہے، وہ وارم اپ گیم کے لیے ایک ممکنہ حریف کے طور پر ابھرے ہیں۔

    دونوں ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے دبئی میں ہوں گی جس سے اسے منطقی طور پر آسان بنایا جائے گا۔ تاہم، اگر بنگلہ دیش کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکتی ہے تو ہندوستان متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

    UAE چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہے لیکن وہ ایک وارم اپ میچ کے لیے دستیاب ہے، جس سے ہندوستان کو ٹورنامنٹ سے پہلے اپنے گیم پلان کو درست  کرنے کا موقع مل پائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم کا مستقبل خطرے میں نہیں ڈال سکتا: محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم کا مستقبل خطرے میں نہیں ڈال سکتا: محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں، اس کا ریہیب چل رہا ہے۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ صائم کے پاؤں کا پلستر ایک دو روز میں اتر جائے گا جس کے بعد انہیں گراؤنڈ میں واپس آنے میں ٹائم لگے گا، ایک چیمپئنز ٹرافی سے صائم کا مستقبل خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

    انہوں نے کہا کہ خود ایک ایک چیز کی نگرانی کررہا ہوں، صائم ایوب ہمارا اثاثہ ہے انشااللہ بہت جلد ٹھیک ہوگا، تمام معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں۔

    صائم ایوب کے حوالے سے بڑی خبر

    واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے جبکہ بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔

  • ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

    ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے بھارتی اسکواڈ پر سوالات اٹھا دیے

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے۔

    بھارتی کرکٹر روہت شرما کی قیادت میں اسکواڈ کو کئی بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بعض کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے باہر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    سابق کرکٹرز نے فاسٹ بولر محمد سراج کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا، وہیں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم سے وکٹ کیپنگ بلے باز سنجو سیمسن اور لیگ اسپنر یزویندرا چہل کو باہر کرنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے کہا کہ سنجو سیمسن کو باہر کرنے پر برا لگا، وہ رنز بناتا ہے لیکن ڈراپ ہوجاتا ہے، سنجو سیمسن کی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر بھی نہیں ہیں، جب ہم اسے منتخب کرنے کی بات کرتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ کس کی جگہ منتخب کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے یوزویندر چہل کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تبدیلی کرکے ایک لیگ اسپنر بھی شامل کرسکتے تھے، چہل ایک شاندار بولر ہے مجھے نہیں معلوم معلوم کہ اس نے کیا غلط کیا کہ وہ اس ٹیم میں فٹ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہورہا ہے بھارت گروپ اے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہے، بھارت پہلا گروپ میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    روایتی حریف پاک بھارت مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، اس کے بعد ان کا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

  • بھارتی کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان

    بھارتی کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی پاکستان آسکتے ہیں، پاکستان 17 فروری کو کپتانوں کا فوٹو شوٹ کرانے کا پلان ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

    آئی سی سی کے ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں افتتاحی تقریب ہوتی ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کا کپتان شرکت کرتا ہے۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں بھارتی کپتان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا جو بھارتی میڈیا نے ختم کر دیا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور وہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو رہا ہے اور اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے افتتاحی تقریب کے لیے 17 تاریخ اور مقام کراچی تجویز کیا ہے تاہم آئی سی سی کو اس کی حتمی منظوری دینی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: سوریا کمار نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر لب کشائی کردی

    چیمپئنز ٹرافی: سوریا کمار نے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر لب کشائی کردی

    کولکتہ: بھارت کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر لب کشائی کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو نے تسلیم کیا ہے کہ ون ڈے میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے کہ میں نے اچھا نہیں کیا اگر میں اچھا پرفارم کرتا تو چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کی گئی ٹیم میں ہوتا۔

    انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کی حمایت کی اور کہا کہ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں سب اچھے پرفارمر ہیں، انہوں نے بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

    سوریا کمار یادیو ٹی 20 کرکٹ میں جارح مزاج بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں لیکن ون ڈے فارمیٹ میں صرف 25.76 کی اوسط سے 37 ون ڈے میچوں میں صرف 773 رنز بناسکے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کا 15 رکنی اسکواڈ

    بھارتی ٹیم میں روہت شرما کپتان ہیں، شبھمن گل نائب کپتان، دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا شامل ہیں۔

    بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔