Tag: Champions Trophy 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک انتہائی اہم کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے پاکستان میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے بارے میں کچھ اہم باتیں یہ ہیں:

پاکستان کی میزبانی: پاکستان کو 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل 2009 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کو کوئی بڑا ٹورنامنٹ میزبانی کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے میچز: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہمیشہ سے ہی کرکٹ کے مداحوں کے لیے دلچسپ رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔ تاہم، سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلائے جائیں گے۔

 

Champions Trophy 2025- Latest Updates, Live Score, Squads

  • بھارت چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے درپے، نیا مطالبہ کر دیا

    بھارت چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے درپے، نیا مطالبہ کر دیا

    بھارت چیمپئنز ٹرافی کو متاثر کرنے کیلیے ایک کے بعد ایک رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے اب اس نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے متعلق نیا مطالبہ کر دیا ہے۔

    پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ کے بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی جب سے پاکستان کو ملی، بھارت تب سے ہی اس کو سبوتاژ کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی منتقل کرا چکا ہے۔

    گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کا تنازع کھڑا کیا اور اب وہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ کو بھی متاثر کرنے کے درپے ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک اور تنازع کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما افتتاحی تقریب میں پاکستان نہیں آئیں گے۔ اس لیے افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ پاکستان کے بجائے دبئی منتقل کی جائے، جہاں وہ اپنے میچز کھیلے گا۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والے دونوں ایونٹس کو دبئی منتقل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما شریک ہوسکیں۔

    https://urdu.arynews.tv/saim-ayyub-injury-update-operation/

  • ہم چیمپئنز ٹرافی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے، روہت شرما

    ہم چیمپئنز ٹرافی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے، روہت شرما

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو اٹھانے کی خواہش ظاہر کردی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور یو اے ای میں ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    روہت شرما نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے مجھے یقین ہے کہ جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی خواہشات ہمارے ساتھ ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں لائیں گے۔

    روہت شرما نے یہ گفتگو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 50ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران کہی، تقریب میں سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر، اجنکیا رہانے اور روی شاستری بھی موجود تھے۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹیم کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہے، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا ہے کہ ٹیم کے کسی رکن کے لیے الگ گاڑی کا انتظام نہ کیا جائے۔

    صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سنیہاسیش گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے بورڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد 10 نکاتی گائیڈ لائنز بنائی ہیں جس کے تحت بھارتی اسکواڈ کے تمام اراکین ٹیم بس میں ہی سفر کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ پورے پریکٹس سیشن کے دوران تمام کھلاڑی موجود رہیں گے، بس پر آئیں گے اور بس پر اکٹھے جائیں گے، بھارتی بورڈ کی گائیڈ لائن پر مکمل عمل ہو گا، بھارتی ٹیم کے لیے صرف ایک بس کا انتظام کیا گیا ہے، کسی کھلاڑی یا آفیشلز کا ذاتی مینجر یا اسسٹنٹ بھی ٹیم ہوٹل میں قیام پذیر نہیں ہو گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے ٹیم کا اعلان کردیا

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے ٹیم کا اعلان کردیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کا کپتان روہت شرما کو اور شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔

    ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول اور ہاردیک پانڈیا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ بھی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ شائقین کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی، ویرات کوہلی بھی مبینہ طور پر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

    بھارت کے اسٹار بلے باز کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ذائع نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی کو گردن میں کھچاؤ پڑنے کی وجہ سے شدید درد ہوا اس کے لئے انہوں نے انجیکشن بھی لگوایا تھا۔

    روہت شرما پاکستان آرہے ہیں؟ بھارتی بورڈ کا اہم بیان

    رپورٹ کے مطابق کوہلی نے 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے تاہم ایونٹ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کیلئے بری خبر، کوہلی بھی انجری کا شکار

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کیلئے بری خبر، کوہلی بھی انجری کا شکار

    پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ شائقین کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی مبینہ طور پر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ویرات کوہلی گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث رنجی ٹرافی کے ابتدائی میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

    بھارت کے اسٹار بلے باز کو یہ انجری ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب 23 جنوری کو رنجی ٹرافی شروع ہونے والی ہے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بھی صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ذائع نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی کو گردن میں کھچاؤ پڑنے کی وجہ سے شدید درد ہوا اس کے لئے انہوں نے انجیکشن بھی لگوایا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کوہلی نے 23 جنوری کو رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے خلاف دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے تاہم ایونٹ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ کوہلی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹ کے ساتھ تو کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے مگر اپنی حرکتوں کے سبب مسلسل شہ سرخیو میں رہے، یہ سلسلہ سیریز کے آخری دن تک جاری رہا، کوہلی نے 2018 کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر گیٹ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی جیبوں کو ڈرامائی انداز میں چیک بھی کیا تھا۔

    کئی سابق آسٹریلوی کھلاڑی کوہلی کے رویے سے خوش نظر نہیں آئے، بشمول کوہلی کا یہ انداز اور نوجوان سیم کونسٹاس کے ڈیبیو پر کوہلی کا ان سے ٹکرانا نہ صرف آسٹریلینز بلکہ بھارتیوں کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا تھا۔

    آسٹریلیا کے وائٹ بال کے سابق کپتان اور کوہلی کے RCB کے ساتھی ایرون فنچ نے سیریز کے بعد ان کے رویے کے حوالے سے کہا کہ یہ کوہلی کے مایوسی کی سطح تھی۔

    میں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ تنازعات اور تصادم کی تلاش میں رہتے ہیں، انھوں نے اس ٹور میں اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔

    سابق آسٹریلوی بلے باز سائمن کیٹچ نے بھی کوہلی کی حرکتوں سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں آپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ وہ اس دورے میں کس قسم کی اپروچ کے حامل تھے۔

    ’’بھائی میرا راستہ مت روکو‘‘، ویرات کوہلی نے کس سے کہا؟ ویڈیو وائرل

    سائمن کیٹچ نے کہا کہ انھوں نے میلبرن میں نوجوان کرکٹر کو ٹکر ماری اور پھر سڈنی میں سینڈ پیپر کے حوالے سے جیبوں کے ساتھ ایک ناگوار حرکت کی۔

  • چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کہاں ہوگی؟

    چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کہاں ہوگی؟

    چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو سیشن سے متعلق پی سی بی نے پلان بنا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کراچی میں کروائی جائے گی، پہلا میچ کراچی میں ہے تو تقریب بھی وہی ہوگی۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے کپتانوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے، بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا علم نہیں۔

    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کپتان پاکستان آتے ہیں تو ان کو ویلکم کیا جائے گا۔

    روہت شرما ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے وہ ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کےلیے اکٹھے ہوں گے۔

    آئی سی سی کے مطابق ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی میں پہلا میچ کھیلے گی۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت ٹاکرے میں گرین شرٹس فیورٹ قرار

    چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت ٹاکرے میں گرین شرٹس فیورٹ قرار

    چیمپئنز ٹرافی کا میدان آئندہ ماہ سجنے والا ہے پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا جس میں گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔

    دفاعی چیمپئن پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آئندہ ماہ 19 فروری سے شروع ہو رہا ہے جو 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہوگا جو بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    تاہم پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ایک ماہ قبل ہی پیشگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور گرین شرٹس کو میچ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں گرین شرٹس کو روایتی حریف پر برتری ہوگی جب کہ بھارت دباؤ میں ہوگا۔

    محمد عامر نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو اس کے میدان میں وائٹ واش کیا جو دنیا کی کوئی اور ٹیم نہیں کر سکی جب کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ون ڈے سیریز جیتیں۔

    دوسری جانب بھارت سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے مسلسل شکستوں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کی خراب فارم کے باعث دباؤ میں ہے۔

    سابق فاست بولر نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اگرچہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ شاندار رہا ہے، تاہم اس کی حالیہ شکستوں اور پاکستان کی کامیابیوں کے باعث بلیو شرٹس کو میچ میں شدید دباؤ کا سامنا ہوگا۔

    محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کا بھی ذکر کیا جس میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    اس میچ میں محمد عامر نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو آؤٹ کر کے قومی ٹیم کی تاریخی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pak-india-cricket-netflex-film-release-date/

  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے جنوبی افریقا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے جنوبی افریقا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوبی افریقا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    جنوبی افریقا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیمبا باوما ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

    اسکواڈ میں اسٹار پیسر اینریچ نورٹجے اور لونگی نگیڈی کی واپسی ہوئی ہے جو اس سے قبل انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔

    نورٹجے، کمر میں تناؤ کے فریکچر سے صحت یاب ہو کر ستمبر 2023 کے بعد اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور جنوبی افریقہ کے ہوم سیزن سے محروم رہے۔

    نگیڈی نے بھی کمر کی چوٹ کی وجہ سے اکتوبر 2024 سے باہر ہونے کے بعد واپسی کی ہے۔

    جنوبی افریقا نے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ اسکواڈ میں نئے چہروں میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکیلٹن، ٹریسٹن اسٹبس، اور ویان مولڈر شامل ہیں، یہ سبھی 50 اوور کے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    جنوبی افریقہ اسکواڈ:

    ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹن سٹبس راسی وین ڈیر ڈوسن۔

  • آسٹریلیا کا  چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا نے بھی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کینگروز ٹیم کی قیادت کے فرائض پیٹ کمنز انجام دیں گے۔

    آسٹریلیا کے اسکواڈ میں الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی جوش ہیزل ووڈ، بیٹر ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین اور میچل مارش کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم کے اہم اسپنر مجیب الرحمان اسکواڈ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں۔

    مجیب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کے اسکواڈ کا ایک لازمی حصہ تھے تاہم انہیں آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے وہ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    اے سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے کہا کہ جیب الرحمان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے میں واپسی سے قبل اپنی مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز سے محروم رہے۔

    دائیں ہاتھ کے اوپنر ابراہیم زدران نے پچھلے سال ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔

    افغانستان، جو آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا، 21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ بالترتیب 26 اور 28 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا سکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الرحمان، فضل اللہ ملک، نوید زدران۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلیے افغان اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر شامل نہیں

    چیمپئنز ٹرافی کیلیے افغان اسکواڈ کا اعلان، اہم اسپنر شامل نہیں

    افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    ٹیم کے اہم اسپنر مجیب الرحمان اسکواڈ میں شمولیت سے محروم رہے ہیں۔

    مجیب ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے افغانستان کے اسکواڈ کا ایک لازمی حصہ تھے تاہم انہیں آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے وہ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    اے سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے کہا کہ جیب الرحمان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ ون ڈے میں واپسی سے قبل اپنی مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے تھوڑی دیر کے لیے ٹی ٹوئنٹی پر توجہ دیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز سے محروم رہے۔

    دائیں ہاتھ کے اوپنر ابراہیم زدران نے پچھلے سال ٹخنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔

    افغانستان، جو آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا، 21 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ بالترتیب 26 اور 28 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا سکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الرحمان، فضل اللہ ملک، نوید زدران۔

  • چیمپئنزٹرافی میں افغانستان سے میچ کا بائیکاٹ؟ جنوبی افریقا کا اہم اعلان

    چیمپئنزٹرافی میں افغانستان سے میچ کا بائیکاٹ؟ جنوبی افریقا کا اہم اعلان

    کرکٹ ساؤتھ افریقا (سی ایس اے) نے وزیر کھیل گیٹن میکنزی کے پاکستان میں آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ کے مطالبے پر باضابطہ ردعمل جاری کیا ہے۔

    جواب میں بورڈ نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو تسلیم کیا لیکن واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ انفرادی کرکٹ بورڈز کا نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ہے۔

    بورڈ نے کہا کہ CSA افغانستان میں خواتین کے حقوق کے ساتھ سلوک اور دباؤ کو گھناؤنا سمجھتا ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ خواتین بھی کرکٹ میں مساوی شناخت اور وسائل کی مستحق ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کا ایک ایونٹ ہے اس لیے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے تقاضوں اور ضوابط کے مطابق افغانستان کی پوزیشن کو عالمی ادارے کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

    انگلینڈ کے ارکان پارلیمنٹ کے بعد جنوبی افریقا کے اسپورٹس منسٹر نے بھی چیمپئنزٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔

    جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے ان برطانوی سیاست دانوں کے ساتھ اپنی آواز ملائی ہے  جنہوں نے انگلینڈ سے آئندہ ماہ ہونے والے ٹورنامنٹ میں جنوبی ایشیائی ملک سے نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقا، دیگر ممالک کی فیڈریشنز اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کو اس پیغام کے بارے میں احتیاط سے سوچنا ہوگا کہ کرکٹ کا کھیل دنیا کو اور خاص طور پر کھیلوں کی خواتین کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر کھیل میرے لیے یہ نہیں ہے کہ میں حتمی فیصلہ کروں کہ آیا جنوبی افریقہ کو افغانستان کے خلاف کرکٹ میچز کا احترام کرنا چاہیے اگر یہ میرا فیصلہ ہوتا تو یقیناً ایسا نہیں ہوتا۔

    برطانوی ارکان پارلیمان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمئینز ٹرافی میں انگلینڈ ٹیم افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرے۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے انگلش بورڈ کو لکھے گئے خط پر دستخط کیے، خط میں انہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کیساتھ ناروا سلوک پر آواز بلند کرے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے، انگلینڈ کو 26 فروری کو لاہور میں افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے بائیکاٹ کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

    ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے برطانوی سیاست دانوں کے ایک گروپ کی جانب سے فروری میں افغانستان کے ساتھ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق پر طالبان حکومت کی جانب سے پابندیاں ایک ایسا معاملہ ہے جس کے لیے "ہم آہنگی” کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر ممالک کی طرف سے یکطرفہ کارروائی کے بجائے آئی سی سی کی زیر قیادت ردعمل دیا جائے۔

    گولڈ نے رکن پارلیمنٹ کو جواب میں اس بات کی تصدیق کی کہ ECB کا افغانستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب تک طالبان کی حکومت ہے لیکن  ICC ایونٹس میں ان کی شرکت مجموعی طور پر گورننگ باڈی کا معاملہ ہے، نہ کہ انفرادی۔