Tag: change IG sindh kaleem imam

  • وزیراعظم کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کے تبادلے کا فیصلہ متوقع

    وزیراعظم کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کے تبادلے کا فیصلہ متوقع

    کراچی: وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پر آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے کا فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے اور ان کی آمد پر آئی جی سندھ کلیم امام کی چھٹی ہونے کا امکان ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی آئی جی سندھ کے عہدے کے اہم امیدوار ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران فضل یا انعام غنی میں سے کوئی بھی ایک آئی جی سندھ تعینات ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔

    واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی کو لے کر ماضی میں بھی وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آتی رہی ہیں، سندھ حکومت کا موقف ہے کہ سندھ میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا اختیار ان ہی کی حکومت کے پاس ہونا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

    یاد رہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ سامنے آئی تھی جس میں ان پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو چارج شیٹ 13دسمبر کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کو علم ہی نہیں کہ پولیس فورس نہیں۔ پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے معاملے پر آپ کنفیوژ ہیں۔

    سندھ حکومت نے مزید کہا تھا کہ آئی جی کے ماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ایس پی شکارپور پولیس افسران پر حملے کے ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے، پولیس کو خودمختاری دی گئی مگر کراچی میں جرائم کی شرح 17فیصدبڑھی۔

  • حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

    حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

    کراچی : وفاقی حکومت نے سندھ میں آئی جی کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یقین دلایا جلد آئی جی کے نام پراتفاق ہوجائے گا، ڈاکٹر کامران فضل اور دیگر ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ میں آئی جی کلیم امام کو تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ، نئے آئی جی کے ناموں پر وفاق اور صوبے میں مشورے جاری ہیں، ڈاکٹر کامران فضل اوردیگر ناموں پر مشاورت ہورہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نےسندھ کو آگاہ کیا،جوابی خط لکھنےکی ضرورت نہیں ، آئی جی پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی سطح پرصلح مشورےجاری ہیں، وفاق نے یقین  دلایا جلد آئی جی کے نام پراتفاق ہوجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےاپنے قریبی ذرائع کو آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

    اس سے قبل آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق وفاق نے سندھ حکومت کو جوابی خط ارسال کیا تھا ، جس میں موقف اپنایا تھاکہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور  جاری ہے، حتمی فیصلے تک کلیم امام عہدے پر کام کرتے رہیں گے، فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    یاد رہے جمعرات کو سندھ حکومت نے وفاق کو خط میں کہا تھا صوبائی کابینہ آئی جی تبدیل کرنے کی منظوری دے چکی ہے ، آئی جی جرائم روکنے میں ناکام رہے ،  سندھ حکومت نے نئے آئی جی کے لیے غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور کامران فضل کے نام تجویز کیے تھے ۔

    بعد ازاں  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ جس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

    بعد ازاں تحریک انصاف نے آئی جی سندھ کے تبادلے کو روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔