Tag: change of command ceremony

  • ہرقیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، مجاہد انور خان

    ہرقیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، مجاہد انور خان

    اسلام آباد: سبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے نئے ایئر چیف ظہیراحمدبابر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاک فضائیہ ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ہرقیمت پردشمن کےعزائم کوناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہدانور نے کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ، پاک فضائیہ کے ہر سپاہی کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ 40سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، تعاون کرنے پر پرنسپل سیکریٹریز اور اسٹاف کا شکر گزار ہوں ، قوم کے تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیرہے۔

    سبکدوش ایئر چیف  نے پاک فضائیہ کی کمانڈسنبھالنے پرظہیراحمدبابرکومبارکبادپیش  کرتے ہوئے کہا  میری دعائیں ہمیشہ پاک فضائیہ کیساتھ ہیں، ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    مجاہد انور خان نے مزید کہا آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں ، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، انھیں قیادت سنبھالنے پرمبارکباد دیتاہوں۔

  • نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

    نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمدامجدخان نیازی کل پاک بحریہ کی کمان سنبھالیں گے ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی ، تقریب میں پاک بحریہ کے نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کمانڈ سنبھالیں گے۔

    نئے امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں ، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

    ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈانٹ نیوی وار کالج لاہور، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    نئے امیر البحر چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیو ایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ چیف آف اسٹا ف (آپر یشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

    پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے حکومت فرانس کی جانب سے شیویلئے (نائٹ) میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے

    خیال رہے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شاندار کیرئیر 40سالہ خدمات پر محیط ہے۔

  • پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیے اعزاز ہے،ایئر چیف مارشل سہیل امان

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ میں40سال کی سروس میرے لیےاعزازہے، بطورپاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں 40سال کی سروس میرےلیےاعزازہے، یہ میرے لیے قابل فخرہے کہ میں نےایک بہترین فضائیہ کمان کی۔

    ایئر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود افسران کا تعاون قابل تحسین ہے، میں اور میرے افسران نے خود سے کچھ وعدہ کیے، بطور پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے پرعزم ادارے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

    ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، ہمیں اللہ کی مدد اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے لیس کیاجارہاہے۔

    نئے ایئر چیف کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مجاہدانورخان بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کی نے ایئرچیف کو سلامی دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔