Tag: change

  • پنجاب میں اسموگ کا راج ،اسکول کے اوقات تبدیل کردیے گئے

    پنجاب میں اسموگ کا راج ،اسکول کے اوقات تبدیل کردیے گئے

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول کے اوقات تبدیل کر دیے گئے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں اسموگ کا راج ہے، محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کےباعث اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے، اسکول کل سے نو بجے کھیلں گے اور ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

    صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے اسکول مالکان کو خبردار کیا اوقات تبدیل نہ کئے تو کارروائی ہوگی۔

    ڈاکٹرز نے بھی خبردار کیا ہے اسموگ سے خاص طور پر بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

    دوسری جانب اسموگ کے باعث لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں آنکھ ناک کان اور گلے کے امراض کی شکایت لے کر آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر امیر معالجین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے ہونے والے امراض سے بچنے کے لئے احتیاط ضروری ہے، اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آگاہی کیمپس اور سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    اسموگ نے جہاں دیگر معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے وہیں مواصلاتی نظام کو بھی درہم برھم کر دیا ہے۔ موٹر وے سولہ گھنٹوں سے زائد ٹریفک کے لیے بندرہی اور مسافر اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پائے، فضا میں چھائی دھند اور اسموگ کے باعث ناصرف موٹروے بلکہ لاہور ایئرپورٹ بھی بارہ گھنٹوں تک پروازوں کے لئے بند رہا۔

    موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں سفر سے پہلے اُن کے اسموگ انفارمیشن سنٹر پررابطہ کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئی بھی امریکی عہدیدار شیڈول کے بغیر پاکستان نہیں آئے گا، پاکستان

    کوئی بھی امریکی عہدیدار شیڈول کے بغیر پاکستان نہیں آئے گا، پاکستان

    اسلام آباد : ڈو مور کرنے والوں کو کرارا جواب دینے کیلئے پاکستان نے امریکا سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ، جس کے مطابق کوئی بھی امریکی عہدیدار اسلام آباد کی مرضی کے بغیر پاکستان کے دورے پر نہیں آسکتا، دورے کا شیڈول باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان مخالف بیانات بعد پاکستان نے امریکا سے سفارتی تعلقات کی سطح بدلنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد امریکا کا کوئی بھی عہدیدار اب منہ اٹھا کر پاکستان نہیں آسکتا۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی امریکی عہدیدار باہمی مشاورت سے طے شدہ شیڈول کے بغیر پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کے الزامات، پاکستان کی امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت


    ذرائع کا کہنا ہے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلقات معمول کے مطابق نہ رہنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے بیان کے بعد کیا گیا ہے، امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اسی وجہ سے ملتوی کرایا گیا۔

    یاد رہے کہ اتوار کو پاکستان نے نائب امریکی وزیرخارجہ کی میزبانی سے بھی معذرت کرلی تھی، ایلیس ویلز کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال پاکستان نہ آئیں، امریکی نائب وزیرخارجہ اسی ہفتے اسلام آباد آرہی تھیں۔

    د رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • محکمہ تعلیم سندھ کایکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان

    محکمہ تعلیم سندھ کایکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے یکم رمضان سے ہی موسم گرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا پہلے جاری کردہ شیڈول تبدیل کردیا ہے، جس کے مطابق یکم رمضان سے نجی و سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔

    موسم گرما کی تعطیلات کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس کے مطابق یکم رمضان 2017سے 31جولائی 2017تک تعطیلات رہیں گی۔


    مزید پڑھیں : محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان


    یاد رہے اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا تھا کہ سندھ بھر میں اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

    تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال حکومت سندھ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت ہی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گورنر شپ کے 14 برس، عشرت العباد کا کتاب لکھنے کا اعلان

    گورنر شپ کے 14 برس، عشرت العباد کا کتاب لکھنے کا اعلان

    کراچی: ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ 14 سالہ گورنر کے دوران سخت تجربات کا سامنا کرنا پڑا اور اس حالات میں بہت اتار چڑھاؤ آئے، انہوں نے ان پر کتاب لکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے بعد نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے 14 سالہ تجربات پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیا۔

    عشرت العباد نے کہا کہ گورنر شپ کے دوران بہت سارے نشیب وفراز آئے، ان تمام حالات پر ایک کتاب ’’وہ جو کچھ میں کہہ نہ سکا‘‘ کے نام سے لکھنے کا اعلان کیا۔ عشرت العباد نے نئے آنے والے گورنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


    ’’پڑھیں:  جسٹس(ر) سعید الزماں‌ صدیقی گورنر سندھ تعینات‘‘


    انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے اپنے اہل خانہ کو وقت نہیں دے سکا تھا تاہم اب زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزاروں گا, سیاسی زندگی کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ فی الحال ارادہ نہیں ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ سامنے آجائے گا۔


    ’’مزید پڑھیں:  طویل ترین گورنر شپ کا خاتمہ‘‘


    مراد علی شاہ کی گورنر سے الوداعی ملاقات

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات کی اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی کے کردار کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ سندھ مزید ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرنے کا سفر اسی طرح تیزی سے جاری رکھے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کم وقت میں بھی عشرت العباد کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، مختصر وقت میں بھی گورنر نے ہم سب کی بھرپور رہنمائی کی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

  • عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اسٹیٹ بینک

    عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک نےبینکوں کو ہدایت کی ہےکہ عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہےکہ عید تعطیلات میں اے ٹی ایمزمیں کیش کی چوبیس گھنٹےدستیابی، اے ٹی ایمزکی مسلسل نگرانی اوراے ٹی ایم میں کیش کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کریں۔ بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہےکہ اے ٹی ایم سے متعلق شکایات درج کرانےکیلئےچوبیس گھنٹےکی خصوصی رابطہ سروس قائم کریں، ہیلپ ڈیسک کےنمبر تمام اے ٹی ایم بوتھس پر نمایاں طورپر آویزاں کئے جائیں، اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے کہا ہے کہ ہیلپ ڈیسک کے یہ نمبرزچوبیس گھنٹے آپریشنل رہنا چاہئیں۔

  • عوام 30ستمبر تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک

    عوام 30ستمبر تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل مائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبرء تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔

    عوام کی آگاہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل اورمائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرزاپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں، وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، تاہم 30 ستمبر 2014ء تک ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔