Tag: changing ceremony

  • مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا

    مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا

    مکہ مکرمہ : تیزبارش کے دوران  خالص سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے، اس سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بعد نمازِ عشاء سر انجام دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی حج کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلافِ تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب ہوئی، تیز بارش کے دوران غلافِ کعبہ تبدیل کیا گیا۔

    اس برس غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نو ذی الحج کو بعد نمازِ عشاء سر انجام دیا گیا، غلافِ کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلو ریشم، ایک سو بیس کلو سونے کے دھاگے اورسو کلو چاندی کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔


    غلاف کعبہ ہرسال 9 ذوالحج کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔

    اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔

    خیال رہے حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج ہوگا، میدان عرفات میں سعودی عرب کے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نمازعصراورمغرب کےدرمیان وقوف ہوگا، جس میں حاجی اللہ رب العزت سے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

    جاج کرام منیٰ سے مزدلفہ پہنچ کرمغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلےمزدلفہ میں قیام کریں گے، اس سال مزدلفہ میں حاجی شیطان کو مارنے کیلئےکنکریاں نہیں چنیں گے، کنکریاں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی، کل صبح نمازفجر کے بعد حجاج کرام شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کرکے بال منڈوا کراحرام کھول دیں گے۔

  • مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ کی تبدیلی کی  روح پرورتقریب

    مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرورتقریب

    مکہ مکرمہ:حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل چار گھنٹے تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز نماز فجر کے فوراََ بعد ہوا اور بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کیاجارہا ہے، تقریب میں گورنر مکہ سمیت ممتاز شخصیات شریک ہیں۔

    غلاف کعبہ خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں 2کروڑ 20 لاکھ ریال لاگت آئی ہے، غلاف کعبہ کاسائز657مربع میٹرہے اور4حصوں میں مشتمل ہے۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں 150کلوگرام سونا اور چاندی استعمال ہوا ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں ایک سال کاعرصہ لگا۔

    غلاف کعبہ ہرسال یوم عرفہ کے موقع پرتبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔

    اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔