Tag: chaos

  • سندھ اسمبلی، اپوزیشن میں دراڑ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا

    سندھ اسمبلی، اپوزیشن میں دراڑ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن میں دراڑیں نمایاں ہوگئیں، اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے، بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ارکان اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آگئے.

    اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی کےخلاف تحریک استحقاق پیش کی گئی.

    تحریک استحقاق ایم ایم اے کے عبدالرشید نے پیش کی، تحریک استحقاق پیش کرنے کے دوران حکومتی ارکان کھڑے ہوگئے.

    پی ٹی آئی کے ارکان نے عبدالرشید کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، حکومتی ارکان نے ایم ایم اے رکن کے حفاظتی حصار میں لے لیا، احتجاج کے دوران  بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی.

    ایم ایم اے رکن کا موقف


    بعد ازاں ایم ایم اے رکن عبدالرشید نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرکا رویہ بدترین اور افسوس ناک ہے.

    رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جن لوگوں نےحملہ کیا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا.

  • برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے بعد بھی فلائٹ آپریشن معطل، مسافر پریشان

    برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے بعد بھی فلائٹ آپریشن معطل، مسافر پریشان

    لندن : مشکوک ڈرون کی رن وے پر پرواز کے باعث برطانیہ کا گیٹ وک ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے، حکومت نے فوج کی مدد طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر گذشتہ شام سے 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے ہیں، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرونز کے باعث کل شام سے اب تک 800 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، پروازوں سے منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام اور پولیس اسناپئر اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے گزشتہ شام سے ڈرونز کو گرانے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

    گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ایک لاکھ سے زائد مسافروں نے گیٹ وک ایئرپورٹ استعمال کرنا تھا تاہم انتظامیہ نے مسافروں کو آج ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کردی۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کی ناکامی کے باعث فوج کی مدد حاصل کرلی ہے تاہم برطانوی پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے رن وے کے اطراف میں ڈرونز اڑانے میں ملوث افراد کو متنبہ کیا کہ پروازوں میں خلل ڈالنے والوں کو 5 برس جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

    وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاملے کی حساسیت کا احساس ہے، کرسمس کے قریب پروازوں کی معطلی سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ شب پروازوں کی معطلی کے باعث 10 ہزار مسافر متاثر ہوئے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس پہلے ڈرون کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ کچھ دیر بعد ایک ڈرون کو پرواز کرتے دیکھا گیا۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

  • برطانیہ میں طوفان کا خدشہ، تیز ہواؤں نے مسافربردار طیاروں کو ہوا معلق کردیا

    برطانیہ میں طوفان کا خدشہ، تیز ہواؤں نے مسافربردار طیاروں کو ہوا معلق کردیا

    لندن : برسٹول میں طوفانی ہواؤں نے مسافر برداروں کو ہوا میں ہی معلق کردیا، جس کے باعث کئی پروازوں کے رخ تبدیل کیے گئے جبکہ متاثرہ طیاروں نے ہوا کا دباؤ کم ہونے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی مانند برطانیہ میں بھی تند و تیز طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی جس کے باعث مسافر بردار طیاروں کو اڑان بھرنے اور لینڈ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہر برسٹول کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گذشتہ روز طوفانی ہواؤں کے باعث مسافر بردار طیاروں نے لینڈنگ ترک کرکے واپس اڑان بھرلی تھی۔

    برطانوی میڈیا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے ’کیلم‘ نامی سمندری طوفان کے نتیجے میں تیز ہواؤں نے طیاروں کو ہوا میں ہی معلق کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز ہوا کے باعث لینڈنگ کا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح رن وے پر لینڈ کرنے والے جہاز کو تیز ہوائیں فضا میں ہی جھولا دے رہی ہیں اور لینڈنگ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

    برسٹول ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیاروں کے پائلٹس لینڈنگ منسوخ کرکے ہوا میں رچکر لگاتے رہے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی شدت میں کمی کے بعد محفوظ لینڈنگ کی۔

    برطانوی شہر برسٹول کے ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے وارننگ جاری کی تھی کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرلیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برسٹول ایئرپورٹ انتظامیہ نے طوفانی ہواؤں کے باعث 3 پروازیں منسوخ کی تھی جبکہ 10 پرازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلم نامی طوفان کے پیش نظر برطانوی حکام نے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد ساحلی علاقے میں آباد لوگ بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی جانب نقل مقانی کررہے ہیں۔

    برطانوی حکام کا خیال ہے کہ ’کیلم‘ کے باعث جنوبی ویلز میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر 29 سے زائد خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔

  • شام پر امریکی حملےعالمی سطح پرافراتفری پھیلانے کا باعث ہوں گے‘ روسی صدر

    شام پر امریکی حملےعالمی سطح پرافراتفری پھیلانے کا باعث ہوں گے‘ روسی صدر

    ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شام پر دوبارہ میزائل حملوں عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور دنیا میں افراتفری پھیلانے کا سبب بنے گے۔

    تفصیلات کے مطابق شام پر امریکا اور اتحادی فرانس اور برطانیہ کےمشترکہ میزائل حملوں کے بعد گذشتہ روز روس کے صدر نے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے شام کے خلاف مزید فوجی کارروائی کو عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

    روس کے صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے مسئلے پر گذشتہ روز روسی صدر نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مغربی ملکوں کے شام پر میزائل حملوں نے مسئلہ شام کے حل کی تمام بند کردی ہیں۔

    ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اگرامریکا اور مغربی اتحادیوں نے شام پر دوبارہ میزائل داغے تو یہ اقوام متحدہ کے عالمی دستور کی خلاف شمار ہوگی، امریکا کے یہ اقدامات دنیا میں افراتفری پھیلانے کا سبب بنے گے۔

    دوسری جانب امریکا نے روس پرمزید دباؤ بڑھانے کے لیے شام کی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کیمیائی اسلحے کی تیاری کے لیے سازو سامان مہیا کرتی ہیں۔

    خیال رہے کہ برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے شامی صدر بشارالااسد پر الزام عائد کیا تھا کہ شامی حکومت نے روس اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈوما پر کیمیائی حملے کیے تھے۔ جس میں 70 سے زائد شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔


    امریکہ اوراس کےاتحادیوں کوشام پرحملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘ روسی سفیر


    شام پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اتحادی افواج نے گذشتہ رات انتہائی مہارت سے کیمیائی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، ساتھ امریکی صدر نے فرانس اور برطانیہ کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ’شام کے خلاف مشن مکمل ہوگیا، میں دونوں ملکوں کی عقل مندی اور اپنی افواج بھیجنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز الاصبح امریکا نے برطانیہ اور فرانس کے اشتراک سے ڈوما میں شہریوں پر کیمیائی بم گرائے جانے کے جواب میں شام کی کیمیائی تنصیبات کو تلف کرنے کی غرض سے تین مقامات پر 107 میزائل داغے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔