Tag: Chap tilak

  • معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت کے کس گانے کی مداح نکلیں

    معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت کے کس گانے کی مداح نکلیں

    نیویارک:معروف ہالی ووڈ اسٹار جاڈا پنکیٹ اسمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح ہیں اور صوفی موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان سے عقیدت کا اظہار سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جاڈا اسمتھ ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ معروف اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ بھی ہیں اور ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کو شیئر کیا۔

    پوسٹ میں انہوں نے لکھا عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان صوفی موسیقی کے لیے میری دو پسندیدہ آوازیں ہیں، اس گانے چھاپ تلک کو یوٹیوب پر جاکر دیکھیں، یہ بہت خوبصورت ہے۔انہوں نے ان دونوں کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جاڈا کے خیالات کو سراہا۔

    ایک صارف نے امریکی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو مثبت انداز سے پیش کرنا اچھا لگا، خصوصاً اس وقت جب میڈیا اور مخالف ممالک ملک کے بارے میں منفی خبریں پھیلارہے ہیں۔

    اردو نہ سمجھنے والے افراد نے بھی اس پوسٹ کے بعد گانے کو سراہا ۔ایک لکھا کہ میں زبان تو نہیں سمجھ پارہی مگراس کی روح اور نبض کو محسوس کررہی ہوں، ایسی موسیقی خوبصورت ہوتی ہے۔

     

  • حدیقہ کیانی کا ’چھاپ تلک‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کا ’چھاپ تلک‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کے نئے البم وجد کا نیا گانا چھاپ تلک‘ ریلیز کردیا گیا‘ چھاپ تلک امیر خسرو نے برج بھاشا میں لکھا تھااور صوفیانہ موسیقی کے حلقوں میں اسے نمائندہ حیثیت حاصل ہے۔

    حدیقہ کیا نی ان دنوں اپنے میوزک البم ’وجد – والیم ۱‘کے گانوں کی پروموشن میں مشغول ہیں اور چھاپ تلک اس سلسلے کا پانچواں گانا ہے‘ البم کل آٹھ گانوں پر مشتمل ہے‘ گانے کو سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک چار ہزار افراد اسے شیئر کرچکے ہیں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد سے دیکھ چکے ہیں اور 14 ہزار نے اسے پسند کیا ہے۔

    گانے کی اصلی طرز امیر خسرو کی تیار کردہ ہے تاہم اس کی طرز میں عرفان کیانی نے اس میں مختلف ترامیم کی ہیں۔

    موسیقی میں ستار کے فرائض استاد نفیس احمد نے انجام دیے ہیں جبکہ ڈھولک پر راج ویر اور ہارمونیم پر موسیقی عرفان کیانی نے دی ہے۔ پسِ پردہ آواز عرفان‘ عمران‘ شرافت‘ سخاوت اور بادشاہ کی ہے۔

    گانے کی میوزک ویڈیو’ میاں سلی حویلی بارود خانہ روڈ لاہور میں شوٹ کی گئی ہے اور ویڈیو کی ہدایت کاری کے فرائض عبداللہ حارث نے انجام دیے ہیں جبکہ اس میوزک البم کوحدیقہ کے بھائی عرفان کیانی نے پروڈیوس کیا ہے۔


    حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار


     وجد البم کلاسیکل اور فوک موسیقی جو کہیں کھو سی گئی تھی اس کو واپس لانے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، میوزک البم کے اب تک پانچ گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل حدیقہ کیانی کے متعدد البم ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں آسمان، راز، روشنی، رنگ ودیگر نمایاں ہیں، جبکہ پسِ پردہ گلوکاری میں حدیقہ کیانی نے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گئے ہیں۔

    مئی 2012میں حدیقہ کیانی نے کوک اسٹوڈیو سیزن فائیو میں امیر خسرو کا مقبول ترین کلام ’رنگ‘ گایا تھا جسے شائقین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

    حدیقہ کیانی کوان کی بہترین گلوکاری پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں تمغہ امتیاز برائے موسیقی، نگار، پاکستان میوزک انڈسٹری ، پی ٹی وی، ویمن ایکسیلینس ، وحید مراد ایوارڈز ودیگر نمایاں ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔