Tag: chapa

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے نے لاہور اور خوشاب میں چھاپے مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیموں نے لاہور اور خوشاب میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں کیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    لاہور میں ہونے والی کارروائی کے دوران 4 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی قبضے میں لی گئی جبکہ خوشاب میں ہونے والی کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان سے 51 ہزار 800 یو اے ای درہم، 42 ہزار 172 سعودی ریال، 9 ہزار 45 یورو سمیت برطانوی پاؤنڈز اور امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • رینجرزکا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے ڈیرے پرچھاپہ، دو افراد گرفتار

    رینجرزکا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے ڈیرے پرچھاپہ، دو افراد گرفتار

    کراچی : کراچی کے علاقے کیماڑی میں رینجر ز نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اختر جدون کے ڈیرے پر چھاپہ مار کردو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اختر جدون کے ڈیرے پر رینجرز کے چھاپے کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    جبکہ حراست میں لئے گئے محافظوں کو بھی پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا،ذرائع کے مطابق رینجرز کی چھاپے کے دوران اختر جدون اس مقام پر موجود نہیں تھے۔

  • محکمہ تعلیم کے ریفارم سپورٹ یونٹ پر چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    محکمہ تعلیم کے ریفارم سپورٹ یونٹ پر چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    کراچی:  نیب کی جانب سے محکمہ تعلیم کے ریفارم سپورٹ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، ٹیم نے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب بیورو سندھ نے محکمہ تعلیم کے ریفارم سپورٹ یونٹ کے کراچی دفتر پر چھاپہ مارکر اہم دستاویزات قبضےمیں لے لیں۔

    چھاپے کے وقت آر ایس یو کی پروجیکٹ ڈائریکٹر صبا محمود دفتر میں موجود نہیں تھیں، ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے ریفارم سپورٹ یونٹ سے دستاویزات تحویل میں لیں، اس دوران افسران کے فون بند کرادیئے گئےتھے۔

    محکمہ تعلیم کے ماتحت ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ کو عالمی بینک سے فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

    محکمہ تعلیم کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق چھاپہ نہیں لگا تھا البتہ کچھ ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے۔

  • نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، عاصمہ جہانگیر

    نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، عاصمہ جہانگیر

    لاہور : عاصمہ جہانگیر نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ مذہب کےنام پرمختلف جماعتوں کےقائم عسکری ونگزکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کون سچا اور کون جھوٹا ہے اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے مطالبہ کیاکہ نائن زیرو واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر ہی چھاپے نہ مارے جائیںبلکہ مذہب کے نام پر مختلف جماعتوں کے قائم عسکری ونگز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے نائن زیروپر رینجرز کے چھاپے پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن اسے نہیں بھولنا چاہیئے کہ کل ان کا نمبر بھی آ سکتا ہے۔

  • پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    کراچی :پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقد ہوا،اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو مؤثر بنانے اور گرفتار ملزمان کے قانونی تقاضوں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے اجلاس میں پولیس اوررینجرز کےاعلیٰ افسران موجود تھے جس میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن وامان قائم رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ساتھ ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی قانونی چارہ جوئی اور مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

  • ہیپا ٹائٹس سی کی جعلی گولیاں و دیگرغیر قانونی ادویات برآمد

    ہیپا ٹائٹس سی کی جعلی گولیاں و دیگرغیر قانونی ادویات برآمد

    کہوٹہ : پاکستان میں مقامی سطح پر ہیپا ٹائٹس سی کی جعلی گولیوں کی تیاری کا انکشاف، مقامی ادویہ ساز فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار بر آمد کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کی مدد سے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے کہوٹہ انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی ادویہ ساز فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار بر آمد کر لیں۔

    ڈریپ ذرائع کے مطابق ادویہ ساز فیکٹری میں سوفاس بائر کے نام سے ہیپاٹائٹس کی جعلی گولیوں کی تیاری کی اطلاع پر ڈریپ حکام نے ایف آئی اے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔

    چھاپے کے وقت فیکٹری کے مین گیٹ پر تالہ پڑا ہوا تھا تاہم چیک کرنے پر فیکٹری کے اندر ادویات کی تیاری کا عمل جاری تھا ۔ڈریپ حکام کی جانب سے پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ فیکٹری میں جعلی سوفاس بائر نامی گولیاں تیار کی جار ہی تھیں جو ہیپا ٹائٹس سی کے مرض میں استعمال کی جاتی ہیں ۔

    جانچ پڑتال کے دوران فیکٹری سے منسوخ شدہ رجسٹریشن والی ایوور لانگ نامی گولی کی بھاری مقدار بھی بر آمد کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق ادویات کی چار مختلف رنگوں میں پیکنگ کا عمل بھی جاری تھا۔ جبکہ دوائی کی بھاری مقدار مارکیٹ بھجوائی جا چکی تھیں ۔

    ڈریپ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں ہیپا ٹائٹس سی کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کی تاحال اجازت نہیں دی گئی ۔

    ہیپا ٹائٹس سی کی ویکسین کی جدید گولی صرف بیرون ملک سے منگوائی جا سکتی ہیں ۔ایف آئی اے نے موقع سے تین افراد گرفتار کر کے ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت مقدمہ درج جبکہ فیکٹری سیل کر دی ہے ۔

    مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ جعلی گولیوں کی غیر قانونی طور پر تیاری کی اطلاع پر مارا گیا جبکہ کارروائی وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ۔

  • کراچی،رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفترپرچھاپہ

    کراچی،رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفترپرچھاپہ

    کراچی : رینجرزنے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سترہ میں ایک سیاسی جماعت کے دفترپر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں قیام امن کے لئے رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔ رینجرزنے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک سترہ میں ایک رہائشی عمارت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کے دفترپر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ۔جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور کسی شخص کو عمارت کے اندر آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی ایم کیوایم ارتضیٰ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرزنے تلاشی کے بعد عمارت کو کلئیر قرار دے دیا اورکسی شخص کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔

  • لاہور:خاتون سمیت پانچ مشکوک غیرملکی افراد گرفتار

    لاہور:خاتون سمیت پانچ مشکوک غیرملکی افراد گرفتار

    لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک اطلاع پر والٹن روڈ پیر کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان کی رہائشگاہ سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق غیر ملکی افراد نے گھر کرایے پر لے رکھا تھا اور ان کی مشکوک سرگرمیاں تھیں۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔