Tag: charge

  • مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ سے ان کی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے حل کے لیے روڈ میپ زیر غور آیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ وزارت خزانہ پہنچے جہاں انہوں نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکریٹری خزانہ نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے حل کے لیے روڈ میپ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    خیال رہے کہ حفیظ شیخ کو دو روز قبل وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔

    18 اپریل کو اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

    ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ میں رد و بدل کے عمل میں وزیر اعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں، تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

  • امریکی انتخاب میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سمیت3افراد پرفردجرم عائد

    امریکی انتخاب میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سمیت3افراد پرفردجرم عائد

    واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت صدرٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج پال مینافرٹ سمیت تین افراد پرفردجرم عائد کردی گئی جبکہ روس نے گزشتہ دو برسوں کے دوران بارہ کروڑسے زائد امریکیوں کوپیغامات بھیجے۔

    تفصیلات کے مطابق روس پر امریکی صدارتی مہم میں مداخلت کا الزام ثابت ہوگیا ، صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران صدرٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم کےسابق انچارج پال مانافورٹ سمیت تین افراد پرفردجرم عائد کردی گئی۔

    اسپیشل کونسل کا کہنا ہے کہ مانافورٹ اورگیٹس پر امریکا کے خلاف سازش کا الزام عائد ہے جبکہ مانافورٹ اورگیٹس پرمنی لانڈرنگ کے الزامات بھی عائد ہے۔

    دونوں ملزمان نےکچھ دیر پہلے ایف بی آئی کوگرفتاری دی تھی تاہم روس نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تردید کی ہے۔

    دوسری جانب روس نے گرشتہ دوبرسوں میں بارہ کروڑ سے زائد امریکیوں کو پیغامات بھیجے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مطابق صدارتی انتخاب سے پہلے اوربعد میں روس نے امریکیوں کے لئے اسی ہزارپیغامات نشر کئے، ان پیغامات میں زیادہ ترسیاسی تھے۔

    خیال رہے کہ مینافرٹ  پچھلے سال جون سے اگست کے دوران ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کے منیجر تھے۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت، تحقیقات میں پہلی فرد جرم کی منظوری


    یاد رہے اس سے قبل امریکا کی فیڈرل گرینڈ جیوری نے امریکی صدارتی انتخاب 2016 میں روسی مداخلت کی تحقیقات میں پہلی فرد جرم کی منظوری دی تھی جبکہ فرد جرم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تھیں۔

    امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے جنوری میں کہا تھا کہ روس نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوانتخاب میں کامیابی دلانے کے لئے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی، روس نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم ہیک کی اوران کی ای میلز جاری کیں تاکہ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کونقصان پہنچایا جا سکے۔

    صدر ٹرمپ نے روس سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کی مذمت کی تھی۔


    مزید پڑھیں : امریکی انتخابات میں روسی ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی،امریکی سی آئی اے کے نامزد سربراہ


    اس سے قبل بھی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی الیکشن میں روسی صدر پیوٹن ہیکنگ کے ذریعے ہیلری کلنٹن کی شکست میں ذاتی طور پر ملوث رہے ہیں۔

    امریکا نے روس پر سائبرحملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پینتیس روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا جبکہ روس نے ہیکنگ کے الزامات کی تردید کی تھی۔

    امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت پر امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں بھی لگائی ، جس کے بعد  روسی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرکے مکمل تجارتی جنگ کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی سی آئی اے کے نامزد سربراہ مائک پیم پیو نے کہا تھا کہ  امریکی انتخابات میں روسی ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی ، روس امریکی جمہوریت میں خلل ڈالنا چاہتا ہے۔


    مزید  پڑھیں :  امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار روس ہے:ہلیری


    امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے روس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ صرف میرے اور میری مہم پر حملہ نہیں ہے۔ یہ حملہ ہمارے ملک کے خلاف ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں