Tag: charge frame

  • آصف زرداری پر ایک اور مقدمہ میں فرد جرم کی تاریخ مقرر

    آصف زرداری پر ایک اور مقدمہ میں فرد جرم کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے پی پی رہنما آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد عائد کرنے کی جرم کرنے کی تیاری کرلی، کیس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آصف زرداری پر پارک لین کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری، حسین لوائی، انور مجید ودیگر پر7جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، کورونا وائرس کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے احتساب عدالت نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کراچی انور مجید کے لئے اسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرے، رجسٹرار احتساب عدالت کراچی انورمجید کی ویڈیو لنک پرشناخت کی تصدیق کریں گے، حسین لوائی، طحہ رضا اورمحمد عمیر پراڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    احتساب عدالت نے حکم نامہ کے مطابق جو ملزمان جیل میں نہیں وہ7جولائی کو ذاتی حیثیت میں فرد جرم کے لئے پیش ہوں۔
    واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس میں پہلے ہی فردجرم کے لئے26جون کی تاریخ مقرر ہے، منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کی اسلام آباد عدم منتقلی فرد جرم میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔

  • کیپٹن(ر)صفدرنےاحتساب عدالت کے حکم نامےکوچیلنج کردیا

    کیپٹن(ر)صفدرنےاحتساب عدالت کے حکم نامےکوچیلنج کردیا

    اسلام آباد : نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنےاحتساب عدالت کا حکم نامہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،تیرہ اکتوبرکر چارج فریم کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر نے اسلام آبادہائیکورٹ احتساب عدالت کے حکم نامے کے خلاف درخواست دائرکردی، وکیل محمد امجد پرویز کے ذریعے درخواست دائرکی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب عدالت نےحکم جاری کیا کہ تیرہ اکتوبرکو چارج فریم کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کو چارج فریم سے روکے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں اور میری بیگم لندن جانا چاہتے ہیں، میری ساس کی طبیعت انتہائی خراب ہے، عدم حاضری پرمیرےناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئےتھے ، جب میں واپس پیشی کیلئےآیا تومجھے ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا ، تیرہ اکتوبر کو چارج فریم کرناغیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔

    یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کو پاکستان پہنچے پر گرفتار کرلیا گیا تھا اور احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی اور  اور کیپٹن(ر)صفدر کو بیرون ملک جانے سے پہلے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی


    احتساب عدالت نے سماعت13اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کو آئندہ سماعت پر طلبی کا سمن جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ ریفرنسز کیس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا  ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔