Tag: charged

  • آسٹریلوی پولیس نے تشدد کے الزام میں 102 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا

    آسٹریلوی پولیس نے تشدد کے الزام میں 102 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا

    کینبرا : پولیس نے 92 سالہ بزرگ خاتون کو ظہرانے کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں اولڈ ایج ہوم کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے سڈنی میں واقع اولڈ ایج ہوم میں مقیم 102 سالہ شخص کو منگل کے روز 92 سالہ خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے معاملات کو بگاڑنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے نامعلوم شخص کو آئندہ ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ ملزم کے جرم کے حوالے سے تفصیلات بتانے کے انکار کردیا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ظہرانے کے دوران پیش آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے اولڈ ایج ہوم میں ایک بزرگ شہری نے بزرگ خاتون کو تشدد نشانہ بنانے کی اطلاع جیسے ہی موصول ہوئی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو تشدد کرنے کے جرم میں کم از کم سات برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پُر تشدد واقعات میں ملوث ہونے الزام میں متعدد لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں لیکن 100 برس زائد عمر کے شخص کو تشدد کے الزام میں سزا ہونے کا تقریبآ پہلا واقعہ ہے.

  • پیرس : استاد پر پستول تاننے والا طالب علم مشکل میں پڑگیا

    پیرس : استاد پر پستول تاننے والا طالب علم مشکل میں پڑگیا

    پیرس : پولیس فرانسیسی دارالحکومت میں حاضری نہ لگانے پر استاد کو نقلی پستول دکھانے والے طالب علم پر فرد جرم عائد کردی۔

    بزرگ کہتے ہیں استاد روحانی ماں باپ ہوتے ہیں ان کا احترام ایسے ہی کرنا چاہئے جیسے والدین کا کرتے ہیں لیکن موجودہ دور میں استاد کا احترام بہت کم ہی ہوتا ہے، البتہ کچھ ممالک میں استاد کی بے حرمتی کرنے پر سزا بھی ہوجاتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرنس کے دارالحکومت پیرس کے ایک اسکول میں تاخیر سے آنے والے طالب علم کو سزا دینے کے لیے استاد نے غیر حاضری لگائی تو طالب علم نے طیش میں آکر استاد پر پستول تان دی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 15 سالہ طالب علم نے اونچی آواز میں استاد سے حاضری لگانے کا کہا تاہم مذکورہ لڑکے کے ہم کلاس نے واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو فوری وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی صورت میں خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بیان دیا کہ پستول نقلی تھا اور میں نے استاد سے مذاق کیا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ بات اتنی بڑھ جائے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز واقعہ پیش آیا اور جمعے کو متاثرہ ٹیچر نے پولیس کو شکایت درج کروائی تاہم اس سے قبل طالب علم اپنے والد کے ہمراہ خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانس کے وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسکول میں ایسی درسگاہ ہے جہاں ہم دوسروں کی عزت کرنا سیکھتے ہیں‘۔

    فرانسیسی صدر ایمینؤل مکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکول میں پیش آنے والے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے واقعات ناقابل قبول ہے‘۔

    حکومت نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ہفتے اعلیٰ سطح کے اجلاس طلب کرلیا جس میں اسکولوں میں جنم لیتے پُرتشدد واقعات کے حوالے اقدامات پر بات کی جائے گی۔

  • جھوٹے کینسر کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی آسٹریلوی خاتون گرفتار

    جھوٹے کینسر کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی آسٹریلوی خاتون گرفتار

    سڈنی : سوشل میڈیا پر جھوٹے کینسر کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنے والی آسٹریلوی خاتون کو پولیس نے دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام نے جھوٹے کینسر کا ڈرامہ رچا کر علاجے کے نام پر پیسے بٹورنے والی خاتون کو گرفتار دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کوئنز لینڈ کی رہائشی 27 سالہ لوسی ویلینڈ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے کینسر کے علاج کے لیے جعلی دستاویزات شائع کی تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ وی لینڈ نے سوشل میڈیا پر علاج معالجے کے حوالے چندہ جمع کرنے کے لیے’گو فنڈ می‘ عوامی اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے عوام کی جانب سے خاتون سے متعلق خفیہ معلومات موصول ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 27 سالہ وی لینڈ نے رواں برس کے آغاز میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں میڈیکل کا سامان بھی موجود تھا اور خاتون آکسیجن ماسک لگائی ہوئی تھی۔

    لوسی وی لینڈ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی دیگر تصاویر میں بتایا کہ میرے بال ختم ہوگئے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے مذکورہ خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا ہے تاہم حکم دیا ہے کہ پاسپورٹ کورٹ میں جمع کروائے اور دسمبر میں دوبارہ عدالت میں پیش ہوں۔

  • جرمن پولیس کی کارروائی، نیو نازی گروپ کے 7 دہشت گرد گرفتار

    جرمن پولیس کی کارروائی، نیو نازی گروپ کے 7 دہشت گرد گرفتار

    برلن : جرمن پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نیو نازی گروپ کے 7 دہشت گردوں کو حراست گرفتار کرلیا ہے، مذکورہ افراد نے 3 اکتوبر کو حملوں کی منصوبہ کی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی پولیس نے شدت پسند تنظیم بنانے کے شبے میں 7 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن کا سن 20 سے 23 برس کے درمیان جبکہ تعلق نیو نازی گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے مذکورہ افراد کو خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر جرمنی کے صوبے سیکسنی اور باویریا کے مختلف شہروں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم بنانے کے جرم میں گرفتار ساتوں افراد کی گرفتار ایک مشتبہ شخص کی نشاندہی پر کی گئی ہے جسے 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے دہشت گردوں کی حراست کے لیے کمانڈوز کے خصوصی دستوں نے بھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار آپریشن میں شرکت کی تھی۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد’ریوولوشن کیمنٹز ‘ نامی شدت پسند تنظیم عمل میں لانے کے لیے سرگرم تھے جس کا مقصد غیر ملکی افراد، سیاست دان اور حکومتی ملازمین کو ہدف بنانا تھا۔

    واضح رہے کہ کیمنٹز جرمنی کے مشرق میں واقع ایک شہر ہے، جہاں رواں برس اگست میں ایک جرمن شہری کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد شہر شدید ہنگامے پوٹ پڑے تھے اس دوران غیر ملکیوں حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    جرمن حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کا تعلق نیو نازی گروپ سے ہے جو کیمنٹز اور گرد نواح میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

    جرمن حکام نے بیان میں مزید بتایا کہ مذکورہ افراد کی جانب سے 3 اکتوبر مشرقی اور مغربی جرمنی کے اضمام کے روز دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ کی ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ 3 اکتوبر 1990 کو مغربی اور مشرقی جرمنی کا اضمام ہوا تھا، اس لیے 3 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے جرمنی میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔

  • خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام، ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد

    خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام، ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر فرد جرم عائد

    واشنگٹن: ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن پر دو خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی، ان کے خلاف مقدمہ فوجداری عدالت میں چلایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹائن سے متعلق اسکینڈل پانچ اکتوبر دو ہزار سترہ کو نیویارک ٹائمز نے منظرعام پر لاکر تہلکہ مچایا تھا جبکہ ہاروی وائن اسٹائن نے جمعہ کی صبح خود کو نیویارک پولیس کے سپرد کیا، تاہم اب ان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

    نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ہاروی وائن اسٹائن کو آج حراست میں لے لیا گیا، ان پر دو مختلف خواتین نے ریپ اور غیر اخلاقی حرکتوں کا الزام لگایا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہاروے پر لگے بعض الزامات کا تعلق اداکارہ لوسیا ایونز سے ہے، اسی ماہ ایک خاتون پروڈیوسر الیگزینڈرا کینوسا نے نیویارک کی عدالت میں دستاویزات جمع کروائیں جن میں الزام لگایا گیا کہ انہیں وائن اسٹائن نے ریپ کیا ہے۔


    بھارت:لڑکی کے ریپ اور قتل میں ملوث 14 افراد گرفتار


    وائن اسٹائن پر مین ہیٹن کی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر متعدد اداکارائیں جنسی حملوں اور ریپ کے الزامات لگا چکی ہیں۔

    جن اداکاراؤں نے ان پر جنسی حملوں کا الزام لگایا ہے ان میں ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل، لائسیٹ انتھونی اور گوائنتھ پالٹرو جیسے نام شامل ہیں، دریں اثنا ایشلے جوڈ کہتی ہیں کہ پروڈیوسر کے ہراساں کرنے کے سبب ان کے کیرئیر کو نقصان پہنچا ہے۔


    چین میں خواتین سے زیادتی و قتل کے مرتکب سیریل کلر کو سزائے موت


    خیال رہے کہ وائن اسٹائن کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، 5 اکتوبر2017 کو نیویارک ٹائمز نے ایک اسکینڈل شائع کرکے تہلکہ مچایا تھا جس کے بعد کئی خواتین نے انکشافات کیے کہ انہیں بھی حراساں کیا گیا ہے اور می ٹو مہم کا آغاز ہوا، ہالی ووڈ پروڈیوسر پر 80 سے زائدخواتین سے ریپ کے الزامات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، مائیکل فلن  کا عدالت میں اعترافِ جرم

    امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، مائیکل فلن کا عدالت میں اعترافِ جرم

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کے سابق قومی سیکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلِن نے اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے ایف بی آئی اہلکاروں سے جھوٹ بولا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن واشنگٹن کی عدالت میں پیش ہوئے، ٹرمپ انتظامیہ کے سابق قومی سیکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلِن نے اعتراف جرم کیا کہ جنوری میں ایف بی آئی کے تحقیقات کاروں سے روسی سفیر سے ملاقات پر غلط بیانی کی۔

    مائیکل فلن نے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے ایف بی آئی اہلکاروں سے جھوٹ بولا تھا۔

    مائیکل فلن کا کہنا ہے کہ روسی حکام سے رابطوں کی ہدایت ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے سے پہلے دی تھی اور اس کا مقصد شام میں داعش کے خلاف لڑائی میں مل کر کام کی کوشش کرنا تھا۔


    مزید پڑھیں : امریکی انتخاب میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سمیت3افراد پرفردجرم عائد


    جھوٹ بولنے پر ٹرمپ انتظامیہ کےسابق قومی سیکیورٹی ایڈوائزرپر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ جھوٹ بولنے کے اعتراف پر فلن کو 5برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔

    اس سے قبل امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت صدرٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج پال مینافرٹ سمیت تین افراد پرفردجرم عائد کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 29 دسمبر کو ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل سابق فوجی جنرل فلن اور روسی سفیر کے مابین ملاقات ہوئی، ٹرمپ ٹاور میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار


    خیال رہے کہ مائیکل فلن کو عہدے پر تعیناتی کے ایک ماہ بعد فروری میں برطرف کردیا گیا تھا۔

    امریکی سینیٹ اور کانگریس نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیکل فلن کے روس سے تعلقات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکی سینیٹ اور کانگریس نے مائیکل فلن پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکی پابندیوں کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت کی۔

    یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    مریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے جنوری میں کہا تھا کہ روس نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوانتخاب میں کامیابی دلانے کے لئے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی، روس نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم ہیک کی اوران کی ای میلز جاری کیں تاکہ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کونقصان پہنچایا جا سکے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نیویارک حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پردہشتگردی کی فرد جرم عائد

    نیویارک حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پردہشتگردی کی فرد جرم عائد

    نیویارک : نیویارک حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پردہشتگردی کی فردجرم عائد کردی گئی، سائپوف نے آٹھ افراد کوگاڑی سے کچل کرہلاک کردیا تھا۔

    تفیصیلات کے مطابق نیویارک حملے کے ملزم سیف اللہ سائپوف پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد کردی گئی ، سائپوف پر داعش کو مالی مدد اور وسائل فراہم کرنے کا الزام بھی ہے، حملہ آور کا سنہ 2010 میں ہجرت کر کے امریکا آیا تھا اور رفلوریڈا میں رہتا تھا۔

    نیویارک پولیس کا کہنا ہے حملہ آور سائپوف داعش سے متاثرتھا اور کئی ہفتوں سے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سیف اللہ سائپوف سے تفتیش جاری ہے،  ملزم سیف اللہ سائپوف کئی ہفتوں سےحملےکی تیاری کررہاتھا، سائپوف نے وہی کیا جس کا پروپیگنڈا داعش سوشل میڈیا پر کررہی ہے، سائپوف مارچ2010میں امریکاآیا،قانونی طور پر رہائش پذیرتھا۔


    مزید پڑھیں : نیو یارک میں سیکورٹی ہائی الرٹ، میراتھن وقت پر کرانے کا اعلان


    ایف بی آئی کے مطابق گزشتہ رات سےنیویارک کی مختلف جگہوں کی تلاشی کاسلسلہ جاری ہے۔

    دوسری جانب نیو یارک میں اہم مقامات پر پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے، آئندہ اتوار کوہونے والی میراتھن دوڑ کے موقعے پرسخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ نیو یارک کے میئر ڈی بلاسیو نےواقعے کو دہشت گردی قراردےدیا ہے۔

    میئر نیویارک کا کہنا ہے کہ داعش کےماننےوالےنےنیویارکزپربزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے خوفزدہ نہیں کرسکتے۔


    مزید پڑھیں : نیویارک: حملہ آور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، 8 افراد ہلاک


    یاد رہے گزشتہ روز ازبکستان سے تعلق رکھنے والے سیفولو نے نیو یارک کے مصروف ترین علاقے میں آٹھ افراد کو ٹرک کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، حملہ آورکی گاڑی سےمبینہ طورپرداعش کاجھنڈا ملا تھا۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس کے پاس موجود بندوق نقلی تھی۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے نیویارک حملے کے بعد گرین کارڈ لاٹری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  گرین کارڈکی وجہ سے دہشت گرد داخل ہوتےہیں، کانگریس گرین کارڈ لاٹری فوری ختم کرے، میریٹ پرامیگریشن کامتبادل نظام لائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن: ریشم خان تیزاب گردی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

    لندن: ریشم خان تیزاب گردی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

    لندن : ریشم خان تیزاب گردی کے ملزم جان ٹم لن پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزم کو آج مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل ریشم خان پر تیزاب پھینکنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ، تیزاب پھینکنے کے جرم میں ملزم جان ٹام لن کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، ملزم کو آج تھیمز مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ملزم ٹام لن کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے ملزم نے گرفتاری دیدی


    ملزم نے ماڈل ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختار پر مشرقی لندن کے علاقے میں اکیس جون کو تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب گردی کی اس واردات میں ریشم خان کو گہرے زخمی آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : لندن: مسلم خاتون پر تیزاب سے حملہ


    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریشم خان کی بائیں آنکھ، چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ مختار کے سر، چہرے اور جسم کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان دونوں کی سرجری کی جائے گی۔

    ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ لندن پولیس نے واقعہ کونفرت پرمبنی جرم قراردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، پی سی بی نے شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ جاری کر دی

    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، پی سی بی نے شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ جاری کر دی

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی نے شاہ زیب حسن کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ زیب آج تیسری مرتبہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے، پی سی بی نے شاہ زیب کا مؤقف سننے کے بعد شاہ زیب حسن کو معطل کردیا اور چارج شیٹ جاری کر دی ہے جبکہ شاہ زیب حسن کو جواب دینے کے لئے 14روز کی مہلت دی گئی ہے۔

    شاہ زیب پر بکیز سے رابطے کی معلومات دیرسے دینے کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں ان کے خلاف 3 شقوں کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے دوسرے کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا۔ بکیز نے ان کے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے پی سی بی کو مطلع کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کئے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، جس کھلاڑی نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے۔


    مزید پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا


    چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطل کردیا تھا، محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو بھی معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرچکی ہیں،اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کھلاڑیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یوئانیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا، کھلاڑیوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جس کے بعد انہیں دبئی سے کراچی واپس بھیج دیا گیا تھا۔