Tag: charger

  • الیکٹرونکس کے جعلی آلات پہچاننے کے 6 آسان طریقے

    الیکٹرونکس کے جعلی آلات پہچاننے کے 6 آسان طریقے

    عام طور پر بازاروں میں اصلی کے ساتھ ساتھ نقلی چیزیں بھی فروخت کی جاتی ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان نقلی چیزوں کی پہچان کیسے کریں؟

    دھوکہ باز اور نقالوں کی جانب سے بنائی گئی کچھ چیزیں اس قدر اصلی لگتی ہیں کہ اس کا گمان ہی نہیں رہتا کہ یہ نقلی بھی ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی ویب سائٹ برائٹ سائیڈ میں موبائل فون چارجر کے اصلی اور نقلی ہونے سے متعلق کچھ اہم باتوں کی نشاندہی اور نشانیاں بیان کی گئی ہیں جس کا مطالعہ کرکے آپ انہیں خریدنے سے پہلے ان کو پہچاننے میں غلطی نہیں کریں گے۔

    original

    پیکیجنگ کا اچھی طرح جائزہ لیں

    جعلی مصنوعات بنانے والے اکثر پیکج کے ڈیزائن کو نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ اصلی چیز بنانے یا فروخت کرنے والے ہمیشہ اپنے سامان کے ڈیزائن اور پیکیجنگ کی معمولی سی باتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

    کمپنی کے نام اور اس کی ہجّوں کی پرنٹنگ کا بغور جائزہ لیتے ہوئے یہ دیکھیں کہ اس کا فونٹ واضح ہے یا نہیں۔

    مینوفیکچررز ہمیشہ اپنے سامان کی اس طرح سے پیکنگ کرتے ہیں تاکہ نقل و حمل کے دوران کسی چیز کو نقصان نہ پہنچے اور چیز میں کوئی عیب نہ نظر آئے۔

    fake

    ڈیوائس کو خریدنے سے پہلے اندر سے بھی دیکھیں

    کسی بھی ڈیوائس کے بارے میں تمام اہم معلومات مقامی زبان میں ہونی چاہیے اور اگر یہ کسی دوسری زبان میں لکھا گیا ہے اور آپ اسے نہیں پڑھ سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ یا تو اسمگل شدہ ڈیوائس ہے یا پھر اس برانڈ کاپی ہے۔

    مواد پر توجہ دیں۔

    کوئی بھی مواد، چاہے وہ پلاسٹک، ربڑ، یا ایلومینیم کا ہو، اعلیٰ یا کم معیار کا ہوسکتا ہے، مشہور برانڈز معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے، جعلی چیز کو قریب سے دیکھنے کے بعد اسے دھندلے شیڈز یا غیر معیاری اور سستے میٹیریل کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

    کمپنی لوگو پر خصوصی نظر رکھیں۔

    اصلی لوگو کسی بھی برانڈ کی پہچان ہوتا ہے لوگو اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، برسوں کے استعمال کے بعد بھی لوگو آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔

    ڈیوائس پر موجود تمام فونٹس اور علامتیں ہموار، پڑھنے کے قابل اور پائیدار ہونی چاہئیں، اکثر جعلی اشیاء پر مینوفیکچرر کا نام نہیں ہوتا یا کسی نہ کسی طرح غلط طریقے سے لکھا ہوتا ہے۔

    charger

    چارجر چیک کریں۔

    موبائل فون کے چارجر آپ کے ملک میں استعمال کے لیے موزوں ہونا چاہیے، برانڈڈ چارجرز میں مختلف رنگوں کے پلاسٹک حصوں کے درمیان جوڑ نہیں ہوتے جو کہ نقلی چارجرز میں پایا جا سکتا ہے۔ اسی لیے اصلی چارجرز میں ہمیشہ صاف دھات کے سرے اور معیاری انسولیشن اور فنشنگ ہوتی ہے۔

    یہ نشانیاں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ کا چارجر اصلی اور محفوظ ہے، نقلی چارجرز نہ صرف کم معیار کے ہوتے ہیں بلکہ خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ اصلی اور معتبر برانڈ کے چارجرز کا انتخاب کریں۔

    wire

     تاروں اور پلگ کو غور سے دیکھیں

    تار کی کوالٹی نقلی مصنوعات کی نشاندہی کرنے کی سب سے واضح علامتوں میں سے ایک ہے۔ اصلی مصنوعات میں پلگ ان کیبل مضبوطی سے اور سیدھی بیٹھی ہوگی، جبکہ نقلی میں آپ غلط زاویے اور ڈھیلے حصے دیکھیں گے۔ بعض اوقات پلگ کی لمبائی ساکٹ کی گہرائی کے مطابق نہیں ہوتی۔

    تار کو لچکدار اور یکساں رنگ کا ہونا چاہیے۔ تار پر موجود نشانات مٹنے والے نہیں ہونے چاہئیں، یہ نشانیاں آپ کو اصلی اور نقلی مصنوعات میں فرق کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

  • عدالت نے ایپل پر 150 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    عدالت نے ایپل پر 150 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

    برازیلیا: برازیل کی عدالت نے ایپل پر 100 ملین (تقریباً 150 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر سو ملین برازیلی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہے۔

    ایپل نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ پیکیجنگ سے چارجرز کو ہٹانے کا اس کا اقدام اسپیئر چارجرز کی وجہ سے ہونے والے الیکٹرونک فضلے اور  کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ ’گرین اقدام‘ کے جواز کے تحت کمپنی نے صارفین پر چارجر خریدنے کا اضافی بوجھ  ڈالا،جو پروڈکٹ کے ساتھ پہلے ساتھ فراہم کیا جاتا تھا۔ تاہم کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حالیہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

    یاد رہے کہ پچھلے مہینے ہی برازیل کی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر چارجر شامل نہ کرنے پر تقریباً 18 کروڑ روپےکا جرمانہ کیا تھا، جب کہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنے صارف کو ایک نامکمل پروڈکٹ فراہم کر رہی ہے۔

    برازیل کی وزارت انصاف نے اس وقت آئی فون 12 اور دیگر ویریئنٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی جان بوجھ کر چارجرز ڈبے میں پیک نہیں کر رہی ہے اور ’صارفین کے خلاف جان بوجھ کر امتیازی سلوک‘ کر رہی ہے۔

    وزارت انصاف نے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ چارجر کو خارج کرنے سے ماحول کی حفاظت ہوتی ہے۔

  • لکڑی سے بنا ہوا وائر لیس چارجر تیار

    لکڑی سے بنا ہوا وائر لیس چارجر تیار

    وائر لیس چارجرز آج کل عام ہوتے جارہے ہیں، حال ہی میں ایک ڈیزائنر انجینیئر نے لکڑی سے بنا ہوا وائر لیس چارجر تیار کرلیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق لیٹویا کے فنکار انجینیئر نے روایتی وائر لیس چارجر کو ایک خوبصورت روپ دیا ہے، انہوں نےوائرلیس چارجر کا پورا سرکٹ دو درختوں کی لکڑی میں سمو دیا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ لکڑی کا یہ چارجنگ اسٹیشن موبائل فون کے لیے ایک اسٹیںڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور میز پر رکھے فون کو دور سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ چارجر کے ایک مقام پر دس لاکھ کے قریب باریک سکشن کپ لگائے گئے ہیں جہاں سے فون چپک کر اس سے جڑ جاتا ہے، اب اس کی پشت پر موجود کوائل فون کو وائر لیس چارجنگ فراہم کرتی ہے اور وہ بہت تیزی سے برقی رو اپنی بیٹری میں بھرنے لگتا ہے۔

    لکڑی سے بنا چارجر آپ کی میز پر ایک طرح کا قدرتی تاثر فراہم کرتا ہے، اس کے دو پہلو پر جارچنگ کی جاسکتی ہے اور یوں فون کو 30 اور 40 درجے زاویے پر رکھا جاسکتا ہے۔

    اس طرح چارجنگ کے دوران آپ فون کو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

    اس میں نصب مائیکرو یو ایس بی کیبل مقناطیسی نوعیت کی ہے جس کی بدولت چارجنگ کا عمل آسان ہوجاتا ہے، اس میں نصب ایل ای ڈی جارچنگ کی صورتحال بھی ظاہر کرتی رہتی ہے۔

    لیٹویا کی یہ ایجاد ہر قسم کے چارجنگ فون کے لیے کارآمد ہے، لکڑی سے تراشا ہوا یہ اہم وائر لیس چارجر 75 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔

  • یو اے ای، گینگ نے ہینڈ فری لوٹنے کیلئے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ ڈالی

    یو اے ای، گینگ نے ہینڈ فری لوٹنے کیلئے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ ڈالی

    فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں گینگ نے ہینڈ فوری اور چارجر لوٹنے کے لیے گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فجیرہ میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ کر چارجر اور ہینڈ فری لوٹنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ کار کی ونڈ اسکرین مکمل طور پر ٹوٹ جانے پر میں حیران رہ گیا، ایف آئی آر درج کرانے سے پہلے سوچا کہ کسی بچے سے تو ونڈ اسکرین نہیں ٹوٹ گئی بعد میں پتا چلا کہ کار میں موجود ہینڈ فری اور چارجر غائب ہیں پھر شکایت درج کرائی۔

    فجیرہ پولیس نے فوری واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور 5 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

    فجیرہ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے پہلے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی، ایک ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا واردات سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے واردات کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کھڑی کار میں ہینڈ فری اور چارجر دیکھا اور اپنے چار دوستوں کی مدد سے ان کی چوری کا فیصلہ کیا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اشیاء لوٹنے کے لیے کار کی ونڈ اسکرین بھی توڑی، ہمیں کچھ نقد رقم یا دوسری قیمتی چیزیں ملنے کی امید تھی لیکن کچھ نہیں ملا۔

    فجیرہ کی عدالت نے مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

    بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

    موبائل فون اکسیسریز بنانے والی کمپنی نے اسمارٹ موبائل فون کی بیٹری ریچارجنگ کا مسئلہ صرف بیس سیکنڈ میں حل کردیا۔

    چارجنگ کے ماروں، بے چاروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ موبائل فون بنانے والی کمپنی نے سپر کپیسٹرز توانائی کو اسٹور کرنے والی بیٹری تیارکرلی ہے،جو چارجنگ کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس بیٹری کو دس ہزار بار تک ریچارج کیا جا سکتا ہے،سپر بیٹریاں مستقبل میں نہ صرف موبائل فون بلکہ درجنوں دیگر آلات جیسے لیپ ٹاپس،  الیکٹرک کارز وغیرہ میں بھی نصب کی جاسکیں گی۔

  • جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    اب موبائل فون آپ کے جبڑے کی حرکت اور آواز سے چارج کیے جاسکیں گے۔

    کینیڈا کےماہرین نےایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہےجس کی مدد سےموبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے یا پھرکچھ کھاتے ہوئےآپ کے جبڑے کی حرکت سے موبائل فون کی بیٹری چارج کی جاسکے گی،ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد یہ ڈیوائس پاورالیکٹرونک ڈیوائس کے طور پر ایئرنگ ایڈز اور موبائل فونز وغیراہ کے لئے استعمال کی جاسکے گی۔