Tag: charges Rejected

  • اسپیکر اسد قیصر پر شاہد خاقان عباسی کا الزام بے بنیاد ہے، ترجمان قومی اسمبلی

    اسپیکر اسد قیصر پر شاہد خاقان عباسی کا الزام بے بنیاد ہے، ترجمان قومی اسمبلی

    اسلام آباد : ترجمان قومی اسمبلی نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اسپیکر اسد قیصر پر لگائے جانے والے الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے، ترجمان نے واضح کیا کہ  وہ کسی کے دباؤ میں کام نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر حکومت اور پی ٹی آئی کے دباؤ میں کام کرتے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی وہ کسی کے دباؤ میں کام کرتے ہیں، اس بات کا ثبوت دیا جائے کہ اسپیکر نے کس سے کہا تھا کہ وہ دباؤ میں کام کررہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اسد قیصرغیر جانبدارانہ اور آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسپیکر اسد قیصر پردباؤ میں کام کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔
    اسپیکرقومی اسمبلی پرحکومت اورپی ٹی آئی کا دباؤ ہے، شاھد خاقان عباسی 

    یاد رہے کہ شہبازشریف کی زیرصدارت مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پرحکومت اور پی ٹی آئی کا دباؤ ہے، جس کی وجہ سے وہ ایوان کو چلا نہیں سکتے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتا. اس کے علاوہ وہ ایوان میں کوئی ڈیبیٹ تک نہیں کراسکتے، قانون میں کسی بھی تبدیلی کے لئے اسمبلی میں بحث ضروری ہے۔

  • سکھ یاتریوں سے ملاقات نہ کرانے کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفترخارجہ

    سکھ یاتریوں سے ملاقات نہ کرانے کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل  نے بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے سکھ یاتریوں سے ملاقات نہ کرنے دینے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے سکھ یاتریوں سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات نہ کرنے دینے کے الزام کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دفترخارجہ کے الزامات سراسر جھوٹ اور بےبنیاد ہیں، بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ یاتریوں سے ملاقات کرنے سے بالکل نہیں روکا گیا، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ  ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ برادری کے اجتماع میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، سیکریٹری متروکہ وقف املاک بوڈر نے بھارتی ہائی کمشنر کو دعوت نامہ بھی بھیجا۔

    ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں بابا گرو نانک سے متعلق متنازعہ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جس پرسکھ برادری سراپا احتجاج تھی، صورتحال کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکریٹری بورڈ نے سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر بھارتی ہائی کمشنر کو آمد مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی مقامات سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام حیران کن ہے اس برعکس بھارت نے خود دو مرتبہ پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔