Tag: charlie hebdo

  • قومی اسمبلی میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مارچ اورمذمتی قرارداد

    قومی اسمبلی میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مارچ اورمذمتی قرارداد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف بحث کی گئی جس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے بعد مارچ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرانسیسی جریدے کے سرورق پرتوہین آمیز خاکے چھاپے جانے پربحث کی گئی اوربحث کے بعد متفقہ طورپرمذمتی قرارداد منظور کی گئی۔

    قرارداد توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منظور کی گئی اوراس میں اقوامِ متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کی  گئی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہاس طرح کے عمل سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ آزادیٔ اظہار رائے کی بھی حد ہونی چاہیے۔

    اس موقع پروفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آںحضرتؐ کی توہین کرنا جائز نہیں ہے۔

     اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے ممبران توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف مارچ کیا گیا جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کی ۔

  • پیرس میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازمارچ

    پیرس میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازمارچ

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازمارچ ہورہا ہے جس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ تاریخ ساز مارچ فرانس پیرس میں دہشت گردوں کے حملے ردعمل میں کیا جارہا ہے جس میں سترہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    مارچ کی قیادت سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان اور فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولینڈ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ اسرائیلی صدر بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی ہیں۔

    مارچ میں اردن کے بادشاہ اورملکہ، اطالوی وزیراعظم میتیو رینزی، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی نمائندگی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کی۔

    یہ ای تاریخ ساز موقع ہے کہ جب عوام اور مختلف ممالک کے سربراہ کسی ایک مقصد کی حمایت میں اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پرآئے ہوں اور اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسرائیل اورفلسطین کے سربراہانِ مملکت بھی ایک ہی مقصد کے تحت اس مارچ میں شریک ہیں۔

    مارچ کےشرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    مارچ کا آغاز ’چارلی ہبڈو‘نامی جریدے کےدفتر کے وریب سے ہوا ہے جہاں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ پیرس کی سڑکوں پرعوام کا سمندر امڈ آیا ہے اورعوام قومی ترانہ گارہے ہیں۔

  • پیرس حملہ: ایک ملزم نے گرفتاری دے دی

    پیرس حملہ: ایک ملزم نے گرفتاری دے دی

    پیرس: فرانس میں جریدےپرحملےمیں ملوث تین ملزمان میں سے ایک نے گرفتاری دےدی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے دیگردو حملہ آوروں کےخاکے جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں مقامی جریدے کے دفتر پرہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کوچوبیس گھنٹےگزرنےسےقبل ہی شناخت کرلیا، حملے میں صحافی سمیت 12 افرادجاں بحق ہوئے۔

    فرانسیسی میڈیا کےمطابق حملےمیں ملوث’حامدمراد‘نامی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالےکردیاہے۔

    فرانسیسی پولیس کاکہناہےکہ دیگر دونوں حملہ آور بھائی ہیں ایک کا نام’سعیدکوشی‘جبکہ دوسرا ’شریف کوشی‘ ہے، پولیس کی جانب سےدونوں بھائیوں کی خاکےبھی جاری کردئےگئےہیں۔

    دونوں بھائی فرانسیسی شہری ہیں جبکہ آبائی تعلق الجزائر سے بتایا گیاہے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق شریف کوشی کا تعلق یمن کے شدت پسند گروہ سے ہے۔