Tag: charsadda additional commissioner police firng

  • چارسدہ میں ایڈیشنل کمشنرکی گاڑی پرپولیس نےفائرنگ کردی

    چارسدہ میں ایڈیشنل کمشنرکی گاڑی پرپولیس نےفائرنگ کردی

    چارسدہ: ایڈیشنل کمشنرکی گاڑی پرپولیس نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی، ایڈیشنل کمشنراورڈرائیورزخمی ہوگئے۔

    پولیس کاموقف ہے کہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا تاہم ڈرائیورنے گاڑی کونہیں روکا جس پرفائرنگ کی گئی۔

    پولیس اہلکاروں کا کہناہے کہ ’’معلوم نہیں تھاکہ یہ ایڈیشنل کمشنرکی گاڑی ہے‘‘۔

    دوسری جانب ایڈٰشنل کمشنرکے ڈرائیورنے پولیس کےموقف کو مسترد کرتےہوئے کہا ہےکہ پولیس نے رکنےکا اشارہ نہیں کیا تھا بلکہ بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی رپورٹ جاری کردی جائے گی۔