Tag: charsadda firing

  • چارسدہ میں فائرنگ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاں بحق

    چارسدہ میں فائرنگ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاں بحق

    چارسدہ : شبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق اور بھانجا زخمی ہوا،جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    وائس چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل محمد صریر نے محمد جان ایڈووکیٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بار کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    وائس چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ شبقدرمیں وکیل محمدجان گیگیانی پرجان لیوا حملہ قابل مذمت ہے، وکلا پر اس قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتےہیں، وکلا کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


    مزید پڑھیں : چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک


    یاد رہے گذشتہ ماہ  تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ واقعے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے تین جوانوں نے جان پر کھیل کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچایا تھا۔

  • چارسدہ فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 3افراد زخمی

    چارسدہ فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 3افراد زخمی

    چارسدہ : چارسدہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے چارسدہ کے علاقے عمر زئی تالا شاہ میں گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا ، جاں بحق افراد میں دو کا تعلق پشاور جبکہ ایک کا تعلق چارسدہ سے ہے ۔

    ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ خان نے اے آر وائی نیوز سے واقع کے حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے اسٹیٹ کی طرف سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

    ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد سے کچھ مشکوک اشیاء برآمد ہو ئی ہے۔

    دوسری طرف چارسدہ ہسپتال میں زیرِ علاج ایک زخمی نے بتایا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چارسدہ آئے تھے کہ تالا شاہ چوک میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کے تین ساتھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والا ایک شحص پہلے سے پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے، جاں بحق اور زحمی افراد کے لواحقین تاحال ہسپتال نہیں پہنچے، اس لئے واقعہ کے حوالے سے اصل واقعات منظر عام پر نہیں آرہے۔