Tag: charwah sector

  • بھارتی فورسز کی چار واہ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی شہری جاں بحق

    بھارتی فورسز کی چار واہ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی شہری جاں بحق

    چارواہ :بھارتی فورسز کی چار واہ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی بھی کی گئی۔

    ہندوانتہا پسند جماعت بے جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے سرحدوں پر بھارتی فورسز کو دہشت گردی کے لیے کھلی چھوٹ مل گئی ہے، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری معمول کا حصہ بن گئی ہے۔

    بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے چارواہ اور ہر پال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، فائرنگ سے ٹھٹھی خورد گاؤں کا رہائشی محمد شریف جاں بحق ہوگیا،  چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فا ئرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

    جس کے بعد بھارتی فائرنگ کا سلسلہ رُک گیا،  بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے سرحدی علاقے کے قریب بھی فائرنگ کی، جس سے پانچ مویشی ہلاک ہوئے اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

  • بھارت کا یکم اکتوبر کے بعد ساتویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی

    بھارت کا یکم اکتوبر کے بعد ساتویں بار سیز فائر کی خلاف ورزی

    چارواہ: بھارت نے پاکستان کے احتجاج کے باوجود پیر کی شب ساتویں بارکنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائر کھول دیا، بھارتی فورسز نے چار واہ ،چپراڑ اور بجوات سیکٹر کے دیہاتوں پر گولہ باری کی، دیہاتیوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کے باوجود بھارت نے پیر کی شب کنٹرول لائن پر ایک بار پھر فائر کھول دیا، یکم اکتوبر کے بعد سے یہ سیز فائر کی ساتویں خلاف ورزی ہے۔

    تازہ واقعہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں پیش آیا، بھارتی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی جبکہ کئی مکانات تباہ اور درجنوں مویشی ُہلا ک ہوگئے ۔

    اس سے قبل پیر کی صبح کی جانے والی بھارتی فائرنگ سے چار شہری شہید ہوگئے تھے، لوگ نماز عید بھی ادا نہ کرسکے تھے، 20 گھنٹے کے دوران بھارتی فائرنگ سے مجموعی طور پر ،1 خاتون اور 2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد شہید اور 14 شہری زخمی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب چار واہ ،چپراڑاور بجوات سیکٹر کے دیہاتوں پر گولہ باری کی گئی، دیہاتیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کررہے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، چناب رینجرز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔

  • سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق

    سیالکوٹ : بھارت کی سرحدی فورس نے ایک بار پھر سیالکوٹ کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک اور پاکستانی شہری کو شہید کر دیا جبکہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، رینجرز ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں چاروا سیکٹر کے گاﺅں کھوکر کی رہائشی حنیفہ بی بی زوجہ رحمت علی جاں بحق ہوگئی۔

    پاکستانی رینجرز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا، جس پر دشمن کی بندوقیں اور توپیں خاموش ہوگئیں، گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔