Tag: chat gir gai

  • پشاور:عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

    پشاور:عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

    پشاور: پشنخرہ میں عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پشنخرہ میں عمارت کی چھت گر گئی، جس کےباعث عمارت میں رہائش پزیر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے کے نیچے کئی افراد ابھی بھی موجود ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم ابھی تک عمارت  کی چھت گرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • حافظ آباد: چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق

    حافظ آباد: چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق

    گجرات: حافظ آباد میں چھت گرنے سے پانچ بچے جان سے گئے۔ گجرات میں موسلادھار بارش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ملک بھر میں موسم کے تیور الگ ہیں۔

    گجرات میں وقفے وقفے سے جاری موسلادھاربارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا،وہیں شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں، بارش کا اتنا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جسے نکالنا شہریوں کے لیے امتحان بن گیا، گھروں میں کئی فٹ تک بھرے پانی نے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ سمیت بیشتر شہروں میں بادل چھائے رہیں گے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پرموسلادھا بارش کا امکان ہے،جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہیگا۔

  • لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے  ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور کے علاقے دارغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تا حال  تیس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں، زخمی نمازیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    تنگ گلیوں کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسجد کےملبے سے اب تک چار زخمیوں کو نکال کر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھی پہنچادی گئی ہے تاہم مشین کا ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے بروقت امدادی کام شروع نہیں ہوسکا۔مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔