Tag: chaudary iftikhar

  • افتخار محمد چوہدری نے اپنی نئی سیاسی پارٹی بنالی

    افتخار محمد چوہدری نے اپنی نئی سیاسی پارٹی بنالی

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی (پی جے ڈی سی پی) کے نام سے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

    پارٹی کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت میں صرف کرپشن سے پاک لوگوں کو خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ ان کی جماعت کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہوگا۔ جبکہ عام آدمی کو انصاف دلانا ان کی جماعت کا بنیادی منشور ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی نظام ایسا ہے کہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مک مکا کرتے ہیں، میرا اشارہ کسی خاص جماعت کی طرف نہیں، جسٹس(ر) افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ وکلاءاور سیاستدان میرے ساتھ ہیں مشاورت کے بعد سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات تھے مگر اس کے باوجود ان کے خلاف بے رحمانہ کاررروائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر سکتا تھا، لیکن ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا تھا۔

  • فوجی عدالتوں کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، افتخار چوہدری

    فوجی عدالتوں کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، افتخار چوہدری

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

    اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کاقیام غیر آئینی ہے۔ عدلیہ کو کمزو کرنے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج کا اپناکام ہے، عدلیہ کا اپنا کام ہے،  سب آئین کے اندر رہ کر کام کرے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ پارلیمنٹ کمیٹی اور جرنیلوں کو ساتھ بٹھا کر فیصلہ کریں۔

  • اسلام آباد:عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، افتخار چوہدری

    اسلام آباد:عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، افتخار چوہدری

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں افتخارمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان بلاجواز الزام تراشی کر رہے ہیں، میرے بھیجے گئے نوٹس کا اب تک جواب نہیں دیا۔

    سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے جواب نہ آنے پر جلدعدالت سے رجوع کریں گے۔