Tag: chaudary nisar ali khan

  • شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل

    شبہاز شریف کو بچپنے کا احساس نہیں، چوہدری نثار کا رد عمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وہ شہباز شریف کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ  بچپنا وہ عمل ہے جو اُن کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں جو غیر سنجیدگی پھیلی ہے، شہباز شریف بہ طور پارٹی صدر بھی اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں، بلکہ موجودہ قیادت کے کار کردگی پر نگاہ رکھیں۔

    چوہدری نثار نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانی باتیں یاد کرنے کی بجائے گھمبیر اور مشکل صورت حال سے نکلنے پر توانائیاں صرف کریں۔

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف


    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خیال غلط ہے کہ چوہدری نثار نواز شریف سے زیادہ مجھ سے قریب تھے، بلکہ معاملہ اس کے برعکس تھا۔ ان کی دوستی اور بھائی چارہ میاں نواز شریف کے ساتھ تھا اور اس وقت وہ میرے مخالف تھے۔

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ 1988 کی بات ہے، چوہدری نثار میرے خلاف نواز شریف سے شکایتیں کیا کرتے تھے، وہ بچکانہ مزاج کے ہیں، ان سے ایک بچے ہی کی طرح معاملہ کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دہشت گردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے، چوہدری نثار

    دہشت گردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے، چوہدری نثار

    کراچی : وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں سےمتعلق اہم معلومات ملی ہیں۔حالیہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کوجلد کٹہرے میں لائیں گے۔

    سینتالیس بے گناہ اسماعیلیوں کےقتل عام کے چھ روز بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی پہنچ ہی گئے، شہر میں انٹری دی تو سب سے پہلے رینجرز ہیڈ کواٹر پہنچے اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی، میجر جنرل بلال اکبر نےوفاقی وزیر داخلہ کو سانحہ کراچی کی تحقیقات سمیت دیگر اہم مقدمات پر بریفنگ دی۔

    چوہدری نثار نے رینجرز کےکردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے ایکشن سے ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، اور دیگر اعلیٰ رینجرز افسران ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے بعد چوہدری نثار نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

    سندھ رینجرز کے سالاراعلیٰ سے ملنے کے بعد چوہدری نثار نے سائیں قائم علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں امن وامان اور آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیرِداخلہ نے کہا کہ سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں ۔ واقعہ اندرونی اور بیرونی ہاتھ جو بھی ملوث ہوا تو انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔.

    وزیر داخلہ نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سےبھی ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن اور سانحہ صفورہ پر تفصیلی بات کی گئی، گورنر نے وفاقی وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ کراچی آپریشن کو کسی دباؤ میں آکر نہیں روکاجائے گا۔

    وفاقی وزیرِداخلہ کا کہنا ہے کہ سانحہ کراچی میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات ملی ہیں، حالیہ کارروائی میں ملوث دہشتگردوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے۔

  • بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،جواب دینا جانتے ہیں، چوہدری نثار

    بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،جواب دینا جانتے ہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد:  وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستانی افواج ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    میڈیا بریفنگ میں وزیرِداخلہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے تہوار پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور بھاری ہتھیار کا استعمال کیا گیا، بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں 13 شہری شہید ہوچکے ہیں، جس کا رینجرز اور فوج کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور جارحیت کا معاملہ ہر فورم پراٹھایا جائے گا، پاکستان بات چیت اور پُرامن طریقے سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اس قسم کی کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے، پاکستان حکومت اور فوج کی تمام تر توجہ آپریشن ضرب، عضب پر ہے.

    چوہدری نثار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، بھارت کی اجارہ داری اور تھانیداری قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ملالہ نے امن کا نوبل پرائز جیت کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    مذاکرات کی منسوخی سے امن کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوئی، بھارت کی جانب سے سیکٹریری سطح پر مذاکرات منسوخ کئے گئے، بھارتی حکام کو مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں۔