Tag: chaudary sarwar

  • گورنر پنجاب نے اپنی جیب سے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی

    گورنر پنجاب نے اپنی جیب سے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی

    لاہور : گورنر پنجاب چودھری سرور نے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی اور کہا کہ بروقت فیصلوں کے لئے عدلیہ میں اسپیڈی سسٹم لانا ہوگا، نبی کریم ﷺ پر گورنرکاعہدہ سوبار قربان کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کوٹ لکھپت جیل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 32 قیدیوں کے جرمانے کی رقم اپنی جیب سے ادا کر کے انہیں آزادی دلائی۔

    قیدیوں کی رہائی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے جیل انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

    چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں قیدیوں کو سہولتیں یورپی ممالک سے کم نہیں ہیں، سرور فاؤنڈیشن جیلوں میں فلٹریشن پلانٹ، ہیپا ٹائٹس سی کے علاج اور قیدیوں کی رہائی کے لئے کوشش کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بروقت فیصلوں کیلئےعدلیہ میں اسپیڈی سسٹم لانا ہوگا،پولیس کے ساتھ پراسیکیوشن کو بھی بہترکرنا ہوگا۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرےگی، نبی کریم ﷺ پر گورنرکاعہدہ سوبار قربان کرسکتا ہوں، ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    گورنرپنجاب آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے گورنر کی طرف سے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا، آئی جی جیل خانہ جات اس موقع پر  قیدیوںمیں تحائف ، مختلف کورسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے اورپولیس کے بچوں میں انعامات تقسیم بھی کئے گئے۔

  • عمران خان کوگرفتارکرنیکا کوئی ارادہ نہیں، گورنر پنجاب

    عمران خان کوگرفتارکرنیکا کوئی ارادہ نہیں، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں، وہ سوسائٹی آف مکینیکل انجینئرز کی جانب سے پیش کی گئی مصنوعات کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کے قتل کے ذمہ داروں کوسزا ملنی چاہیئے اور انہیں بے نقاب ہونا چاہیئے،عوامی تحریک کا مطالبہ تھا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ پنجاب سے نہ ہو جسے تسلیم کرلیا گیا۔

    اس سے قبل تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ انجینئرز نے پاکستان کو باوقار ملک کے طور پر متعارف کروایا،

    گورنرپنجاب نےچین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں میں پاکستانی انجینئرز کے کام کرنے کی شرط وزیراعظم  نواز شریف تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ انجینئرز اپنی صلاحیتوں سے پاکستانیوں کی زندگی میں آسانیاں ہپیدا کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ دو ہزار پندرہ سے دوہزار پچیس تک عشرہ انجینئرز منایا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم  نواز شریف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

    وزیرِاعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال ، دھرنوں اور سیاسی جلسوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم نے سیاسی تناﺅ میں کمی کے لیے گورنر پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں انکا کردار قابل تعریف ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پر زور دیا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیرِاعظم سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت میں جو ماحول انہیں دیا گیا ہے، وہ خود کو اس میں پُر سکون محسوس نہیں کر رہے ہیں۔

    وزیرِاعظم نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ سماجی اور معاشرتی بہتری کے کاموں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

    وزیرِاعظم نے گورنر پنجاب کی سماجی بہتری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تعریف کی اور کہا کہ عام لوگوں کو تعلیم ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے کاموں میں انکے جاری غیر سرکاری فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

  • گورنر پنجاب نے ملک کی صورتحال اورگورنس کو بدترین قرار دیدیا

    گورنر پنجاب نے ملک کی صورتحال اورگورنس کو بدترین قرار دیدیا

    لندن: گورنر پنجاب چوہدری سرور لندن میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی صورتحال اور گورنس کو بدترین قرار دیدیا ہے

    اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے وہ اُن کی کوئی مدد نہیں کرسکے ہیں ، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مُلک کے حالات اس قدر خراب ہیں کہ وہ سوچ نہیں سکتے۔

    اطلاعات کے مطابق چوہدری سرور پر حکومت کی طرف سے دباو ڈالا جارہا ہے کہ وہ لوگوں سے رابطے نہ کریں، اور کہا جارہا ہے کہ شدید ذہنی دباؤ کے باعث گورنر پنجاب کسی وقت بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔