Tag: chaudary shujaat

  • وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں،چوہدری شجاعت

    وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں،چوہدری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دانشمندی سےکام نہ لیا گیا توحالات کشیدہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعظم فوری وزیرقانون زاہدحامدکی برطرفی کا اعلان کریں، دھرنے سے متعلق وزیراعظم خود صورتحال کو مانیٹر کریں۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دھرنا منتظمین سے براہ راست مذاکرات کریں، دانشمندی سے کام نہ لیا گیا تو حالات کشیدہ ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کوموقع پرپہنچ کرمذاکرات کرنےچاہئیں، موجودہ صورتحال کوسنجیدگی سےکنٹرول کرناچاہیے، توجہ دیں ہنگامہ آرائی کسی سانحےمیں تبدیل ہوسکتی ہے۔


    مزید پڑھیں : فیض آباد آپریشن ، جھڑپوں اور پتھراؤ سے درجنوں اہل کاروں سمیت80 افرادزخمی


    اسلام آباد دھرنے کیخلاف پولیس کا بھرپور آپریشن سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ سے علاقے کی فضا میں آنسو گیس کے بادل چھا گئے، پولیس کی مرکزی اسٹیج کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    مظاہرین بھرپورمزاحمت کر رہے ہیں، مظاہرین نے پانچ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیوں سمیت ایک بس کو آگ لگادی ہے جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور مظاہرین کے شدید پتھراؤ سے درجنوں اہل کاروں سمیت اسی افرادزخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، چودھری شجاعت حسین

    نیب میں موجود کالی بھیڑوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، چودھری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب میں کالی بھیڑوں کااحتساب ہوناچاہئیے،نیب کے اوپر ادارہ بنانے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو گا۔

    میڈیا کو جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چیئرمین نیب کا انتخاب لیڈر آف دی ہاﺅس اور لیڈر آف دی اپوزیشن کے متفقہ فیصلے سے ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئیے۔چودھر ی شجاعت حسین نے کہا کہ اداروں کے اوپر مزید ادارے بنانے سے کرپشن بڑھے گی۔

    نیا ادارہ بھی کرپشن کے نت نئے طریقے نکالے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب کے قانون میں تبدیلی لازم ہے جو کہ قانون سازی کرکے بڑی آسانی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں نیب کارروائی کررہی ہے تو اس کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

     

  • چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    چوہدری شجاعت کا صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صوبہ ہزارہ تحریک کے جلسوں میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین بابا حیدر زمان سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہزارہ کو صوبہ بنانے کی سب سے پہلے حمایت کر چکے ہیں اور ان کے فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا موجودہ حکومت کے بس میں نہیں، تمام سیاسی جماعتوں نے اے پی سی میں حکومت کو مکمل اختیار دیا تھا مگر دہشت گردی کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے۔

      چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے جب جلسے منعقد ہوں گے تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بابا حیدر زمان کی خواہش پر صوبہ بناﺅ تحریک کونسل میں پاکستان مسلم لیگ کا ایک نمائندہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    بابا حیدر زمان نے چودھری شجاعت حسین کو 12اپریل کو ایبٹ آباد اور لاہور میں ہزارہ بناﺅ صوبہ کی تحریک کے سلسلہ میں جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے دیگر وعدوں کی طرح ہزارہ کے عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے بھی بھول گئے ہیں، آپ ہمارا ساتھ دیں، عوام کا کوئی مددگار نہیں ہے۔

  • کوئی بھی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، چوہدری شجاعت

    کوئی بھی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، چوہدری شجاعت

    لاہور: پاکستان مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدرسہ کے طلبہ کو تخریب کار کہہ کر بلانا یا انھیں تخریب کاری کا نام دینادرست نہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا ان کے دور میں ایک ماہ کے اندر پاکستان کی حدود میں تمام مدرسوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی تھی جس کے مطابق کوئی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ طالب علم کا اصل مطلب تعلیم حاصل کرنے والا ہے تخریب کاری کرنے والے طالب علم نہیں ہو سکتا۔

     چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں تمام مدارس میں بچوں کو قرآن و دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی تھی تاکہ بچے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر سکیں، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مدرسہ کے طالب علموں کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں

  • اسلام آباد :چوہدری شجاعت کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد :چوہدری شجاعت کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لندن پلان کا کوئی وجود نہیں، جمہوریت اگر صرف اسمبلیوں کے لیے ہے تو اس کے حق میں نہیں ہوں۔

    اسلام آباد میں سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ جلد پاکستان تحریکِ انصاف سے ملاقات کرے گا، طاہر القادری نے دھرنا جرگے سے مشاورت کے بعد ختم کیا ہے۔

    اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے،حکومت فوری طور پر تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو رہا کرے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات وسط مدتی انتخابات کی جانب جارہے ہیں، پیپلزپارٹی پہلے واضح کرچکی ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وزراء کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں شائستگی لائیں اور آرام سے حکومت کریں۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہےسیاسی جرگہ ختم کرنے کے لیے دباوٴ تھا، آج یا کل سیاسی جرگہ عمران خان سے ملاقات کرے گا اور جرگہ عمران خان سے بھی جلد دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرے گا۔

    ۔

  • ماڈل ٹاؤن کانام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیاجائے، چوہدری شجاعت

    ماڈل ٹاؤن کانام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیاجائے، چوہدری شجاعت

    لاہور : ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کا نام جلیانوالہ ٹاؤن رکھ دیا جائے۔

    لاہور میں پریس کانفرس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، عوامی تحریک کے چودہ شہید کارکنوں کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی گئی، انہوں نےکہا کہ گرفتاریوں سےنہیں ڈرتے، قید و بند کی صعوبتیں پہلے بھی برداشت کی ہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرامن یوم شہداء کی کال دی گئی ہے جبکہ حکومت دہشت گردی پر اتر آئی ہے، ق لیگ کےسربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف اگر مقدمات درج کئے جائے تو انکے مقدمات کی تعداد تین سو سے چارسو کے قریب ہوگی۔