Tag: Chaudhary Brothers

  • چوہدری برادران کا شریف خاندان سے رابطہ، کلثوم نوازکی وفات پر تعزیت

    چوہدری برادران کا شریف خاندان سے رابطہ، کلثوم نوازکی وفات پر تعزیت

    لندن: چوہدری برادران نے شریف خاندان سے رابطہ کرکے کلثوم نوازکی وفات پردکھ کا اظہار کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تعزیت کے لیے شریف خاندان سے رابطہ کیا۔

    چوہدری برادران نے میاں نوازشریف کے بیٹے حسین نواز کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نوازکی وفات پر  تعزیت کی.

    اس موقع پر چوہدری برادران نے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم نوازکوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، ہماری فیملی آپ کےغم میں برابرکی شریک ہے.

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ 11 ستمبر کو طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں، وہ گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں اور ہارلے اسٹریٹ میں زیر علاج تھیں۔

    کلثوم نواز کی وفات کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ بعد ازاں پیرول میں پانچ دن کی توسیع کر دی گئی۔

    حکومت نے پارلیمنٹ کا جمعرات کو ہونے والے اجلاس سابق خاتون اول کلثوم نواز کی وفات کے باعث دو روز کے لیے موخر کردیا ہے۔

  • نیب میں طلبی: چوہدری برادران کی حاضری، اسحٰق ڈار کے بچوں کی غیر حاضری

    نیب میں طلبی: چوہدری برادران کی حاضری، اسحٰق ڈار کے بچوں کی غیر حاضری

    لاہور: اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بیٹے نیب کی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں اثاثہ جات کیس میں پرانے اور نئے ریفرنسز پر سماعتیں ہوئیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بچے آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

    دوسری جانب اثاثہ جات کیس میں نیب کی طلبی پر مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نیب لاہور کے دفتر پہنچے۔ چوہدری برادران نے نیب کی جانب سے دیے گئے سوال نامے پر جوابات دیے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے چوہدری برادران کو طلب کرلیا

    چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ کاغذات میں رد و بدل کیا اور نہ ہی ناجائز اثاثے بنائے، ناجائز اثاثہ جات کا الزام بے بنیاد ہے، ہمارے اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔

    نیب حکام کا کہنا ہے ضرورت پڑی تو چوہدری برادران کو دوبارہ نیب آفس بلایا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف مذکورہ کرپشن کیسز نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2015 میں درج کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران پر 2.428 ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات، آمدن سے زائد اخراجات اور ناجائر بھرتیوں کے الزامات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔