Tag: Chaudhary Nisar

  • چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا

    چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا

    لاہور: چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار  علی خان نے الیکشن جیتنے کے 2 سال 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے آخر کار حلف اٹھا لیا ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ان سے حلف لیا۔

    چوہدری نثار ایم پی اے کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئے، قائم مقام اسپیکر نے چوہدری نثار کو خطاب کی دعوت دی مگر انھوں نے معذرت کر لی۔

    وزیر اعلی ٰپنجاب کے بعد پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑا پروٹوکول دیکھنے میں آیا، حلف برداری کے موقع پر 44 افراد کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت دی گئی، چوہدری نثار کی گاڑی سے لے کر اسپیکر چیمبر تک ان کے لیے خصوصی حفاظتی حصار بنایا گیا۔

    خصوصی حفاظتی حصار کے ساتھ ساتھ اسمبلی سیکیورٹی بھی فرائض سر انجام دیتی رہی۔

    مسلم لیگ ن سے ناراضی کے بعد چوہدری نثار نے 2018 کا الیکشن آزاد حیثیت سے جیپ کے انتخابی نشان پر لڑا تھا، گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے خود مسلم لیگ ن چھوڑی تھی، اب ان کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔

    چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی نشست جیتی لیکن قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر شکست کھاگئے تھے، جس پر دھاندلی کا الزام لگا کر انھوں نے احتجاجاً صوبائی نشست پر حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

    چوہدری نثار پاکستانی سیاست کا وہ نام ہے جنھوں نے 3 دہائیوں تک ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا، اور ایوان کا حصہ بنے مگر 2018 کے انتخابات سے پہلے ن لیگ سے اختلافات اس حد تک پہنچ گئے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد وہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بنے نہ ہی مریم نواز کو لیڈر مانا۔ پارٹی سے ناراض اور تین سال سے خاموش، نواز شریف کے ماضی کے اہم ساتھی چوہدری نثار کی اب سیاست میں واپسی ہو گئی ہے۔

    سینئر پارٹی رہنماؤں کے مطابق نواز شریف نے دور اقتدار کے آخری دنوں میں چوہدری نثار کے مشوروں کو نظر انداز کیا، ڈان لیکس کی انکوائری میں پرویز رشید سے متعلق وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کو بھی پارٹی میں ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔، چوہدری نثار پر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان فاصلے بڑھانے کا بھی الزام لگا، جس کی چوہدری نثار نے تردید کی اور کہا کہ ان کے مشوروں اور تجاویز کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

    چوہدری نثار ان چند ارکان اسمبلی میں سے ہیں جنھوں نے 1985 سے لے کر 2013 تک تمام الیکشنز جیتے، وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل بھی رہے، گیلانی کابینہ کے دور میں وزیر خوراک اور زراعت اور لائیو اسٹاک بھی رہے۔

  • عمران خان کیساتھ ہوتا تو انہیں متحد ہونے کا مشورہ دیتا، چوہدری نثار خان

    عمران خان کیساتھ ہوتا تو انہیں متحد ہونے کا مشورہ دیتا، چوہدری نثار خان

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا عمران خان کیساتھ ہوتاتوانہیں متحدہونےکامشورہ دیتا، حلف نہیں لوں گامیرےساتھ قومی اسمبلی میں دھوکاہواہے،تحریک انصاف اگرمقبول جماعت ہےتوالیکشن کراکردیکھ لے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقتدارکی خواہش نہیں اب روزہ رکھاہواہے، آپ یقین کریں جب افطاری ہوگی تومزہ آئےگا، عمران خان دوسروں پرتنقیدکرتےتھےخود ریکارڈ قرضےلیے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا حالات بدترین نظرآرہےہیں، پہلے 100ڈالرسےجوملتاتھااب150ڈالر میں نہیں ملتا، مہنگائی کیسےرکےگی کوئی فارمولا نہیں ہے، بڑی بیماری کا علاج ڈسپرین سےکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    اقتدارکی خواہش نہیں اب روزہ رکھاہواہے، جب افطاری ہوگی تومزہ آئےگا

    سابق وزیر داخلہ نے کہا معاشی اورسماجی حالات سنگین ہیں اسمبلی میں جھگڑامعمول بن چکا، ،معاشی حالات سنگین ہیں اسمبلی میں جھگڑامعمول بن چکا، عمران خان کیساتھ ہوتاتوانہیں متحدہونےکامشورہ دیتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات دشمنوں کی مددکرنےکےمترادف ہیں، اکتوبراورنومبرپھردسمبرمیں جو مہنگائی ہوگی وہ خطرناک ہوگی۔

    دسمبرمیں جو مہنگائی ہوگی وہ خطرناک ہوگی

    چوہدری نثار نے کہا شاہدخاقان میرےپاس آئےدرخواست کی حلف لےلیں، حلف نہیں لوں گامیرےساتھ قومی اسمبلی میں دھوکاہواہے، موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کراہی نہیں سکتی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹ کومسخ کرنےکی کوشش کی گئی ہے، ضلع کونسل کوسرےسےہی غائب کردیاگیاقانون پراحتجاج کروں گا، طوفان ہمارے سر پر ہے اور ہم باربی کیوکی تیاری میں لگےہیں۔

    تحریک انصاف اگرمقبول جماعت ہےتوالیکشن کراکردیکھ لے،  دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائے گا

    بہت سےلوگ عدالتوں کارخ کریں گے، تحریک انصاف اگرمقبول جماعت ہےتوالیکشن کراکردیکھ لے، نتائج نکال لیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائے گا۔

  • ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ،  چوہدری نثار

    ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ، چوہدری نثار

    لندن : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان سےخیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور نہ ہی عمران خان کو بار بار تقریر کرکے امن کی درخواستیں کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پاک بھارت صورتحال پر کہا افواج پاکستان بلخصوص پاک فضائیہ کی کارکردگی پر مکمل اطمینان مگر حکومتی پالیسی پر تحفظات ہیں، اس وقت چونکہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے تو اظہار خیال نہیں کروں گا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہندوستان سےخیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور نہ ہی عمران خان کو بار بار تقریر کرکے امن کی درخواستیں کرنے کی ضرورت ہے۔

    پائلٹ کی واپسی پر جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا

    بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا پائلٹ کی واپسی پر جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا ، بھارتی میڈیا ہندوستانی ایجنسیز اور حکومت کی زبان بول رہا ہے جبکہ پاکستانی میڈیا نے آذاد ہونے کے باوجود موئثر انداز سے پاکستان کے مفاد کا دفاع کیا۔

    ن کا کہنا تھا کہ ہمیں حقائق کو سامنے رکھنا چاہیے، میں سمجھتا ہو اگر کوئی ملک کھڑا ہو سکتا ہے وہ ترکی ہے چین بھی ہے اور بھی ممالک ہیں لیکن ترکی ہماری خواہش کے مطابق کھڑا ہے ۔

    ہندوستان کی کوئی بھی جماعت پاکستان کے حق میں نہیں ہوسکتی

    چوہدری نثار نے کہا جو بھی جماعت ہندوستان کی ہے وہ پاکستان کے حق میں نہیں ہوسکتی، مودی ہندوستان میں بھی پسندیدہ لیڈر نہیں ہے ، ہندوستان میں پاکستان پر گالی گلوچ کرکے سیاست کی جاتی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اکستان کی فوج نے جنگی تیاری بہتر انداز سے کر رکھی ہے، سائیکولجیکل اور سیاسی جنگ کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔

  • چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا،  میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف

    چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارنےمشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا،ن لیگ چوہدری نثار نہیں میری وجہ سے قائم ہے، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں جبکہ شہباز شریف نے کہا چوہدری نثار کو ایک موقع دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ن لیگ کی سی ای سی اجلاس میں نہ بلانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کونواز شریف کی ہدایت پر اجلاس میں نہیں بلایا گیا، شہباز شریف،ایازصادق اورسعد رفیق نےمنانے کی کوشش کی۔

    نوازشریف نے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار سے سیاسی راستے جدا ہیں، ن لیگ میں انکی جگہ نہیں، چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا ، چوہدری نثاربیانیے پر ساتھ دیتے تو اداروں سے مطالبات منواسکتے تھے۔

    سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کےمؤقف میں نرمی آئی ہے جبکہ شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار کو ایک موقع دینا چاہیے۔

    نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ مریم کےحوالے سے چوہدری نثار کا بیان قابل قبول نہیں، ن لیگ چوہدری نثار نہیں میری وجہ سے قائم ہے، اعتزاز احسن کی قومی اسمبلی میں تقریر سچ لگ رہی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے متعلق اٹل فیصلہ کرچکا ہوں۔


    مزید پڑھیں : شہبازشریف مسلم لیگ(ن) کے قائم مقام صدر اور نوازشریف تاحیات قائد منتخب


    یاد رہے کہ  مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو مسلم لیگ(ن) کا بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب کرلیا جبکہ نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیدھی اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں، آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا مؤقف درست نہیں، اس کا نقصان ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں اپنے حلقے میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں‌ ہمیشہ سچی بات کرتا ہے، سب کو چاہیے کہ قانون کا احترام کریں، قانون شکنی قانون اور ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔

    اداروں سے تصادم کی پالیسی نقصان دہ ہے، چوہدری نثار

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی میری اہلیت کے خلاف بات نہیں کرسکتا، 1985 سے آج تک ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پارٹی کا واحد رہنما ہوں، جو پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: چوہدری نثارکےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور میں کئی پیش کشیں ہوئیں، مگر ثابت قدم رہا، بچہ نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہوں، پارٹی میں بھی ہوں اور اپنے موقف پر بھی قائم ہوں اور برملا کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج ملک میں‌ رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں۔ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، سب کو چاہیے قانون کا احترام کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرناہوگا ورنہ پھر جتھوں کی حکومت ہوگی،چوہدری نثار

    ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرناہوگا ورنہ پھر جتھوں کی حکومت ہوگی،چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے اور بنانا ری پبلک بننے سے روکنے کے لئے دھرنوں کا باب مکمل بند کرنا ہوگا، ورنہ یہاں جھتوں کی حکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلادھرنا ہوا تو میں وزیرداخلہ تھا، پہلے دھرنے پر کہا تھا ہر کچھ دن بعد جتھا آئے گااور بات منوائےگا، کہا تھا مظاہرین کو ریڈزون داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پہلے دھرنے کے بعد اسلام آباد میں 2دھرنےہوئے، ایک دھرنا لیاقت باغ میں چہلم پر ہوا پھر مظاہرین اسلام آباد آئے، اس وقت وزارت داخلہ نے بہت خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرلیا، پولیس اور ایف سی سے خیبرپختونخوا سے آنے والے مظاہرین کو روکا، فرق یہ تھا اس وقت کا وزیرداخلہ وہیں موجود تھا۔

    یہ نہیں چلے گامرضی کےدھرنےکوسپورٹ کریں ورنہ مخالفت

    رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ ہماری پولیس اورایف سی اہل نہیں ہے ماضی دیکھیں، پولیس اور ایف سی کوئی اقدام کرتی ہے تو سپورٹ کرنا چاہیے، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرناہوگا، یہ نہیں چلے گامرضی کےدھرنےکوسپورٹ کریں ورنہ مخالفت۔

    فیض آباد انٹر چینج دھرنے کے حوالے سے سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فیض آبادانٹرچینج پرقبضہ کرنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے، فیض آبادانٹر چینج پر قبضے کا مطلب دونوں شہروں پر قبضہ ہے، دھرنےنہ روکے گئے تو پھرجتھوں کی حکومت ہوگی۔

    پولیس اورایف سی میں دھرنوں کو روکنے کی پوری صلاحیت ہے

    انھوں نے کہا کہ پولیس اورایف سی میں دھرنوں کو روکنے کی پوری صلاحیت ہے، حکومت سے درخواست سے سیکیورٹی ایجنسیز کیساتھ کھڑی ہو، ماضی میں دھرنے کی اجازت وزارت داخلہ نہیں حکومت نے دی، راناثنااللہ کے بارے میں جواب وہ خود بہتر دے سکتے ہیں، بد قسمتی سے دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات درست نہ تھے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے اندرسے فائرنگ نہیں ہوئی، میرے گھر کی دیواریں بہت اونچی ہیں، حکومت نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کرے، شاہدخاقان وزیراعظم بنے تو ملاقات میں دھرنوں پر مشورے دیئے۔

    میں کوئی پناہ گزین نہیں،گھر پر حملہ عزت پر حملہ سمجھتا ہوں

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ میں کوئی پناہ گزین نہیں،گھر پر حملہ عزت پر حملہ سمجھتا ہوں، میرےگھر کے باہر گارڈز لوگوں کو جمع ہونے سے روک رہے تھے، میرے گھرکے باہرتوڑ پھوڑ کرنے والوں میں شرپسند عناصر تھے۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نئے سیاسی گٹھ جوڑ پر یہی کہتا ہوں بدلتا ہے رنگ آسماں کیسےکیسے، قوم دیکھے لوگ ایک دوسرے کو کیا کہتے تھے اور آج ایک ساتھ ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا کیس عدلیہ میں ہے، میرا مؤقف ہے پوری عدلیہ کو ہرگز ٹارگٹ نہیں کرناچاہیے، فوج کو بھی بغیر کسی وجہ کے ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    ن لیگ کو اپنے موجودہ بیانیے سے الیکشن میں بہت نقصان ہوگا

    جاوید ہاشمی کی دوبارہ ن لیگ میں شمولیت سے متعلق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی کیلئے پارٹی کے دروازےکھلنےچاہئیں، جاوید ہاشمی میری وجہ سے پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے، ن لیگ کو اپنے موجودہ بیانیے سے الیکشن میں بہت نقصان ہوگا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری تمام حمایت اورنیک خواہشات اپنی پارٹی کےساتھ ہیں، پنجاب ہائی کورٹ کے بنچ نے فیصلہ کیا رپورٹ پبلک کی جائے، ہائی کورٹ نےکچھ نکات بھی اپنےفیصلے کے ساتھ رکھے ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہوش کی ضرورت ہے بیانات سے معاملات حل نہیں ہوتے، ن لیگ کی حکومت کووسیع ترمشاورت کی ضرورت ہے، پاکستان کوآج درپیش خطرات پہلےنہ تھے، ملک میں اتفاق رائےکی ضرورت ہےلیکن انتشارہورہاہے۔

    سینیٹ الیکشن ہو بھی گیا تو ن لیگ کی اکثریت نہیں آئے گی

    چوہدری نثار نے کہا کہ غیب کا علم شیخ رشید کے پاس ہے میرےپاس تونہیں ہے، سینیٹ الیکشن ہو بھی گیا تو ن لیگ کی اکثریت نہیں آئے گی، سینیٹ الیکشن روکنے کی روایت پڑ گئی تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

    خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، فوج اورعدلیہ مخالف سازش میں شریک نہیں ہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا کہ جونیئر کے ماتحت کام نہیں کرسکتا، عدلیہ اور فوج کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔

    ذرائع کےمطابق نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر خواجہ آصف کو وزارت عظمی دیئے جانے پر چوہدری نثار کو شدید تحفظات ہیں۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ کی ناراضی ختم کرانے کیلئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے ان سے ملاقات کی، چوہدری نثار نے رہنماؤں کو پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ایازصادق اور شاہد خاقان عباسی کو بحثیت وزیراعظم تسلیم کرنے کو تیار ہیں اور انھیں ان دونوں رہنماؤں کیساتھ کام کرنے پرمسئلہ نہیں جبکہ اتوار کو پریس کانفرنس میں لیگی رہنما پارٹی حالات کے ذمہ داروں کا نام بتاتے ہوئے اپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : متبادل وزیراعظم کیلئے خواجہ آصف کا نام سرفہرست


    اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار جلد وزیر داخلہ کے عہدے دے مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں نئے وزیراعظم کے ناموں پر غورکیا گیا ۔۔
    ذرائع کا کہنا ہے نئے وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف کا نام سر فہرست ہے  جبکہ متبادل وزیراعظم کے طورپر اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کا نام  بھی زیرِغور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کچھ لوگ مذہب کاغلط استعمال کرکےملک میں افراتفری چاہتےہیں‘ وزیرداخلہ

    کچھ لوگ مذہب کاغلط استعمال کرکےملک میں افراتفری چاہتےہیں‘ وزیرداخلہ

    لورالائی :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہناہےکہ کچھ لوگ ہیں جو بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقےلورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ عام وردی نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں۔انہوں نےکہاکہ خوشی ہے کہ ایف سی اپنی ذمے داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ بلوچستان کے عوام نے بڑے مسائل دیکھے ہیں اور بہت قربانیاں دی ہیں،انہوں نےکہاکہ جب سے منصب سنبھالاہے ہمیشہ کہاکہ یہ آپ کے لوگ ہیں ان سے محبت سے پیش آئیں۔


    مزید پڑھیں:خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، چوہدری نثار


    چوہدری نثار علی خان نےکہاکہ سول فورسز پاک فوج کے ساتھ سرحد پر دشمن کا مقابلہ کرتی ہیں،سول فورسز اندرون ملک پولیس کے ساتھ کردار ادا کررہی ہیں، ایف سی اس اچھے کام کو جاری رکھے۔

    واضح رہےکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہناتھاکہ ترقی بلوچستان اور پاکستان کو آواز دے رہی ہے اور حکومت نے 2سال میں عام بجٹ کے علاوہ بھی سیکیورٹی پر 70 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔