Tag: chaudhry abdul ghafoor

  • ماضی میں ن لیگ کا دفاع کرنے پر ہم قومی مجرم ہیں، چوہدری عبد الغفور

    ماضی میں ن لیگ کا دفاع کرنے پر ہم قومی مجرم ہیں، چوہدری عبد الغفور

    لاہور: مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری عبد الغفور نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں ن لیگ کا دفاع کیا، اس پر ہم قومی مجرم ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت قوم اور پاکستان دوست نہیں، یہ اداروں میں تصادم کی مرتکب ہوئی ہے۔

    باغی رہنما نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ سمیت ن لیگ کے لوگ در بَدر اور پارٹی سے دور بیٹھے ہیں، ن لیگ میں کیا ہو رہا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں، قیادت اپنی مرضی کے فیصلے کر رہی ہے۔

    چوہدری عبد الغفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قسمت سے کھیلنے والوں کو عوام اب مسترد کر چکی ہے، ن لیگ کے ٹکٹ اسی وجہ سے واپس ہو رہے ہیں، پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں اب فیصلے ملک کے لیے ہوں گے۔

    انھوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ملک اور اداروں کو برباد کیا ہے، کس چیز پر ہم دردی کا ووٹ ملے گا، ن لیگی قیادت کس حیثیت سے ہم دردی کا ووٹ مانگ رہی ہے۔

    سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی


    باغی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جیپ کا نشان رکھا ہے، اس نشان پر الیکشن لڑنے پر کوئی برائی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا انتخابی نشان بھی جیپ ہے۔

    چوہدری عبد الغفور نے کہا کرپشن کیسز کی نوعیت کا اندازہ لگانا نیب کا کام ہے، ملک میں سب کا احتساب بلا امتیاز ہوگا، ملک کو برباد کرنے والوں کا پکڑا جانا ضروری ہے، حکمران عوام کا پیسا خود ہڑپ کریں گے تو مسائل کون حل کرے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی

    سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی

    لاہور: سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ قیادت نے اداروں سے ظلم کیا انہیں برباد کیا، حمزہ شہباز کے حلقے میں جاکر ان کو بے نقاب کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کے بعد ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی ہے، لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور میو نے کہا کہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتاؤں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتاؤں گا، ن لیگ قیادت بتائے دانیال عزیز اور ماروی میمن کہاں سے آئے، نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا، بدقسمتی سے 2013 میں بھی ن لیگ میں ٹکٹوں کی خریدوفروخت ہوئی۔

    چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جاؤں گا، جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی، کبھی ایسی قیادت کے ساتھ نہیں کھڑا ہوسکتا جو پاکستان کو کمزور کرے۔

    سابق صوبائی وزیر کے مطابق زعیم قادری نے کہا لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے، میں کہتا ہوں پاکستان سوائے عوام کے کسی کی ملکیت نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اسمبلی میں کرپٹ، لینڈ مافیا کو لے کر جاتی ہے، میں نے کسی حلقے کے ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ن لیگ قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں ٹکٹیں کتنے میں بکیں، لیگی قیادت کے لیے پیسہ ٹکٹوں کی تقسیم پر حاوی ہے۔

    چوہدری عبدالغفور میو نے کہا کہ ہمیں مودی کے دوستوں کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے، مودی کا یار بھی کسی کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنا تھا، ن لیگ کی قیادت لینڈ مافیا اور کرپٹ لوگوں کو ٹکٹیں نہ دے۔ پی ٹی سی پاکستان کا ادارہ ہے کسی کے باپ کا نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالغفور نواز شریف کے پرانے ساتھی تھے، ن لیگ کی جڑیں مکمل کمزور ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا چہرہ سامنے آنے پر لوگ انہیں چھوڑ کر جارہے ہیں، پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے زیادہ ن لیگ سے کم ہوگا، ن لیگ کی پنجاب میں اب کوئی اہمیت نہیں رہی ہے، لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔