Tag: Chaudhry Manzoor

  • آصف زرداری کا علاج کہاں ہوگا؟

    آصف زرداری کا علاج کہاں ہوگا؟

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا علاج فیصلہ میڈیکل ٹیم کرے گی، علاج کیلئے ضمانت لی ہے، جو ہر شہری کا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری کا علاج کہاں ہوگا؟فیصلہ میڈیکل ٹیم کرےگی، آصف زرداری کواسپتال منتقل کرنے میں تاخیرکی گئی، علاج کیلئے ضمانت لی ہے، جو ہر شہری کاحق ہے۔

    ،چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ سابق صدرگزشتہ ادوارمیں بھی جیل میں رہے، پلی بارگین کرنی ہوتی توپھرجیل ہی کیوں جاتے؟ حکومت میں شامل اہم لوگوں کی گرفتاری کیوں نہیں کی جارہی، پیپلزپارٹی کبھی بھی خاموش نہیں رہی،نہ رہے گی۔

    خیال رہے سابق صدر آصف زرداری کو آج کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور آصف زرداری کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈتشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سینئرڈاکٹرزپرمشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کو آج کراچی منتقل کیے جانے کا امکان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ  آصف زرداری کوعارضہ قلب این آئی سی وی ڈی میں رکھا جائے گا۔

    گذشتہ روز آصف زرداری رہائی کے بعد زرداری ہاؤس پہنچ گئے، پمز اسپتال سے آصف زرداری وہیل چیئر پر باہر میں آئے توکارکنوں نے پھول نچھاور کیے، ہاتھ چومے، نعرے لگا ئے۔

    بعد ازاں آصف زرداری کوفی الحال ڈاکٹرزنےسفرنہ کرنےکامشورہ دیا تھا، ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج رات اسلام آبادمیں قیام کریں گے انھیں کل کراچی منتقل کیاجائے گا۔

  • نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلےجائیں گے۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہےضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سےباہر اور خاموش رہیں گے۔

    رہنما پی پی نے مزید کہا شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے۔

    این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، ہنما تحریک انصاف علی محمد


    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔

    علی محمد کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاؤں گا، عدلیہ لیگل گراؤنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ” کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے۔”