Tag: Chaudhry Muhammad Sarwar

  • تمام جامعات کوشمسی توانائی پرلے جانے کا پروگرام ہے‘ گورنر پنجاب

    تمام جامعات کوشمسی توانائی پرلے جانے کا پروگرام ہے‘ گورنر پنجاب

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تمام جامعات کومثالی بنائیں گے، کسی وائس چانسلر کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پرنہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جامعات میں صاف پانی اور پانی کا ضیاع روکنے کا پروگرام بنائیں گے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام جامعات کوشمسی توانائی پرلے جانے کا پروگرام ہے اس کے علاوہ فائلوں کی ٹریکنگ کا ایک نظام بھی متعارف کرائیں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام جامعات کو مثالی بنائیں گے اور کسی وائس چانسلر کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پرنہیں ہو گی۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہیں گرا رہے اور نہ کوئی ہماری حکومت گرائے گا، سیاست میں کچھ اخلاقی معاملات ہیں جن پربات ہوتی رہتی ہے۔

    چوہدری محمد سرور کا پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، صرف قیدیوں ہی نہیں تمام لوگوں کو صاف پانی مہیا ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت کا تختہ الٹنے جا رہے ہیں، ہم سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی چاہتے ہیں، گورنرراج نہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی مسلم لیگ ن کو مہنگی پڑے گی: چوہدری سرور

    بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی مسلم لیگ ن کو مہنگی پڑے گی: چوہدری سرور

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اس بارمسلم لیگ ن کوضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرانے نہیں دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 122 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ بطورگورنران کے ہاتھ بندھے تھےلہذا وہ عوام کو انصاف مہیا نہیں کرسکے۔

    انکا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن دھاندلی سے عوامی مینڈیت چوری کرتے آئے ہیں لیکن اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مسلم لیگ ن کو تنبیہہ کی کہ 2013 کی طرز کی دھاندلی کی کوشش مسلم لیگ ن کوبہت مہنگی پڑے گی۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد سرورنے رواں سال 29 جنوری کوگورنرپنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    استعفیٰ دیتے وقت ان کا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انہیں بحیثیت گورنر ان کے فرائض انجام دینے نہیں دے رہی اور وہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

    انہوں نے 10 فروری 2015 کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • سچ بولتا ہوں اوربولتا رہوں گا، چوہدری سرور

    سچ بولتا ہوں اوربولتا رہوں گا، چوہدری سرور

    لاہور: مستعفی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سچ بولنے کا قحط ہے لیکن میں سچ بولنے سے گریزنہیں کروں گا۔

    گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے آج جمعرات کواپنا استعفیٰ وزیراعظم کوارسال کیا تھا۔

    چوہدری محمد سرورنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیانات پرکسی نے مجھ سے وضاحت نہیں مانگی، میں نے استعفیٰ  اپنی مرضی سے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پنجاب میں لینڈ مافیا اوراغوامافیا گورنرکےعہدےسے زیادہ طاقتور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان میں جمہوریت ہے کہ بلدیاتی حکومت کی غیر موجودگی میں کوئی حکومت عوامی نہیں ہوتی۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک میں سچ بولنے کا قحط ہے لیکن میں اپنی تربیت کے مطابق سچ بولتا رہوں گا آسمان گرتا ہے تو گرجائے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران استعفیٰ دینا چاہ رہے تھے لیکن رانا ثناءاللہ نے انہیں یہ کہہ کر روک دیا کہ ایسے وقت میں استعفے کے بے حد منفی نتائج سامنے آئیں گے لہذا اسے تھوڑا موٗخر کیا جائے۔

    گورنر پنجاب اور حکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں پہلی بارلندن میں اے آروائی نیوزکے اینکرپرسن عامرغوری کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومت پرتنقید کے بعد منظرِعام پرآنا شروع ہوئیں۔

    دو روز قبل چوہدری محمد سرور نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت پرحکومتی خارجہ پالیسی پرشدید تنقید کی تھی اور ملٹری کورٹس کے معاملے میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ وہ اپنی ذات سے پاکستان اور پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔ وہ اپنے اسٹاف سے گلے مل کر گورنرہاؤسسے اپنی ذاتی گاڑی میں ذاتی رہائش گاہ کی جانب بغیر پروٹوکول کے روانہ ہوگئے۔

    چوہدری محمد سرورکو 2 اگست 2013 کو نوازشریف نے گورنرپنجاب منتخب کیا تھا۔ چوہدری سرورتین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئےاور13 سال گلاسگو مرکزکی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی، وہ برطانیہ کے پہلے مسلم پارلیمینٹیرن ہیں۔