Tag: Chaudhry Nisar Ali Khan

  • میرا اختلاف پارٹی سے نہیں، نواز شریف سے ہے: چوہدری نثار

    میرا اختلاف پارٹی سے نہیں، نواز شریف سے ہے: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ان کا اختلاف مسلم لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ نواز شریف کے ساتھ ہے، فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا 34 سال کی سیاست میں صرف اپنے علاقے کو ترجیح دی ہے، کبھی خود کو مخالف امیدوار کی طرح نہیں بیچا، نواز شریف کو بھی سمجھایا عدلیہ اور فوج کے ساتھ مت لڑو۔

    چوہدری نثار نے چکری اور واہ کینٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مخالف کو جو حیثیت حاصل ہے وہ بھی محض اس لیے ہے کہ وہ چوہدری نثار کا مخالف ہے، کہا میں نے ہر گاؤں میں پکی سڑکیں بنائیں، اب ایک اور گاؤں کو بھی بجلی فراہم کر دی ہے۔

    مسلم لیگ کے ناراض رہنما نے کہا کہ نواز شریف، عمران خان اور زرداری سن لیں، انھوں نے دریاے سواں کا پانی پیا ہے، ٹکٹ لینے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کو ترجیح دی ہے۔ کہا ان کا مخالف آئے روز پارٹیاں تبدیل کرتا ہے اور انھوں نے عزت کے لیے سیاست کی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ وہ برادری کی بجائے قومی سیاست کرتے ہیں، کہا اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گام زن کیا، سیاست میں آکر کوئی فیکٹری یا مل نہیں لگائی، پورے حلقے میں خدمات ثبوتوں کے ساتھ موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفوں کے دور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوتی تھیں، اس علاقے میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ان کی خدمت کا نشان نہ ہو۔ کہا میں نے کالج، گلیاں، اسکول اور اسپتال بنوائے۔

    چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ


    چوہدری نثار نے کہا میں نے خاکوں کے مسئلے پر کہا سوشل میڈیا بند کر دوں گا، سوشل میڈیا میرے ایمان سے بڑی چیز نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان ناراضی کے باعث ن لیگ نے انھیں ٹکٹ جاری نہیں کیا، جس پر انھوں نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا، فوج کے ساتھ لڑنے سے منع کیا تھا، چوہدری نثار

    نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا، فوج کے ساتھ لڑنے سے منع کیا تھا، چوہدری نثار

    ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کھل کر بات شروع کردی ہے، کہا نواز شریف کو فوج نے نہیں نکالا، انھیں فوج کے ساتھ لڑنے سے منع کیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا، راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا نواز شریف کو کہا عدلیہ اور فوج سے لڑائی مت کرو تو کون سا جرم کر دیا۔

    ٹیکسلا جلسے میں چوہدری نثار کا لہجہ جارحانہ نظر آیا، انھوں نے کہا زندگی کے 34 سال ایک ایسے شخص کی وفاداری میں دیے جس نے وقت آنے پر میری وفاداری کا احساس نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا حجاب رکھا اور رکھنا بھی چاہتا ہوں، ایک سال تک یہ حجاب رکھا اور وزارت چھوڑ کر کونے میں بیٹھ گیا، چند لوگوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، وقت آیا تو انھوں نے مجھ سے بے وفائی کی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے پارٹی کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا


    چوہدری نثار نے کہا نواز شریف کے حواریوں کا ذکر کروں تو آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، یاجوج ماجوج بات کریں گے تو جواب دینے پر مجبور ہوں گا اور میرا جواب پھر کھلی جنگ ہوگی۔

    انھوں نے اپنے حریف امیدوار کے متعلق برہمی سے کہا کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے صوبائی اسمبلی کا امیدوار ن لیگ میں آیا، میں 1985میں آیا تو ن لیگ کا کوئی نام لینے والا نہیں تھا بس ایک مسلم لیگی تھا، اب کہا جاتا ہے ن لیگ کے اصل نمائندے کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک بار کہہ دیا تو کہہ دیا، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، آج تک پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی، میرا ٹکٹ مخلوقِ خدا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آدمی عہدے پر نہ ہو، تو اس کے کردار کا احساس کرنا چاہیے: چوہدری نثار

    آدمی عہدے پر نہ ہو، تو اس کے کردار کا احساس کرنا چاہیے: چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آدمی اگر پوزیشن میں نہ ہو، تو اس کے کردار کا احساس کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اچھی گورننس پر توجہ دی جائے، میں نے اپنے آبائی علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سیاست پر تو باتیں کرتا رہتا ہوں، آج عوامی ایشو پر بات ہو تو بہتر ہے،  صرف عمارتیں بنانے سے کچھ نہیں ہوتا، بلکہ ضروری سہولتیں مہیا ہونی چاہیے، اپنے آبائی علاقے میں جو اسپتال بنارہا ہوں وہ پورے ڈسٹرکٹ کے لیے بڑا اسپتال ہوگا۔

    چوہدری نثار نے کہا موجودہ حکومت کے صرف چھ ہفتے رہ گئے ہیں، انتخابات کے بعد جو بھی حکومت آئے گی وہ اس منصوبے کو آگے لے کر چلے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایک دن خاموشی سے آکر معاملات دیکھوں گا۔

    مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتا، چوہدری نثار

    انھوں نے اپنے بنائے ہوئے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کلر سیداں اور پنڈی تحصیل میں جو اسپتال بنوائے وہ خوش اسلوبی سے کام کر رہے ہیں، یہ تینوں اسپتال پنڈی اور ٹیکسلا تحصیل کی بھی ضرورتیں پوریں کریں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں لڑکیوں اور اور لڑکوں کے لیے کالج اور متعدد اسکولوں کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا اپنے دور اقتدار میں جو بھی کرسکتا تھا کیا۔

    ماضی کے برعکس چوہدری نثار کی یہ کانفرنس انتہائی مختصر تھی۔ ایک صحافی کے سوال پر وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں کہا تھا کہ وہ مسلم لیگ اچکزئی گروپ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ آج احتساب عدالت کے باہر ایک صحافی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے تبصرے کے لیے استفسار کیا تو انھوں نے سوال کا گول مول جواب دے کر معاملہ نظر انداز کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

    چوہدری نثار کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کل 5 بجے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

    ترجمان پنجاب ہاؤس کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کل 5 بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تنقید کا جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ڈان لیکس کی تحقیقات کے حقائق سے بھی آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل تک چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔

    بعد ازاں شریف خاندان کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم نامزد کیے جانے کے بعد چوہدری نثار نے ان کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔


  • رینجرزکی کارکردگی کاہرلمحہ پاکستان کی تاریخ میں نقش ہے،وزیرداخلہ

    رینجرزکی کارکردگی کاہرلمحہ پاکستان کی تاریخ میں نقش ہے،وزیرداخلہ

    کراچی : وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کاکہناہےکہ رینجرزنےاپنی ذمےداریوں سےبڑھ کرکرداراداکیا،پوراپاکستان رینجرزکاشکرگزارہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریٖ میں رینجرز افسران اور اہل خانہ نےشریک ہوئے۔پریڈمیں رینجرزاہلکاروں نے عملی تربیت کامظاہرہ کیا۔

    رینجرز پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان تھے ۔ ان کےہمراہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید بھی موجودتھے۔

    اس موقع پروزیرداخلہ نےرینجرزٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ اؤٹ پریڈسےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ آج آپ پاکستان کے باعزت ادارے میں شامل ہورہے ہیں،اس وردی کا ایک مقام ہے آپ کو اس کا وقار قائم رکھنا ہے۔

    چوہدری نثار کاکہناتھاکہ رینجرز نے اپنی بہادری سے نئی تاریخ رقم کی ہےہمیں رینجرزکےشہیدوں اورزخمیوں کونہیں بھولناچاہیے۔

    وزیرداخلہ نےکہاکہ ساڑھے3سال میں رینجرزنےساڑھے9ہزارآپریشن کیےاور ساڑھے7ہزارجرائم پیشہ افرادپولیس کےحوالکیےگئے۔


    کراچی: چوہدری نثار نے نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا


    چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیزنےتاریخی کرداراداکیا لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوااسےپایہ تکمیل تک پہنچاناہے۔

    انہوں نےکہاکہرینجرزکاسامناصرف جرائم پیشہ افرادنہیں غیرملکی طاقتوں سےہے۔ان غیرملکی طاقتوں میں کچھ دوست نمادشمن بھی شامل ہیں۔

    کراچی میں امن کےحوالے سے چوہدری نثارنےکہاکہ اس شہر میں امن سے دشمن کے عزائم خاک میں ملیں گے جبکہ رینجرزنے دل جیتنےکی جنگ میں بھی کامیابی سےآگےبڑھناہے۔

    وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ چندسال پہلےکراچی ایک شخص کےہاتھوں یرغمال تھا،اس کےکہنےپرشہربنداورجلاؤ گھیراؤشروع ہوجاتاتھا۔

    چوہدری نثار علی خان کاکہنا تھاکہ ہمیں ہر3ماہ بعدرینجرزکےاختیارات کومتنازع نہیں بناناچاہیے۔اب یہ سلسلہ بند ہوناچاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • اگلے ہفتے ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی: چوہدری نثار

    اگلے ہفتے ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی: چوہدری نثار

    واہ کینٹ: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ڈان لیکس کی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے وزیر اعظم کو استعفیٰ کا مشورہ دے رہے ہیں۔ آصف زرداری کا ایمانداری پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔ ’یہ کوئی کوٹیکنا کیس، ڈائمنڈ نیکلس، یا سرے محل کا کیس نہیں ہے‘۔

    مزید پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ، عدالت کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ عدالت کا ہوتا ہے۔ عدالت کے فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیئے۔ 2 معزر ججز نے اختلاف رائے کا اظہار ضرور کیا ہے البتہ جے آئی ٹی بنانے کے لیے پانچوں ججز کے دستخط موجود ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاناما کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے ہفتے پیر یا منگل کو ڈان لیکس کی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

  • غیر ملکیوں کے لیے آن لائن ویزا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

    غیر ملکیوں کے لیے آن لائن ویزا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آن لائن ویزا کے لیے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کیا جائے، پاکستان آنے والوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

    یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں،اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایئرونگ اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویزوں کا سینٹرل آن لائن نظام پاکستان آنے والوں کی معلومات میں معاون ہوگا، بغیر دستاویزات کے کسی غیرملکی کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آن لائن ویزا کے لیے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کیا جائے، نیا نظام بیرون ملک غیر ملکیوں کو آن لائن ویزے کے حصول میں مدد دے گا اور اس مکینزم کے ذریعے غیر ملکیوں کو بھی آسانی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزا نظام سے پاکستان آنے والے پرکڑی نظررکھی جائے گی اور اس نظام سے ویزوں کے اجراء میں شفافیت آئے گی۔

  • سیو دی چلڈرن کے دفاترتاحال بند ہیں ، چوہدری نثار

    سیو دی چلڈرن کے دفاترتاحال بند ہیں ، چوہدری نثار

    \اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہنا ہے کہ سیودی چلڈرن این جی اوکے دفاترتاحال نہیں کھولے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال میں کئی دیگراین جی اوزپرپابندی عائدکی گئی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ سیودی چلڈرن این جی او کا دفترتاحال نہیں کھولاگیاہے،این جی اوزکےکام کرنےسےمتعلق کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جواین جی اوزاچھاکام بھی کررہی ہیں ان سے حکومت تعاون کرے گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ این جی اوزکو تین کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیاہے، ٹھیک طریقے سےکام کرنےوالی این جی اوزکوگرین کیٹیگری میں رکھاگیا اور یلوکیٹیگری میں لسٹ کی جانے والی این جی اوزمعاہدےسےہٹ کرکام کررہی ہیں۔