Tag: Chaudhry Nisar

  • مخالفین کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی: چوہدری نثار

    مخالفین کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی: چوہدری نثار

    کاروات: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ گذشتہ 34 سال سر اٹھا کر سیاست کی، کبھی کسی کے آگے نہیں جھکا.

    ان خیالات کا اظہار   چوہدری نثار نے کاروات کے علاقے بسالی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ چار نشستوں سے الیکشن لڑرہا ہوں، میں اکیلا ہوں، آپ میرے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوئے. مخالفین  جو مرضی کرلیں، یہ علاقہ سب کو آئینہ دکھائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، روات میں سڑکیں پل نہیں تھے، اللہ نےمجھے توفیق دی، میں نے ایک ایک گاؤں میں بجلی اور سڑک پہنچائی.

    چوہدری نثار نے کہا کہ جب سڑکیں بنارہا تھا توپنجاب حکومت نے کہا یہ چھوٹا شہر ہے، میں نے جواب دیا کیا کہ یہاں کے لوگ پاکستانی شہری نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ میری برادری اورطاقت عوام ہیں، مخالف امیدوار میٹرک فیل ہے، اللہ نے فرمایا کہ امانت امانت دار افراد کے سپرد کرو.

    ان کا کہنا تھا کہ مخالف امیدوارکےبینر پر نہ جاؤ، یہ دیکھو خدمت کس نے کی، میرے دامن پرکسی کرپشن یا حرام خوری کا داغ نہیں.


    میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں کا انتخابی نشان شیر نہیں بلی ہے: چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • چیلینجز بہت زیادہ ہیں، جس کسی کی حکومت بنی، اس سے ہمدردی ہوگی: چوہدری نثار

    چیلینجز بہت زیادہ ہیں، جس کسی کی حکومت بنی، اس سے ہمدردی ہوگی: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا، معلوم نہیں جیپ کے انتخابی نشان کو کیوں اچھالا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے وضاحت کی کہ میں‌ کسی جیپ کے گروپ کا حصہ نہیں ہوں.

    [bs-quote quote=”گروپ بنانا ہوتا تو بہت لوگ موجود تھے، ایک سال پہلے بنا لیتا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چوہدری نثار”][/bs-quote]

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کے لئے کسی سے مشاورت نہیں کی، میرے انتخابی نشان سے متعلق ایک منفی ماحول بنایا گیا.

    انھوں نے کہا کہ نہیں جانتا، جیپ کا انتخابی نشان لینے والے کتنے لوگ ہیں، سنا ہے، جنوبی پنجاب کے چند افراد نے شیر کا نشان واپس کرکے جیپ کا نشان لیا، معلوم نہیں جیپ کے انتخابی نشان کو کیوں اچھالا گیا.

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میری تمام توجہ میرے چار انتخابی حلقوں اور نشان پر ہے، گروپ بنانا ہوتا تو بہت لوگ موجود تھے، ایک سال پہلے بنا لیتا.

    انھوں نے کہا کہ کسی کو ملک کے حالات کا، معاشی صورت حال کا احساس نہیں، بھارت اور اتحادی ممالک پاکستان کو ریگستان بنانے پر تلے ہیں، قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ملک کومسائل سے نکالنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا.

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں‌ جس کی حکومت بنے گی، مجھے اس سے ہمدردی ہورہی ہے، چیلنجز زیادہ ہیں اور ہم باہمی جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ اقتدار کےلئے الیکشن نہیں لڑرہا، کرپشن پر ہاتھ اس وقت تک نہیں ڈالا جاسکتا، جب تک قومی اتفاق رائے نہ ہو، سیاسی جماعتوں کو کرپشن کے خلاف تحقیقات کا طریقہ وضع کرنا ہوگا، جس سے اداروں کا بھی احتساب ہوسکے. کسی بھی سیاسی شخص کوٹارگٹ نہیں کیا جانا چاہیے.

    چوہدری نثار نے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ ن لیگ چھوڑ دوں گا، نوجوانوں کوسبق ہے سیاست میں ایک پارٹی کے ساتھ رہیں.


    شیر نہیں بلی اور بلے والوں کو چیلنج کرتا ہوں، چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شیر نہیں بلی اور بلے والوں کو چیلنج کرتا ہوں، چوہدری نثار

    شیر نہیں بلی اور بلے والوں کو چیلنج کرتا ہوں، چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وہ شیر کو نہیں بلکہ بلی اور بلے والوں کو چیلنج کر رہے ہیں، انھیں بلی اور بلے والوں سے ٹکٹ مل سکتے تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا ’ہمارے جلسے کیا کارنر میٹنگ کا مقابلہ کرلیں تو بڑی بات ہے۔‘

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ عوامی نشان پر انتخاب لڑ رہے ہیں، ووٹنگ کی رات عوام کا ٹکٹ بھاری پڑے گا، ووٹ دیتے ہوئے کیوں نہیں دیکھا جاتا کہ امیدوار اس قابل ہے بھی یا نہیں۔

    انھوں نے ن لیگ سے اپنی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مثالیں دیں ’بڑے بڑے جہاز بھی جب تک پائلٹ نہ چلائیں ناکارہ ہو جاتے ہیں، کروڑوں کی گاڑی میں بھی ڈرائیور نہ ہو تو بے کار ہو جاتی ہے۔‘

    سابق وزیر داخلہ نے کہا ’اللہ نے جسے زبان اور آنکھ دی وہ اسمبلی میں سوتا رہا، گلستان کالونی سے جیتنے والا ممبر پانچ سال اسمبلی میں سوتا رہا۔‘

    سندھ میں عوام سے آصف زرداری کو انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، عمران خان


    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی والوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں لیکن کیا پی ٹی آئی کے ایسے امیدوار تبدیلی لائیں گے بلکہ یہ تو مزید بگاڑ پیدا کریں گے۔

    انھوں نے کہا یہ عام الیکشن نہیں، جیپ آپ کی فتح کا نشان ہے، کہیں رکاوٹ آئی تو یہ جیپ فور بائی فور لگا کر آگے نکل جائے گی، جیپ میں اس شان سے سوار ہوں کہ دنیا کہے ہمیں بھی لے چلو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے بے وفائی کی، میں مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں: چوہدری نثار

    نوازشریف نے بے وفائی کی، میں مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے الزام لگایا ہے کہ نواز شریف نے ان سے بے وفاقی کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عزت عہدوں سے نہیں، کردار سے آتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا موازنہ زرداری، شہباز،عمران خان کے حلقے سے کریں، یہ عام حلقہ نہیں، مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ تقریریں اوردعوے کرنا آسان ہے، میدان میں آنا مشکل ہے، میں تھو ک کرنہیں جاٹتا، عوام کے زورپرچار حلقوں سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

    انھوں‌ نے کہا کہ میں تو دوستوں پرقربان ہونے والا شخص ہوں، کبھی ٹکٹ کے لئےدرخواست نہیں دی، میں کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کرکھڑا نہیں ہوسکتا.

    چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف کو کل ہونے والےمعاملے سے بچانا چاہتا تھا، نوازشریف کو سوچنا چاہیے، وہ غلط تھے یا میں.

     واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میں روایتی سیاستدان نہیں ہوں، عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، جیپ کی سواری بھی کرو، جیپ کو اوور لوڈ بھی کردو۔


    جیپ کی سواری کرو اور اسے اوور لوڈ بھی کردو، چوہدری نثار کی عوام سے اپیل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں، دشمنی کی ہے: چوہدری نثار

    نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں، دشمنی کی ہے: چوہدری نثار

    راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں، دشمنی کی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے 34 سال وفاداری نبھائی.

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے کے لئے ایک ایک اینٹ لگائی، نوازشریف نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کیوں نہیں کیے، جوپیسہ میں نے اپنے حلقے میں لگایا، وہ ملک کا ہے، ن لیگ کا نہیں.

    چوہدری نثار نے دعویٰ کیا کہ نوزشریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے، میرے حلقے کے لوگ نوازشریف کو جواب دیں گے، میرا حلقہ اپنے ضمیرکے مطابق ووٹ دیتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پانچ سال میں 17ارب روپے اپنےحلقےمیں لگائے، جو پیسہ میں نے اپنے حلقےمیں لگایا، وہ ملک کا ہے، ن لیگ کا نہیں.

    انھوں نے اپنی سابق جماعت کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی کیا جماعت ہے، شہبازشریف کہتے ہیں کہ قومی حکومت بناؤں گا، لیگی ترجمان کہتے ہیں، قومی حکومت بنانے کا شہباز کو کس نے حق دیا.

    چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنے نہیں، نوازشریف کے بارےمیں سوچا،ایک دوسرے کا تماشا بنا کر کیا ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرو گے، میں نہ پہلے بکا ہوں اورنہ آئندہ بکوں گا.


    میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اقتدار ملتا ہے تو اپنی اور خاندان کی جیبیں نہیں بھرتا، چوہدری نثار

    اقتدار ملتا ہے تو اپنی اور خاندان کی جیبیں نہیں بھرتا، چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انھیں جب بھی اقتدار ملا، اپنی اور خاندان کی جیبیں نہیں بھریں، جو کچھ اللہ نے دیا حلقے کے عوام پر لٹایا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاست لاکھوں لوگوں کی امید ہوتی ہے، کوئی آسان کام نہیں ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اب مسلم لیگ نظریاتی نہیں رہی ہے، مجھ میں منافقت نہیں، نواز شریف سے کہا جو دل کہتا ہے وہی کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 34 سال ایک شخص کی وفاداری نبھائی، وقت آیا تو ٹیکسلا میں ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جو ہمیشہ ن لیگ کا مخالف رہا ہے، جو سیاست دان ہی نہیں، زندگی میں کونسلر تک منتخب نہیں ہوا۔

    چوہدری نثار نے کہا لوگ اپنا نظریہ، کردار اور دین و ایمان بیچ دیتے ہیں، لیکن میں نے سیاست سر اٹھا کر کی ہے، کبھی کسی کے آگے جھکا نہیں، عمران خان نے بار بار کہا چوہدری نثار آ جائے ٹکٹ دینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا سیاست آنی جانی چیز ہے کبھی کم تو کبھی زیادہ ووٹ مل جاتے ہیں، نوازشریف سے پاناما لیکس پر قوم کو سچ بتانے کا کہا، اور اداروں پر تنقید سے منع کیا، کیا یہ ان سے دشمنی تھی یا دوستی۔

    چوہدری نثار کی باتیں تکلیف دیتی ہیں، نواز شریف


    چوہدری نثار نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد ووٹ کی پرچی کی عزت نہیں ہوگی، اس لیے عوام تحمل سے سوچیں کہ کون آپ کے ووٹ کا حق دار ہے۔

    واضح رہے کہ آج نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی باتیں انھیں تکلیف دیتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    راولپنڈی: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    راولپنڈی : ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 63 ٹیکسلا واہ سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل میں آج سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے این اے 63 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری نثارسپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    ایپلٹ ٹربیونل نے یہ کہہ کراپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 63 ٹیکسلا، واہ، موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

    ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا‘ چوہدری نثار

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے میرا نواز شریف سے اختلاف چل رہا ہے۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اختلاف کی بنیاد پرہی میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اس وقت چار نشستوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا، چوہدری نثار

    ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پارٹی سے ناراض یا نالاں نہیں، اختلاف کیا جو نواز کے لیے سود مند تھا، نواز شریف یا مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ن لیگ کی ایک ایک اینٹ لگائی ہے نقصان کیسے پہنچا سکتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے میرا نواز شریف سے اختلاف چل رہا ہے، اختلاف کی بنیاد پر ہی میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اس وقت چار نشستوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس وقت الیکشن مہم میں ہوں، جعلی خبروں کی وضاحت ضروری ہے، میرے متعلق کوئی خبر پہنچے تو اس کی تصدیق ضرور ہونی چاہئے، کہا تھا کلثوم نواز کی طبیعت کی وجہ سے مخالف باتیں نہیں کروں گا، کبھی نہیں کہا منہ کھولوں گا تو یہ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، تلخ سے تلخ بات کو بھی برداشت کرتا ہوں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ہم اس وقت الیکشن میں جارہے ہیں، جعلی خبروں کا نقصان ہوگا، ایک جعلی خبر یہ بھی آئی کہ میں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ابھی سوچا تک نہیں ہے، میرا کسی جماعت سے رابطہ ہے نہ کسی امیدوار سے ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو جو دل نے کہا وہ انہیں مشورہ دیا، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو ہاں میں ہاں اور جی میں جی کہوں، جو آپ کے دل میں ہے اسے سامنے رکھیں اور میں نے یہی کیا، ان ساری باتوں کی وضاحت بھی ایک پریس کانفرنس میں کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اختلافات کے بعد خود کو وزارت سے الگ کرلیا، شیخ رشید کو بھی جواب دیا میں کسی بس کا مسافر نہیں ہوں، شاہد خاقان عباسی کو بھی کہا آپ کے ساتھ اور پارٹی کے ساتھ ہوں، شاہد خاقان کو کہا کابینہ کا حصہ نہیں بنوں گا، بتائیں کون سی قانون سازی ہے جس میں حصہ نہیں لیا، نواز شریف کی صدارت کا بل میرے دل پر بوجھ تھا، دل پر بوجھ کے باوجود نواز شریف کی صدارت کے بل کو ووٹ دیا۔دل پربوجھ کےباوجودنوازشریف کی صدارت کےبل کوووٹ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق بہت کچھ جانتا تھا جس پر بات بھی کی، ممبئی حملوں کی تحقیقات بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آگے نہ بڑھیں، بہت سی کہانیاں چل رہی ہیں جن پر توجہ دینی چاہئے، اندرونی سطح پر بھی بہت کھیل چل رہے ہیں جو توجہ طلب ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کبھی خوشامد نہیں کی، نوازشریف کو بھی کہا تھا، خوشامدی مطلب پرست ہوتے ہیں: چوہدری نثار

    کبھی خوشامد نہیں کی، نوازشریف کو بھی کہا تھا، خوشامدی مطلب پرست ہوتے ہیں: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کبھی کسی کی خوش آمد نہیں کی، نوازشریف کو بھی بتا دیا تھا کہ خوشامدی لوگ مطلب پرست ہوتے ہیں، میرا سر صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹکٹ والا ہو یا بغیرٹکٹ والا، انشااللہ سب کو یہاں شکست فاش ہوگی، جو امیدوار میرے مدمقابل ہیں، یہ ان کاحلقہ ہی نہیں، مگر انھیں یہاں سے لڑایا جارہا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر حلقے کے لئے کام کیا، اپنی جیب نہیں بھری، کبھی اس علاقے میں بجلی اور سڑکیں نہیں تھیں۔

    انھوں نے کہا کہ انسان ہوں، غلطیاں ہوتی ہیں، مگرجان بوجھ کر کوئی غلط کام نہیں کیا، مخالف کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، کبھی زبردستی ووٹ نہیں لیا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں آکر فیکٹری یا پیٹرول پمپ نہیں بنایا، 8 بار قومی اسمبلی کا رکن بنا ہوں، ہمیشہ سر اٹھا کرسیاست کی، مجھ پر کسی قسم کی مشکل نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاست آسان کام نہیں، یہاں جھوٹ، کرپشن اور فریب ہے، میرے دامن پر گندگی کا کوئی داغ نہیں، میر ایمان ہے عزت عہدوں سےنہیں ملتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا، روات ہمیشہ کی طرح نثارکے ساتھ کھڑا ہے، 1985سے ہر الیکشن میں یہاں جلسہ ہوتا آیا ہے، مگر میری یادداشت کے مطابق اس مقام پراس سےبڑاجلسہ نہیں دیکھا، آپ کا جذبہ دیکھ کرمیرا حوصلہ بلند ہوا ہے۔

     انھوں نے کہا کہ گذشتہ 35 سال میں یہاں نوازشریف، زرداری یا عمران نہیں آیا، صرف ایک شخص آیا، وہ چوہدری نثار ہے، اسی سرزمین پربڑے بڑے برج الٹیں گے۔

    دوران خطاب انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کراچی آپریشن نواز شریف نے نہیں، بلکہ انھوں نے شروع کیا۔


    نوازشریف ہم سے زیادہ اہل اور سیاسی نہیں، نہ ہی میں ان کا مقروض ہوں، چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

  • چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے ناراض کارکن اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2018 کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے.

    بااثر ذرائع کی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت سے ناراض کارکن چوہدری نے انتخابات 2018 کے حوالے سے مقامی بااثر سیاسی شخصیات سے روابط تیز کردئیے ہیں۔


    مزید پڑھیں: چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف


    یاد رہے کہ چند ماہ قبل چوہدری نثار اور ن لیگ کی مرکزی قیادت نواز شریف کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد چوہدری نثار سے مسلم لیگ سے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

    نواز شریف نے چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے پر کہا تھا کہ چوہدری نثار ہمارے سیاسی راستے جدا ہیں، ن لیگ میں انکی کوئی جگہ نہیں ہے، چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھرا گھونپا، چوہدری نثار بیانیے پر ساتھ دیتے تو اداروں سے مطالبات منوا سکتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔