Tag: chaudhry shujaat

  • چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں ، ہدایت نہیں دے سکتے، ماہر قانون نے واضح کردیا

    چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں ، ہدایت نہیں دے سکتے، ماہر قانون نے واضح کردیا

    اسلام آباد : ماہرقانون انورمنصور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا پارلیمانی پارٹی ہدایت دے سکتی ہے، چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں ہدایت نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرقانون انور منصور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت کی جانب سے پوچھا جانے والاسوال مشکل نہیں، مگر دیکھنا ہوگا کہ کیس کس طرح چلتا ہے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ معاملہ اتناگھمبیر نہیں ہے کہ ججز سمجھ نہ پائیں، سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے، پیرا گراف 3میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی ہدایت دے گئی۔

    انور منصور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کیا ہوتی ہے اور پارٹی ہیڈ کون ہوتا ہے، ہاؤس کا ممبر پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہوتا ہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت رکن پارلیمنٹ نہیں، ہدایت نہیں دے سکتے، چوہدری شجاعت پارلیمان کے ممبر نہیں ہیں ، پارلیمانی پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی پر پارٹی سربراہ ایکشن لے سکتا ہے۔

    ماہر قانون نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو سمجھنے میں اتنی مشکل نہیں آئےگی، پیراگراف 3 بہت واضح ہے پارلیمانی پارٹی ہدایت دےسکتی ہے،پارٹی ہیڈ کا کوئی کردار نہیں۔

    انور منصور کا کہنا تھا کہ یہ سب بہت بڑا ڈرامہ کھیلا گیاتھا، رولنگ ووٹنگ کے بعد دی گئی۔

  • چوہدری شجاعت نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بنیاد قرار دے دیا

    چوہدری شجاعت نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بنیاد قرار دے دیا اور کہا ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پرہے۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کومسترد کردیا۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے میری مکمل حمایت ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پرہے، جو افواہیں چل رہی ہیں اورچلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

    صدر مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتا ، مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے، نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے ، ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ، پڑھے لکھے لوگ اس بات کوپسند نہیں کرتے، غلط قسم کا پروپیگنڈا ،حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا نا مناسب ہے۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ خاندان میں اختلافات کی بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہمارا خاندان پچھلے 50سالوں سے پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔

  • چوہدری شجاعت حسین کی  حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل

    چوہدری شجاعت حسین کی حکومت اور اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کی اپیل

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسےمنسوخ کرنے کی اپیل کردی اور کہا ملک اس قسم کی خطرناک محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کے مفاد میں جلسےمنسوخ کریں، پاکستان اس قسم کی خطر ناک محاذ آرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مہنگائی کےپسےعوام جلسوں،نمبرزکی سیاست سےسخت پریشان ہیں ، سیاسی مسابقت ملک میں افراتفری اور بحران پیدا کرسکتی ہے۔

    سربراہ ق لیگ نے کہا کہ افراتفری، بحران کا فائدہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہوگا، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنےوالے بھول گئےہیں کہ ملک کیلئے بڑے فیصلے کئے۔

    عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہار اور جیت کو انا کامسئلہ بنائےبغیرووٹنگ میں حصہ لیں، مخالفت مول لینے کےباوجود ہم نےصلح جوئی کو ترجیح دی۔

    خیال رہے گذشتہ روز تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے 23مارچ کو لانگ مارچ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب رخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور پاور شو کریں گے اور تاریخی اجتماع منعقد کر کے پی ڈی ایم اور پی پی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، امید ہے یہ سب ہمارے ساتھ ہوں گے۔

  • سیاسی ہلچل، چوہدری شجاعت اور زرداری ملاقات آج ہوگی

    سیاسی ہلچل، چوہدری شجاعت اور زرداری ملاقات آج ہوگی

    ملک میں سیاسی ہلچل جاری ہے اور اسلام آباد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اسی تناظر میں چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی کل ملاقات ہوگی۔

    ملک میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ چکی ہے، اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے اور رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے، اس صورتحال میں چوہدری برادارن خصوصی اہمیت اختیار کرگئے ہیں، اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت طویل عرصے بعد منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

    ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غورو خوض کیا جائیگا اور موجودہ سیاسی صورتحال میں حالیہ اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    اس سے قبل چوہدری شجاعت نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی تھی۔

    مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت کی مولانا فضل الرحمٰن کو بڑی ’’پیشکش‘‘

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کی کوشش کی اور انہیں عدم اعتماد میں اپنے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے فوری طور پر اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ اس معاملے پر دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کی جائیگی۔

  • سیاسی ملاقاتیں ، چوہدری شجاعت نے  سیاستدانوں کو خبردار کردیا

    سیاسی ملاقاتیں ، چوہدری شجاعت نے سیاستدانوں کو خبردار کردیا

    لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبارکرنا چھوڑ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موجودہ سیاسی‌ صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کل ملک ،خاص طور پرلاہور میں سیاسی ماحول بناہواہے ، ہر جماعت کے رہنما مختلف باتیں کررہے ہیں اور رہنما اپنی جماعتوں کےموقف بیان کررہے ہیں۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان، آصف زرداری ،شہبازشریف ملاقات کےلیے آئے، ملاقاتوں میں ہر طرح کے معاملات پر بات ہوئی، 20،25سال پرانےواقعات، نواز شریف سےمتعلق بھی بات ہوئی،نوازشریف سےمتعلق بڑی تفصیل کےساتھ باتیں ہوئیں۔

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بعض تجاویزبھی زیر غور آئیں ، تجاویزکا اس موقع پرذکرقبل از وقت ہو گا۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہےتوعوام سیاستدانوں پراعتبارکرناچھوڑ دیں گے، اگرمعاشی حالات درست نہ کیے توسیاستدانوں کی سیاست ختم ہوجائےگی۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہماری خدمت کرتےہیں انکےمسائل کوبھی سنناچاہیے، معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔

  • حکومت سے ادویات اور ضروری اشیا پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

    حکومت سے ادویات اور ضروری اشیا پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے ادویات اورضروری اشیا پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ حکومت ٹیکس لگاتےوقت غریب کا سوچے اور ادویات سمیت ضروری اشیاپرٹیکس واپس لے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دکانداراشیاکی قیمتیں ٹیکس کےکھاتےمیں ڈال کرسرخروہوجاتےہیں، سب مل کرعوام کی فلاح کیلئے منصوبے بنائیں۔

    مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ تنخواہ دارطبقےکاخیال حکومت کورکھناہوگا ، حکومت کوغریبوں کی بہتری کیلئےعملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کےحل کیلئےعملی منصوبے بنائیں۔

  • ‘چاہے کچھ بھی کر لیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے’

    ‘چاہے کچھ بھی کر لیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے’

    لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے۔

    نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کےامیدواروں کا نوازشریف کی واپسی کہنامضحکہ خیزہے، نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں۔

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن ایسے کاموں میں لگے رہے تو پھر ملک کااللہ حافظ، کوئی لیڈرمہنگائی پر پارلیمنٹ میں مثبت بیان دے تو ہمارے ارکان بات سنیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے پیسوں کاالزام نوازشریف پر ہے ، اس سے زیادہ تو کیسزخرچ کر دیے گئے، واپسی کیلئے گارنٹی کی بات کرتے ہیں ، یاد رکھیں زندگی موت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے والے لیڈر جلد انجام دیکھیں گے، مہنگائی مہنگائی کا شور ہر طرف ہے لیکن خاتمے کی کوئی تجویز نہیں دیتا۔

  • چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر منتخب، حکومت کو بڑے منصوبے معطل کرنے کا مشورہ

    چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر منتخب، حکومت کو بڑے منصوبے معطل کرنے کا مشورہ

    لاہور : چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے اور حکومت کو مشورہ دیا کہ بڑے منصوبے 2،3 سال کیلئے معطل کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کےبلامقابلہ مرکزی صدر اور وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ بلامقابلہ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ منتخب ہوگئے۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صوبائی تنظیمیں ہرسطح پرمسلم لیگ کوفعال اورمنظم کریں، ملک میں اس وقت غریب آدمی کےحالات مایوس کن ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مشورہ دیا ہے بڑے منصوبے 2،3 سال کیلئے معطل کردیں، عام آدمی کی حالت بہتربنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    یاد رہے مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں، عمران خان کیساتھ اتحادبغیرلالچ ملک وقوم کےمفادمیں کیا، حکومت کیساتھ اتحادپرقائم ہیں اور رہیں گے۔

  • وزیراعظم کو کراچی میں ایک ہفتہ رہ کر ہر مسئلہ مانیٹر کرنے کا مشورہ

    وزیراعظم کو کراچی میں ایک ہفتہ رہ کر ہر مسئلہ مانیٹر کرنے کا مشورہ

    لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو خود کراچی میں ایک ہفتہ رہ کر ہر مسئلے کو مانیٹر اور ہدایات جاری کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی جائیں، مسائل اوروقت کا تعین کریں ، دیکھیں کہ ان کے احکامات پر عمل ہوا ہے یا نہیں؟

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ کراچی کی صفائی کےمسئلے پرہاتھ کی صفائی کو ترجیح دیتے ہیں، صفائی نہیں کر سکتے تو گندگی بھی نہ پھیلائیں۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ  نے کہا کہ لوگ اقتدارمیں آئےاورچلےگئےلیکن کراچی سیاسی بیان بازی کی نذررہا، گورنر راج بھی رہا ،میئر اور ایڈمنسٹریڑ بھی تعینات رہے ، افسوس ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، سب ایک دوسرے پرالزامات لگا کربری الذمہ ہوتے رہے اور ہمیشہ اقتدار اور اختیارات کا رونا رویا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اہم مسائل میں گندے اورصاف پانی کا مسئلہ نمایاں ہے، عملی طور پر شہر کی بجائے اپنی صفائی کو اہمیت دی گئی، اکثر لوگ کراچی کی بجائے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہیں۔

    چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ کراچی میں ختیارات کامطلب صرف پیسے ہیں، کبھی صفائی کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے،کبھی بارشی کبھی پینے کےپانی کا ، میئر سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں۔

    سربراہ مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر فوج سے درخواست کی جاتی ہے ، تجویز ہے وزیر اعظم خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں اور کراچی کےہر مسئلےکوخود مانیٹراورہدایات جاری کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بر سال کراچی ڈوب جاتاہےلیکن بیانات آتے ہیں فلاں نےکراچی ڈبو دیا، مسئلہ اختیارات نہیں بلکہ انتظامی امور کی پالیسی بنانا ہے، ارجنٹینا کی وزیراعظم صفائی والےکپڑےپہن کرگلیوں کی صفائی کرتی تھی۔

  • چوہدری شجاعت کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

    چوہدری شجاعت کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

    لاہور : صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے عمرہ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سےدوررہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں، عمران خان کیساتھ اتحادبغیرلالچ ملک وقوم کےمفادمیں کیا، حکومت کیساتھ اتحادپرقائم ہیں اور رہیں گے۔

    صدرمسلم لیگ(ق) نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے 3بارخانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشااللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ عمرے کے دوران عمران خان کیلئے بھی دعا کریں گے ، جس پر ان کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے، ان لوگوں کیلئےدعا کروں گاجنہوں نے دعا کی درخواست کی۔

    چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ میں بھی ہمیشہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری شجاعت

    یاد رہے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ ہم اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھی بھی ہیں، ہم ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں، ہم پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کو بھی چاہیے ہمیں اپنا ساتھی سمجھے۔

    چوہدری شجاعت نے کہا تھا ہمارے بیانات کا بعض دوست غلط مطلب نکالتے ہیں،عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عمران خان کو اتحادیوں سے خطرہ نہیں اپنے لوگوں سے ہے۔