Tag: Chaudhry Shujaat Hussain

  • چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات، مونس الہٰی بھی بول پڑے

    چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات، مونس الہٰی بھی بول پڑے

    لاہور : مسلم لیگ ق (قائد اعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے خصوصی ملاقات کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، کیمپ جیل میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

    چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس چل رہا ہے اور اسی کیس میں وہ گرفتار ہیں۔

    دوسری جانب چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے نہیں ملنے دیا جارہا، میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آج آئی جی جیل خانہ جات بذات خود چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹے چودھری سالک حسین کو لے کر ملوانے گئے ہیں۔ اب یہ ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے کی خاندان والوں کی ملاقات ہم نے کروا دی ہے۔

     

  • چوہدری شجاعت حسین  کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا

    چوہدری شجاعت حسین کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا

    لاہور : مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کی صحت کافی حد تک بہترہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں 8 روز سے زیر علاج مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی حالت میں بہتری آرہی ہے ، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کی صحت کافی حد تک بہترہو چکی ہے ، ان کی شوگربلڈ پریشرنارمل ہے اور وہ اب آسانی سے سانس لے رہے ہیں۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق 4رکنی میڈیکل بورڈ آج چوہدری شجاعت حسین کا طبی معائنہ کرے گا ، جس کے بعد ان کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو چھ نومبر کو طبعیت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا، چاررکنی بورڈ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کررہا ہے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری شجاعت کی حالت پہلے سے بہتر ہے، انھیں نرم غذا دی جارہی ہے۔

  • چوہدری شجاعت کی طبیعت میں بہتری ، کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج  کر دیا جائے گا

    چوہدری شجاعت کی طبیعت میں بہتری ، کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا

    لاہور : اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں زیر علاج چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، انھیں کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں زیر علاج چوہدری شجاعت حسین کی حالت پہلے سے بہتر ہے ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حالت بہتر رہنے پر کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج کردیاجائے گا، 4رکنی میڈیکل بورڈ آج چوہدری شجاعت حسین کا چیک اپ کرے گا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو سیمی سالڈناشتہ دیا گیا ہے ، ان کا شوگر بلڈ پریشر نارمل ہے جبکہ ان کے سینے اور پیٹ کی سٹی سکین ہو چکا ہے۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے سینے میں بلغم کی مقدار میں کمی آئی ، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو چھ نومبر کو طبعیت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا، چاررکنی بورڈ بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کررہا ہے۔

    گذشتہ روز طبی معائنے کے بعد چوہدری شجاعت کو سینے اور پیٹ کا سی ٹی سکین تجویز ہوا تھا، جس کے بعد اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ٹیسٹ کروانے کے بعد مسلم لیگ ق کے صدر کو دوبارہ وی آئی پی روم ون میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق چوہدری شجاعت کی حالت پہلے سے بہتر ہے، انھیں نرم غذا دی جارہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق اسپتال میں چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے پہنچے اور چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور شجاعت حسین کی طبعیت دریافت کی سابق چیف چسٹس ثاقب نثار بھی چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔

  • اہل خانہ نے چوہدری شجاعت کے انتقال کی تردید کر دی

    اہل خانہ نے چوہدری شجاعت کے انتقال کی تردید کر دی

    گجرات: چوہدری شجاعت حسین کے اہل خانہ اور جماعت مسلم ق نے ان کے انتقال کی تردید کر دی.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کی وفات سے متعلق خبر غلط نکلی.

    اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبربے بنیاد ہے.

    چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں زیرعلاج ہیں، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ مکمل علاج کروا کر جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں.

    مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے بھی تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بہت بہتر ہے، افواہوں پرکان نہ دھراجائے.

    مونس الہٰی نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیاپرکی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں.

    خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا شمار ملک کے متعبر سیاست دانوں‌ میں ہوتا ہے، وہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت ان کی جماعت  مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی ہے.

  • چیف آف آرمی اسٹاف کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، آئی ایس پی آر

    چیف آف آرمی اسٹاف کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد : پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ سمیت تمام مسلح افواج بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلھ افواج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا کرے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی فیملی سے والدہ کی بیماری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نہایت ہی سمجھدار اور باوقار خاتون ہیں، ہماری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت خراب ہونے پر گزشتہ روز انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، شریف خاندان نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نیب میں طلبی: چوہدری برادران کی حاضری، اسحٰق ڈار کے بچوں کی غیر حاضری

    نیب میں طلبی: چوہدری برادران کی حاضری، اسحٰق ڈار کے بچوں کی غیر حاضری

    لاہور: اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بیٹے نیب کی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں اثاثہ جات کیس میں پرانے اور نئے ریفرنسز پر سماعتیں ہوئیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بچے آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

    دوسری جانب اثاثہ جات کیس میں نیب کی طلبی پر مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نیب لاہور کے دفتر پہنچے۔ چوہدری برادران نے نیب کی جانب سے دیے گئے سوال نامے پر جوابات دیے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے چوہدری برادران کو طلب کرلیا

    چوہدری برادران کا کہنا ہے کہ کاغذات میں رد و بدل کیا اور نہ ہی ناجائز اثاثے بنائے، ناجائز اثاثہ جات کا الزام بے بنیاد ہے، ہمارے اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔

    نیب حکام کا کہنا ہے ضرورت پڑی تو چوہدری برادران کو دوبارہ نیب آفس بلایا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف مذکورہ کرپشن کیسز نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2015 میں درج کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران پر 2.428 ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات، آمدن سے زائد اخراجات اور ناجائر بھرتیوں کے الزامات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قوم2013کےانتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، چودھری شجاعت

    قوم2013کےانتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ بھگت رہی ہے، چودھری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہےکہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

    ق لیگ کا اہم اجلاس چودھری شجاعت کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں این اے ایک سو آٹھ کے ضمنی انتخاب کیلئے حمزہ ناصر اقبال کو امیدوار نامزد کردیا گیا ۔

    چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخاب میں دھاندلی ایک حقیقت ہے، اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ق لیگ زندہ ہے اسے مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگیں، حکمرانوں کو جنگلا بس اور انڈرپاسز کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

  • پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    پی اے ٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی غیرملکی سفیروں سےملاقات

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں کی ملاقات میں دھرنوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

    عوامی تحریک اورق لیگ کے رہنماؤں سے غیرملکی سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی، ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت،مشاہد حسین سید اور وسیم سجاد غیرملکی سفیر وں سے ملے ۔ جب کہ عوامی تحریک کی جانب خرم نواز گنڈا پور اور رحیق عباسی نے سفارت کاروں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں کینڈا، آسٹریلیا،اٹلی،بوسنیا،جنوبی کوریا ،کیوبا،ازبکستان ،ارجنٹینا اور مصر کے سفیر شامل تھے ۔

  • حکومت نے چوہدری برادرن سے سیکیورٹی واپس لے لی

    حکومت نے چوہدری برادرن سے سیکیورٹی واپس لے لی

    لاہور: حکومت نے چوہدری برادران سے مکمل طور پر سیکیورٹی واپس لےلی ہے جس پرچودھری شجاعت حسین نے وزیر داخلہ سے احتجاج کیا اور کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کی سیکیورٹی پر مامور دو درجن سے زائد پولیس اہلکار اور گاڑیاں واپس بلا لی گئیں۔ دونوں رہنماؤں کو یہ سیکیورٹی سابق وزیر اعظم اورسابق وزیراعلی کے طور پر فراہم کی گئی تھی۔

    چوہدری برادران کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ اگلی پوسٹنگ کیلیےسی پی اوکو رپورٹ کریں۔ چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی واپس لینے کےاقدام کوحکومتی کی انتقامی کارروائی قراردیتےہوئےکہاکہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری شریف برادران پرہوگی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت کےذرائع کاکہناہےکہ چوہدری برادران سرکاری سیکیورٹی کاغلط استعمال کر رہےتھے۔