Tag: chaudhry shujaat

  • ’وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں‘

    ’وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں‘

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس مین پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔

    چوہدری برادران نے کہا کہ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہوجائے اس کے بعد اگلی بات ہوگی، جو فیصلے دوسری کمیٹی میں ہوئے پہلے ان پر عملدرآمد ہوجائے، امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

    چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی اچھی روایت نہیں، حکومت سے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارتوں سے زیادہ ملکی مفادات، عوام کے حقوق کا خیال ہے، ہم نے اپنی تمام توجہ اسی طرف مرکوز کررکھی ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے میں فیصلے کیے ہیں اپنے اصولوں پر قائم ہیں، چند حکومتی معززین وزارتوں کی بات کرتے ہیں ہمیں کوئی لالچ نہیں۔

    چوہدری برادران نے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حالیہ بیانات کی تعریف بھی کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کہیں نہیں جارہی ہیں۔

  • چوہدری شجاعت حسین کی پیرصاحب پگارا کو لاہور آنے کی دعوت

    چوہدری شجاعت حسین کی پیرصاحب پگارا کو لاہور آنے کی دعوت

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پیرصاحب پگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی ، جسے پیرصاحب پگارا نے قبول کرتے ہوئے کہا دبئی جارہا ہوں،واپسی پر لاہورکا دورہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے فنکشنل لیگ کے سربراہ  پیرصاحب پگارا سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ، بات چیت کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چوہدری شجاعت نے پیر پگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، پیر پگارا نے چوہدری شجاعت کی دعوت قبول کرلی اور کہا مختصردورے پردبئی جارہا ہوں،واپسی پر لاہورکا دورہ کروں گا۔

    یاد رہے چند روز قبل مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا ہے، اس طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف معاملے کے طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، چوہدری شجاعت حسین

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اللہ نے ایک موقع دیا ہے، وزیر اعظم ایسے لوگوں کی بات نہ سنیں جو ان کا نقصان کریں، اور اپنے ماتھے پر کلنک کا وہ داغ نہ لگنے دیں جس کو دھویا نہ جاسکے، صاحبِ اقتدار کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےمہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دے۔

    اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ پہلا دھرنا ہو ا جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، وزیراعظم اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے، دونوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنٹرول کیا۔

  • چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس

    چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس

    اسلام آباد: آج حکومت کی چار اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر، چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پراتحادی جماعتوں نےسر جوڑ لیے. اجلاس میں‌ ق لیگ،ایم کیوایم، بی اے پی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈر شپ شریک ہوئی.

    چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں چاروں جماعتوں کے 20 کے قریب رہنما  اور پارلیمانی لیڈر ز نے شرکت کی.

    اجلاس میں چاروں اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ کیا، چاروں جماعتیں وزیر اعظم کو حکومتی سطح پر مسائل سے آگاہ کریں گی.

    اتحادی جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں جماعتوں کا مقصد حکومت کے خلاف کوئی اقدام اٹھانا نہیں.

    مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت نے شہباز شریف سے مبینہ رابطوں کی تردید کر دی

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھی  مشاورت جاری رہے گی اور  مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی.

    خیال رہے کہ اپریل میں‌ یہ خبر آئی تھی کہ لندن میں موجود مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شہباز شریف نے مشترکہ دوستوں کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے.

    البتہ 21 اپریل 2019 کو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے مبینہ رابطوں کی تردید کر دی تھی.

  • عمران خان عوامی طاقت سے بننے والے پہلے وزیراعظم  ہیں: چوہدری شجاعت

    عمران خان عوامی طاقت سے بننے والے پہلے وزیراعظم ہیں: چوہدری شجاعت

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی طاقت سے  بننے والے پہلے وزیراعظم ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت تمام وزیراعظم بنائے جاتے تھے،  پچھلے 21 میں سے دو وزیراعظم میں نے اپنے ہاتھوں سے بنوائے تھے.

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی وقار، تباہ شدہ معیشت کی بحالی کے لئے سب ان کا ساتھ دیں، عمران خان ایک مقصد، سوچ کے ساتھ محنت کرکے وزیراعظم منتخب ہوئے.


    عمران خان: کپتانی سے وزارت عظمیٰ تک، کامیابیوں کی حیران کن کہانی


    ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات بھلا کرعمران خان کومقصد پورا کرنے دیا جائے، عمران خان کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں قائدِ ایوان کا انتخاب کیا گیا، تحریک انصاف ک سربراہ عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ووٹنگ میں 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے  96 ووٹ حاصل کیے

  • فوج کا فرض ہےکہ مدد کرے، چوہدری شجاعت

    فوج کا فرض ہےکہ مدد کرے، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ جس طرح ملک چلایاجارہاہےاس صورتحال میں فوج کا فرض بنتاہے کہ آگے بڑھ کرمدد کرے۔

    سینئرسیاستدان اورمسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو پیسے کاضیاع قراردے دیا ہےکہتے ہیں جن کوصلح کیلئے منت سماجت کرکے لایاگیاتھاانہیں ہی فلورپربرابھلاکہاگیا۔

    چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھا جس طرح ملک کوچلایاجارہا ہے فوج کا فرض بنتاہے کہ وہ آگے بڑھ کرمدد کرے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے بتایا اب بس ہو یاجہاز ہرجگہ سے گونواز گو کے نعرے ہی سننے کوملیں گے۔

    چوہدری شجاعت نے دھرنے کے شرکا کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا وی آئی پی کلچر کاخاتمہ ہوناچاہئے۔