Tag: chaudry nisar

  • کسی سے پوچھے بغیر کراچی آپریشن شروع کیا، چوہدری نثار

    کسی سے پوچھے بغیر کراچی آپریشن شروع کیا، چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انھوں نے کسی سے پوچھے بغیر کراچی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

    وہ اپنے انتخابی حلقے چکری میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ کراچی کے امن میں میرا حصہ اور وزارتِ داخلہ کا کلیدی کردارتھا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ میں ملک کا وزیرداخلہ تھا، کراچی آپریشن میں نے شروع کیا۔ میں نے امریکا اور اقوام متحدہ میں جاکر کہا کہ اسلام پُرامن دین ہے۔

    انھوں نے کہا معاشرے میں حلال اور حرام کا فرق ختم ہوچکا ہے لیکن میں نے کوئی مل، فیکٹری یا پیٹرول پمپ نہیں لگایا، حلقے کے عوام کے لیے پیسا خرچ کیا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا سیاسی زندگی میں چکری جتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اس حلقے کے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ نوازشریف، شہبازشریف اور بلاول کے حلقے سے کرکے دیکھو، یہاں ترقیاتی کاموں میں کمی آئی ہو تو مجھے ووٹ نہ دینا۔

    انھوں نے کہا ایک اعلان پر یہاں مخلوق اکٹھی ہوگئی، الیکشن سے پہلے فیصلہ ہو گیا، دھمیال والوں نے بھی کہا ووٹ چوہدری نثار کا ہے، مایوس نہ ہوں 25 جولائی کو پورے پاکستان کی نظر اس حلقے کے نتیجے پر ہوگی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ بارات جب اپنے گھر سے نکلے گی تو اس بینڈ باجے کا مزہ آئے گا، ٹکٹ اور بغیر ٹکٹ والے کو یہاں کےعوام مسترد کر دیں گے۔

    ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے کا فیصلہ کرلیا، ٹکٹ جاری


    ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ساری زندگی کبھی کسی سے ڈیل نہیں کی، کہا ’مجھے کشمیر یوں کے قاتل راج ناتھ کوجواب دینے سے روکا گیا لیکن اسے ایسا جواب دیا کہ وہ بھاگ گیا۔‘

    چوہدری نثار نے کہا پی پی 10 کے عوام مخالفین کو شکست دیں گے، خیال رہے اس حلقے سے مسلم لیگ ن نے ان کے خلاف راجہ قمر الاسلام کو کھڑا کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، منظور وسان

    عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، منظور وسان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عید قربان پر چھوٹی نہیں بڑی قربانی ہوگی ، نواز شریف کو وزیر اعظم رہنے میں بہت پریشانیاں آئیں گی۔

    سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی۔ موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہے گا۔ 24 جولائی سے 15 اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔

    منظور وسان نے چوہدری نثار کی کمر درد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب کی کمر کا درد کبھی بڑھتا جائے گا تو کبھی کم ہوگا،  چوہدری نثارکے کمر کا درد  شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لیے ہے،  بہت سے لوگ اسپتال جائیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تکلیف میں اضافے کا احساس ہے ، معاملہ نوازشریف تک محدود سمجھنا بھول ہے، معاملات اور لوگوں تک بھی جائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے اگر جمہوریت ڈی ریل ہوگی تو پھر الیکشن جلدی نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں جمہوری نظام ہی ترقی کر سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : جولائی تک میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان


    یاد رہے اس سے قبل صوبائی وزیر منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی تک میاں نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے، نواز شریف کا کاونٹ ڈاوٴن شروع ہوگیا ہے، نواز شریف خود  استعفی دینگے اور دوسرا وزیر اعظم  آئے گا، حالات کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فیصلے آئیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔