Tag: check bonus

  • شکارپورشہدا ء کے لواحقین کو ملنے والےچیک کیش نہ ہوسکے

    شکارپورشہدا ء کے لواحقین کو ملنے والےچیک کیش نہ ہوسکے

    شکار پور : سانحہ شکار پور کے کئی شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کو دیئے جانے والے چیک کیش نہ ہوسکے۔شہداء کے ورثاء اور زخمی در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو امدادی چیک تو مل گئے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے دیئے گئے متعدد چیک کیش نہ ہوسکے۔

    ایک شہید کی دو بیویاں ہونے کی وجہ سے معاملہ التوا میں چلاگیا۔ شکارپور حملے کے بارہ زخمیوں کے نام فہرست میں تاخیر سے شامل کئے گئے جس کی وجہ سے زخمیوں کو ملنے والے چیک کیش نہیں ہوئے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے شہداءکے لواحقین کو بیس بیس لاکھ اورزخمیوں کو دو دو لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے تھے۔

  • پنجاب حکومت کا زخمی پولیس اہلکاروں کے ساتھ سنگین مذاق

    پنجاب حکومت کا زخمی پولیس اہلکاروں کے ساتھ سنگین مذاق

    لاہور: پنجاب حکومت کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھونڈامذاق،طاہرالقادری کی وطن واپسی پر بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو دئیے جانے والے چیک ڈس آنر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری کی لاہور آمد کے موقع پرپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کوپنجاب حکومت نے ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیک نامی کیلئےفوری طورپراسپتالوں میں زیرعلاج چالیس پولیس اہلکاروں میں تین لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے ، لیکن جب پولیس اہلکارچیک کیش کرانے گئے توان کی آنکھیں آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیوں کہ سرکار کی جانب سے دیئے چیک ڈس آنر ہوچکے تھے۔پولیس اہلکاروں نے حکام بالا کومعاملے سے آگاہ کیاتو انہیں خاموش رہنے اورآواز اٹھانے کی صورت میں مبینہ طورپر نوکری سے برخاست کی دھمکی دے دی گئی۔