Tag: check khatam

  • رواں سال آم کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    رواں سال آم کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

    کراچی: رواں سال 2014ءمیں آم کے برآمدی سیزن کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو تین کروڑ ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے گئے۔

    آم کے برآمد کنندگان کے مطابق یورپی منڈی میں بھارتی آم کی درآمد پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ملکی برآمد کنندگان گذشتہ سال جتنی تعداد میں برآمدات کرنے میں کامیاب رہے ، اعدادوشمار کے مطابق رواں سال یورپی ممالک کو6 ہزار ٹن آمد برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ برس24 ہزار ٹن آموں کی برآمد سے بھی تین کروڑ کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

     آم کے برآمد کنندگان کے مطابق یورپی منڈیوں میں بہترین معیار کے آم کی مارکیٹ بہت زیادہ ہے اور یورپی درآمد کنندگان اس کے بدلے بہترین قیمت دینے کو تیار ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برس 24 ہزار ٹن آموں کی برآمد سے اتنا زرمبادلہ کمایا جتنا رواں سال صرف 6 ہزار ٹن آموں سے حاصل ہوا ، گذشتہ برس یورپی ممالک کو اوسطاً دو پاﺅنڈ فی ڈیڑھ کلوگرام آمد برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں سال برآمدی سیزن کے دوران 1.5 کلوگرام آم کی اوسط قیمت4 تا 4.5 پاﺅنڈ رہی۔

  • یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پرچیک ختم کردیا

    یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پرچیک ختم کردیا

    اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پر سیزن کے آغازمیں لگایا گیا چیک ہٹا دیا ہے اور وزارت تجارت اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے بروقت اقدامات اور فقید المثال تعاون کے باعث 2014میں پاکستانی آموں کی فقط 2کنسائنمنٹ رد کی گئیں ،

    وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کے ایک بیان کے مطابق سال 2013میں پاکستانی آموں کی 237کنسائنمنٹ رد کی گئیں،حکومت نے آم کے برآمد کنندگان کو ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعے آموں کو ہر قسم کے مضر صحت اثرات سے پاک کرنے کا پابند کیا ،

    جس کی بدولت اس سال آ م کی برآمد میں دس فیصد اضافہ ہوا اوراس سال آم کے ایکسپورٹرز نے ریکارڈ منافع حاصل کیا